خواجہ اعظم کی تعلیمات کامحور:خدمت خلق اور احترامِ انسانیت - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Thursday, March 22, 2018

خواجہ اعظم کی تعلیمات کامحور:خدمت خلق اور احترامِ انسانیت

خواجہ اعظم کی تعلیمات کامحور:خدمت خلق اور احترامِ انسانیت

صوفیا کی انسانیت نوازی،غربا پروی اور خدمت خلق سے متاثرہوکر ہر خاص وعام نے مذہب اسلام قبول کیا

از:عطاءالرحمن نوری مبلغ سنی دعوت اسلامی،مالیگاﺅں(MA,B.ED,MH-SET)

    خد مت خلق کے لغوی معنی مخلوق خداکی خدمت کرناہے اور اصطلا ح اسلام میںخدمت خلق کا مفہوم یہ ہے : ”رضا ئے حق حاصل کر نے کے لیے تمام مخلوق خصوصاً انسانوں کے سا تھ جائز امور میں مدد دینا ہے“۔لوگوں کی خدمت سے انسان نہ صرف لوگوں کے دلوں میں بلکہ بارگاہ صمدیت میں بھی بڑی عزت و احترام پاتا ہے اوراللہ تعالیٰ کی رضا اور قرب کا حقدار بن جاتا ہے۔خدمت خلق میں صرف مالی امدادواعانت ہی شامل نہیں بلکہ کسی کی رہنمائی کرنا،کسی کی کفالت کرنا، کسی کو تعلیم دینا، کوئی ہنر سکھانا،اچھا اور مفید مشورہ دینا،کسی کی علمی سرپرستی کرنا،مسجد اور مدرسہ قائم کرنا،نیکیوں کا حکم دینا اور برائیوں سے روکنا ، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا وغیرہ یہ تمام اُمور خدمت خلق میں آتے ہیں۔ ہمدردی اور احترامِ انسانیت جس کا ہمارا دین مطالبہ کرتا ہے ، وہ ایک معاشرتی اصلاح کا کامیاب نسخہ ہے، جس کی بدولت معاشرے کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسلامی وفلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور امن وسکون کا گہوارہ بن جاتا ہے۔بقول شاعر مشرق علامہ محمد اقبال

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر

ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

    صوفیائے کرام نے محبت الٰہی کی اس عملی راہ کو اختیار کیا تھا۔ ملفوظات مشائخ پر نظر ڈالئے تو معلوم ہوگا کہ خدمت خلق کو ان بزرگوں نے اپنی زندگی کا اہم ترین فریضہ بنالیا تھااورہم تو اس ملک کے باشندے ہیںجہاں صوفیائے کرام نے اپنی انتھک کوششوں سے خانقاہی نظام کو رائج فرمایا،بلا تفریق مذہب وملت ہر خاص وعام کی دل جوئی کی، ضرورت پڑنے پرہر ایک کی مدد کی،خود بھوکے رہ کر دوسروں کی بھوک دور کی،خود پوری پوری رات اندھیرے میں بسر کی اور دوسروں کے چراغوں میں تیل کا انتظام کیا۔ مذہب ،ذات ،پات، اونچ ،نیچ، ادنیٰ اور اعلیٰ کے فرق سے بلند ہوکر انسانیت ،محبت، اخوت، الفت، بھائی چارگی،یک جہتی اور خلق خداپر شفقت کا درس دیا۔انہوں نے ہماری طرح چوک وچوراہوں پر بڑے بڑے اجلاس کا اہتمام نہیں کیا،اپنی خدمات کا واویلہ نہیں کیا، نام ونمود ،جاہ وحشمت اور شہرت کے پیچھے نہیں بھاگے بلکہ اپنے اخلاق حسنہ،اوصاف حمیدہ اور اعلیٰ خصائص کی بدولت مقامی باشندے متاثر ہوئے اور بغیر کسی تنازعہ کے انہوں نے خود اسلام کا دامن تھام لیا۔ دونوں کی تہذیب وثقافت جدا تھی،افکار،نظریات،خیالات اور تصورات میں زمین وآسمان سافرق تھا،زبان وبیان کا معاملہ لیا جائے تو معلوم ہوگاکہ نہ ہند کے باشندے صوفیائے کرام کی زبان سے آشناتھے اور نہ ہی داعیان دین ہندوستان میں رائج سنسکرت ، پراکرت، مقامی بولیاں اور بُرج بھاشاﺅں سے واقف تھے،محض صوفیائے کرام کی انسانیت نوازی،غربا پروی اور خدمت خلق سے متاثرہوکر ہر خاص وعام نے مذہب اسلام کو قبول کیا۔اسی مذہبی ،سماجی، تہذیبی اور تعلیمی ملاپ کے بدولت زبان اُردوکاوجود ہواجو ابتدعاًبازاری، لشکری، ہندی اورریختہ کے ناموں سے پکاری گئی مگر صوفیائے کرام نے اس زبان کے آغاز وارتقاءمیں ایساکردار نبھایاکہ بازاری بولی جانے والی زبان میں شاہی روزنامچے تحریر کیے جانے لگے۔ اسی لیے داغ نے کہا

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

    ہندوستان میں اسلام کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگاکہ مختلف ادوار میں سلاطین، فاتحین، مجاہدین ،خود مختار حکمراں یہاں آئے تو سہی مگر ہندوستان میں اسلام کو استحکام ایک ایسے درویش نے عطا کیاجس نے للہیت،دربانیت،عشق خدا،ذوق اتباع سنت ،حب رسول ،دل سوزی ،بلند ہمتی،تازگی فکر،نور بصیرت، فراست ایمانی،حقیقت پسندی،اعتقاد صحیح،عمل صالح،وسعت قلب ونظراور اخلاص وایثار کی متاع گراں بہاسے شمع اسلام کو بقاکی تابندگی عطاکی۔جسے دنیا قطب الاقطاب،معین الملة والحق،خواجہ ¿ خواجگاں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے نام سے جانتی ہے۔نائب النبی فی الہند نے یہاں صبحِ قیامت تک کے لیے اسلامی بنیادوں کومضبوط ومستحکم فرمادیا۔ خواجہ ¿ اعظم نے دنیاسے بے رغبتی، غرباپروری،فیاضی ودریادلی، عفووبرد باری، تواضع وانکساری،ریاضت ومجاہدہ،عقیدت ومحبت اور پردہ پوشی جیسے اوصاف سے ہندوستانیوں کو مزین فرمایااور اسی کا نتیجہ ہے کہ نوے لاکھ لوگوں نے آپ کے دست حق پر اسلام قبول کیا۔سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ کے زہد وقناعت اور دنیاسے بے رغبتی کا یہ عالم تھاکہ سلطان وقت اور امراوحکام آپ کے عقیدت کیش تھے مگر آپ نے کبھی ان کے سامنے اپنی حاجت کااظہار نہیں فرمایا،اگر کوئی عقیدت مند وجاں نثار کوئی نذر پیش کرتاتو اسے اپنے ذاتی مصارف میں نہ لاتے بلکہ غریبوں میں تقسیم فرما دیتے۔آپ فرماتے ”جو بھوکے کو کھانا کھلاتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اور جہنم کے درمیان سات پردے حائل کردے گا۔“
     آپ کریمانہ اخلاق وعادات کے مظہر اتم اور سیرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے پیکر جمیل تھے۔غریبوں اور مسکینوں کے حوالے سے ہمیشہ مریدوں اور عقیدت مندوں کو نصیحت فرمایاکرتے کہ ”درویشوں اور غریبوں سے محبت رکھو،جوان کو دوست رکھتاہے اللہ عزوجل اس کودوست رکھتا ہے۔“غریبوں پر بے پناہ شفقت ومہربانی کرنے کے سبب آپ مشائخ وصوفیاکی تاریخ وسیرت سمیت پورے عالم انسانیت میں ”غریب نواز“کے معززوممتاز لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔مرزاداغ دہلوی نے کیاخوب کہاہے

لائی ہے مجھے امید کرم اس خاک کی اور اس در کی قسم

آیا ہوں پئے حاجت طلبی سلطان الہند غریب نواز

فریاد تمہیں سے ہے میری تکلیف سہی کیسی کیسی

ہو داد طلب کی داد رسی سلطان الہند غریب نواز

    سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ کی عطا،بخشش، فیاضی اوردریادلی کایہ عالم تھاکہ کبھی کوئی سائل آپ کے در سے محروم نہیں جاتا۔آپ کے لنگر کھانے میں روزانہ اتنا کھاناتیار کیاجاتاتھا کہ شہر کے تمام غرباومساکین خوب سیر ہوکر کھاتے ۔خادم حاضر،بارگاہ ہوکر جب یومیہ خرچ کا مطالبہ کرتاتو آپ مصلیٰ کاایک گوشہ اٹھا کر فرماتے ”جس قدر آج کے خرچ کے لیے ضروری ہو لے لو۔“آپ کے دربار سے یتیموں ،مسکینوں ،ضرورت مندوں کی کفالت کی جاتی ،درویشوں اورمستحقین کو وظیفہ دیاجاتا۔آپ بھوکوں کو کھانا کھلاتے، بیواﺅں کی خبر گیری کرتے، مظلوموں کوسہارادیتے ،زیردستوں کو زبردستوں کے پنجہ استبداد سے چھڑاتے، بڑوں کاادب ،چھوٹوں پر شفقت فرماتے۔ آپ غریب نوازی ،فقر وغنااور زہد وعبادت میں یکتائے روزگار تھے،باوضو رہتے، عشاءکے وضوسے نماز فجر اداکرتے، پوری پوری رات عبادت الٰہی میں مصروف رہتے، سفرہویاحضر ہرروز دو بار قرآن شریف ختم فرماتے، روٹی کے خشک ٹکڑوں پر روزہ افطار کرتے۔آپ کے اخلاق حسنہ سے متاثرہوکر اور چرچہ سن کر ہندوستان کے مختلف علاقوں سے لوگ آپ کی بارگاہ میں عقیدت سے حاضر ہوتے ،جو ایمان لاتا اسے مشرف باسلام فرماتے ،جونہ لاتا، اس سے مزاحم نہ ہوتے بلکہ تواضع سے پیش آتے اور مو ¿ ثر انداز میں اسے وحدانیت کی دعوت دیتے ۔یہی وجہ ہے کہ مسلم وغیرمسلم ،خویش وبیگانہ سب آپ سے محبت رکھتے اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے کہ مختلف قوموں کے لوگ بصد خلوص واحترام کے آپ کے روضہ ¿ مطہرہ پر حاضر ہوتے ہیں اور من کی جائز مرادیں پوری کرتے ہیں۔بس خلوص وعقیدت شرط ہے، بصورت دیگررات ودن مزار پاک پر گڑگڑانے والے نابینادرویشوں کو آنکھیںنہ ملی اور جب صدق دل سے طلب کیاتو بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ کی زیارت بارگار غریب نواز سے پہلے پہلے آنکھوں کی بینائی لَوٹ آئی۔
    خواجہ ہند سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ پڑوسیوں کے حقوق کا بڑاخیال فرماتے ،اہل محلہ میں سے کسی کا انتقال ہوجاتاتو جنازہ میں شرکت فرماتے اور قبر کے پاس بیٹھ کر مرنے والے کے حق میں دعائے مغفرت کرتے۔آپ بڑے ہی حلیم،بردبار،متحمل مزاج، متین اور سنجیدہ تھے ،غصہ کرنے اور انتقال لینے کی بجائے آپ ہمیشہ عفودرگزر سے کام لیتے۔ایک مرتبہ ایک شخص آپ کو قتل کرنے کے لیے آیا،کشف کے ذریعے آپ کو قاتل کے مقصد کا علم ہوا،آپ نے اسے اپنے پاس بٹھا کر کہا”جس ارادے سے آئے ہو، اسے پورا کرو“۔وہ شخص یہ جملہ سن کر حیران ومبہوت رہ گیااور قدموں میں گر کر معافی مانگی ،کلمہ طیبہ پڑھااور پینتالیس مرتبہ حج وزیارت کا شرف حاصل کیا،آخر میں خانہ ¿ کعبہ کے مجاوروں میں شامل ہوگیا اور خوش قسمتی سے مقدس سرزمین اس کا مدفن بنی۔
    آپ بڑے متواضع اور نہایت منکسرالمزاج تھے۔درِ دولت پر ہزارہانعمتیں ہونے کے باوجود آپ نہایت سادگی پسند تھے ،لباس پر کئی کئی پیوند لگے ہوتے، خاکساری ،فروتنی اور پردہ پوشی آپ کی عادت میں شامل تھی۔ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ کا بیان ہے کہ ”میں کئی برس تک خواجہ صاحب کے ساتھ رہالیکن اس مدت میں میں نے کبھی نہیں دیکھاکہ آپ نے کبھی کسی دوست کا راز ظاہر کیا ہو۔“


٭٭٭
عطا ءالرحمن نوری(ایم اے، ایم ایچ سیٹ،جرنلسٹ)     مالیگاﺅں،ضلع ناسک ۔423203، مہاراشٹر(انڈیا)

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)