Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang اُردو زبان کے ہمہ صفت استاد، ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Sunday, June 19, 2022

Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang اُردو زبان کے ہمہ صفت استاد، ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال

 اُردو زبان کے ہمہ صفت استاد، ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال


ممبئی:16 جون (ندیم صدیقی) گنگا جمنی تہذیب کے ممتاز تر تشخص کے حامل اور اُردو زبان و ادب کی اپنی مثال آپ ہمہ جہت استاد (91 سالہ) ڈاکٹر گوپی چند نارنگ گزشتہ کل امریکہ میں انتقال کر گئے۔

نارنگ اِن دنوں اپنے ڈاکٹر بیٹے کے پاس امریکہ میں تھے، موصولہ اطلاع کے مطابق ان کے ایک بیٹے ہی نے اپنے والد کی سناونی دی جس میں بتایا گیا ہے کہ اُن کی موت نیند کی حالت میں ہوئی۔

پدم بھوشن گوپی چنگ نارنگ بلوچستان کی تحصیل دُکی ضلع لورالائی میں 11 فروری 1931  کو پیدا ہوئے تھے ( ان کی جنم پتری میں سنہ 1930 درج ہے۔)
گوپی چند نارنگ کے والددھرم چند نارنگ بلوچستان میں ریوِ نیوسروس میں افسر اعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

جب وہ ڈیڑھ سال کے تھے تو اُن کے والدین موسیٰ خیل چلے گئے۔ نارنگ کے بزرگوں کا آبائی وطن مغربی پنجاب میں لیہ ضلع مظفرگڑھ ہے( جو، اب پاکستان میں واقع ہے)۔ لیہ ضلع مظفرگڑھ میں ان کے اجداد صدیوں سے آباد تھے۔
ایک روایت کے مطابق گوپی چند نارنگ نے اُردو کا پہلا قاعدہ عبد العزیز نامی ایک اُستاد سے پڑھا۔ نارنگ نے خود لکھا ہے کہ’’(عبد العزیز صاحب) ماسٹر، ہیڈ ماسٹر اور کلرک سبھی کچھ وہی تھے مَیں اُستاد سے کچھ کچھ ڈرا کرتا تھا اور اُس سے بھی زیادہ ڈر امتحان کا تھا جس کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا کہ (امتحان) ہے کیا بلا ؟ جب پہلی جماعت کا امتحان ہوا تو مَیں گھر میں دُبکا رہا۔ بعد میں والد صاحب اور بڑے بھائی صاحب پکڑے پکڑے لائے اور( اُستاد سے) کہا، بیچارے کا سال برباد ہو نے سے بچا لیجیے ، عبد العزیز صاحب نے (اُردو) قاعدے کا دوسرا صفحہ کھولا اور قدرے سختی سے کہا:

یہاں سے سناؤ، دہشت تو طاری تھی ہی، مَیں نے بد حواسی میں قاعدہ بند کیا اور بجائے پڑھ کے سنانے کے، جیسے جماعت میں رٹا کرتا تھا، زبانی ہی سنانا شروع کیا، ابھی پورا سبق نہ سُنا پایا تھا کہ انھوں نے کہا: بس بس تم پاس، نہ صرف پاس بلکہ اوّل۔
والد صاحب نے گلے لگا لیا۔ آنسو پونچھے اور کندھے پر بٹھا کر گھر لے آئے، وہ دِن اور آج کا دن ، کتاب میری بہترین رفیق اور دم ساز بن گئی۔‘‘

نارنگ ابھی تیسری جماعت میں تھے کہ دوسری جنگِ عظیم چھڑ گئی اُس وقت بلوچستان کے قبائلی علاقوںمیں حکومت کی طرف سےبے دریغ لٹریچرتقسیم ہوتا تھا اور یہ سارا لٹریچرپشتو اوراُردو میں ہوا کرتا تھا۔ اُردو پڑھنے کا چسکا گوپی چند نارنگ کو یہیں سے پڑا۔

پرائمری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نارنگ لیہ ضلع مظفرگڑھ چلے گئے کیونکہ جس علاقے میں اُن کے والد کی ملازمت تھی وہاں ہائی اسکول نہیں تھے۔ اُردو اُن کا لازمی مضمون تھا اور سنسکرت اختیاری۔ مڈل کا امتحان انھوں نے اچھے نمبروں سے پاس کیا اور یہاں پراُردو کی تعلیم انھوں نے مولوی مرید حسین سے حاصل کی، اپنے استادمولوی مرید حسین کو وہ نہیں بھولے ،اس استاد کے بارے میں نارنگ لکھتے ہیں:
’’مَیں نے اُنھیں کبھی غصّے کی حالت میں آپے سے باہر ہوتے نہیں دیکھا،کسی کو بےجا پیٹتے بھی نہیں تھے۔ نہایت نرمی اور ہمدردی سے گفتگو کرتے اور پدرانہ شفقت سے پڑھاتے تھے۔خدا جانے وہ اب زندہ ہیں بھی یا نہیں!!۔ اقبالؔ اور چکبستؔ کی نظمیں انھوں نے جس انداز میں پڑھائی تھیں،ابتک یاد ہیں۔ نذیر احمد ، رتن ناتھ سرشارؔ اور راشد الخیری کی کتابیں انھیں بےحد پسند تھیں اور ہمیں بھی پڑھنے کو کہا کرتے تھے۔ مڈل کے بعد بھی مَیں مرید حسین صاحب سے اُردو پڑھنا چاہتا تھا،لیکن ہیڈ ماسٹر کے حکم سے سائنس کی جماعت میں بیٹھنا پڑا۔‘‘ 

اس کے بعد نارنگ نے گورنمنٹ ہائی اسکول میں داخلہ لیا۔ اس اسکول کے ہال میں سامنے کی دیوار پر آنرز بورڈ تھا۔جس پر ہر سال میٹرک میں اوّل آنے والے طالب علم کا نام اور نمبر لکھے جاتے تھے نارنگ اس بورڈکو حسرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، بہر حال اوّل آنے کی ان کی خواہش 1946 میں پوری ہوئی۔ اس کے بعدسب سے پہلے نارنگ سنڈے کالج کوئٹہ میں داخلے کے لیے پہنچے۔ یہاں اچھّے نمبروں سے پاس ہونے کی وجہ سے فیس تو معاف ہوگئی لیکن وظیفہ نہ ملا۔ اس کے بعد وہ لائل پو ر کے زراعتی کالج کی طرف بڑھے مگر وہاں پہنچنے سے قبل ہی داخلہ نمٹ چکا تھا۔ جب داخلے کی کوئی صورت نظر نہیں آئی تو 1947 میں وہ اپنی والدہ اور بھائی بہنوں کے ساتھ دہلی چلے آئے لیکن اُن کے والد وہاں سے ریٹائر ہونے کے بعد 1956 میں دہلی آئے۔ کسی طرح سے انھوں نے ایف اے اور بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1952 میں گوپی چند نارنگ نے دہلی کالج میں ایم اےاُردو میں داخلہ لیا اور پھر انھوں نے1958  میں یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے مقالے کا موضوع’’ اُردو شاعری میں ہندستانی عناصر‘ تھا۔ دہلی کالج کےتذکرے میں وہ اپنے کرم فرما ڈاکٹر خواجہ احمد فاروقی کے بارے میں لکھتے ہیں :
’’ یہیں ان سے ملاقات ہوئی جن کی محنت کوشی،ذوقِ مطالعہ اور کام کی دُھن نے میرے شوق کو مہمیز کیا۔ رسائل میں لکھنےکی لت لڑکپن سے پڑ چکی تھی،ابتدا افسانہ نگاری سے ہوئی ،میرا پہلا افسانہ جب کوئٹہ کے ہفتہ وار’ بلوچستان سماچار‘ میں شائع ہوا تو اُس دن پاؤں زمین سے کچھ اوپر ہی اوپر تھے۔ رائے دینے یا دِل بندھانے والا سوائے بڑے بھائی کے اور کوئی نہیں تھا اور ان ہی کو دِکھا کر یوں محسوس ہوا گویا____ ساری دُنیا کو دِکھا آیا۔ اس کے بعد دہلی آکر(دیوان سنگھ مفتوںؔ کے پرچے) ریاستؔ، بیسویں ؔصدی وغیرہ میں لکھتا رہا۔‘‘

نارنگؔ نے اپنے لکھنے لکھانے اور چھپنے چھپانے کا ذکر جس طرح کیا ہے اس میں ان کے شوق اور علمی محنت کشی نئی نسل کے لیے کسی درس سے کم نہیں:
’’ گھر کے قریب ایک سرکاری لائبریری تھی’’ کلاس فور‘‘ یعنی چپراسیوں کے لیے،شاید اسی لیے اُردو ہندی کی کتابوں کا اس میں خاصا ذخیرہ تھا۔ سارا سارا دِن وہیں پڑا رہتا ۔ یاد ہے کہ اُردو فارسی کے بعض امتحان مَیں نے یا تو اس لائبریری کی وجہ سے دِیے یا پھر(دہلی کے) اُردو بازار کے بعض مہربان کتب فروشوں کی نوازش سے، جو کتاب چند روز پڑھنے کےلیے دیدیتے تھے یا پھر اُدھار پر معاملہ کر لیتے تھے۔ سنجیدہ مضمون نگاری کی ابتدا مَیں نے (نیاز فتح پوری کے) نگارؔ،نوائے اؔدب اور آؔجکل سے کی۔ پہلا مضمون نگارؔ میں(اکبر الٰہ آبادی سخن فہموں اور طرفداروں کے درمیان) غالباً 1953 میں نکلا۔

نارنگ ؔنے صاف صاف لکھا ہے کہ’’اُردو میری مادری زبان نہیں، میری ددھیال اور ننھیال میں سرائکی بولی جاتی تھی، میری ماں دہلی ہجرت کے بعد بھی سرائکی بولتی تھیں جو نہایت میٹھی، نرم اور رسیلی زبان ہے۔ لیکن مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ اْردو میری مادری زبان سے دور ہے۔ اُردو نے شروع ہی سے دوئی کا نقش میرے لاشعور سے مٹا دیا۔ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ اُردو میرے خون میں جاری و ساری نہیں۔ یہ میں آج تک نہیں سمجھ سکا کہ اْردو میری ہڈیوں کے گودے تک کیسے اُترتی چلی گئی، یقیناًکچھ تو جادو ہوگا۔ تاج محل کا کرشمہ مثالی ہے، میں اُردو کو ’زبانوں کا تاج محل‘ کہتا ہوں اور اکثر میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ زبان میرے لیے رازوں بھرا بستہ ہے۔ کیسے ہند آریائی کے بستے میں عربی فارسی ترکی کے رنگ گھلتے چلے گئے اور کیسے ایک دھنک بنتی چلی گئی کہ جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک کے طول و عرض میں وہ آج ’لنگوافرینکا‘ بھی ہے اور ایک ایسا ادبی اظہار بھی جس کے رس اور بالیدگی کو دوسری زبانیں رشک کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ ‘‘
نارنگ نے لکھا ہے :
’’اْردو ہماری صدیوں کی تہذیبی کمائی ہے، یہ ملی جلی گنگا جمنی تہذیب کا وہ ہاتھ ہے، جس نے ہمیں گھڑا، بنایا اور سنوارا ہے، یہ ہماری ثقافتی شناخت ہے جس کے بغیر نہ صرف ہم گونگے بہرے ہیں بلکہ بے ادب بھی۔ میں نے بارہا کہا ہے کہ اُردو کو محض ایک زبان کہنا اُردو کے ساتھ بے انصافی کرنا ہے، یہ ایک طرزِ حیات، ایک اسلوب ِ زیست، ایک اندازِ نظر یا جینے کا ایک سلیقہ و طریقہ بھی ہے، اس لیے کہ اُردو صدیوں کے تاریخی ربط و ارتباط سے بنی ایک جیتی جاگتی زندہ تہذیب کا ایک ایسا روشن استعارہ ہے جس کی کوئی دوسری مثال کم از کم بر ِصغیر کی زبانوں میں نہیں۔‘‘

  انھوں نے دِلّی یونی ورسٹی اور جامعہ میہ اسلامیہ(دہلی) میں پڑھایا۔پروفیسر نارنگ ملک سے باہر دانش گاہوں میں بھی بلائے گئے۔

نارنگ کی پہلی تصنیف ’ہندوستانی قصّوں سے ماخوذ اُردو مثنویاں‘ ہے جو پہلی بار 1959 اور دوسری بار 1961 میں شائع ہوئی۔ اس کتاب پر نارنگ کو 1962 میں ’غالب ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک نارنگ کی درجنوں کتابیں منظرِعام پر آ چکی ہیں۔ 2014 میں گوپی چند نارنگ نے ’غالب : معنی آفرینی، جدلیاتی وضع، شونیتا اور شعریات‘ ایک بے مثال تحقیقی اور تنقیدی کتاب پیش کی۔
ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کی پوری زندگی تصنیف و تالیف اور تدریس میں گزری۔اُن کی کتابوں کی تعداد خاصی ہے جن میں سے چند کے نام ذیل میں درج ہیں:
ہندوستانی قصّوں سے ماخوذ اْردو مثنویاں (1959 اور 1961)،سانحۂ کربلا بطور شعری استعارہ  (1980 اور 1990)،اْردو افسانہ : روایت اور مسائل (1981 اور 1988)،انیس شناسی (1981)،لغت نویسی کے مسائل (1985) اورساختیات، پس ساختیات  اور مشرقی شعریات (1993 ۔ 2007)

نارنگ کو ادبی خدمات کے لیے ملک کے علاوہ بیرون ملک میں بین الاقوامی سطح پر بھی کئی ایوارڈ و اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ جن میں سے نمایاں اعزازات اس طرح ہیں: صدر جمہورئیہ ہند کی جانب سے ’پدم شری‘ کا قومی اعزاز 1990، پدم بھوشن کا قومی اعزاز 2004، صدر پاکستان کی جانب سے اقبال صدی طلائی تمغئہ امتیاز 1977،ساہتیہ اکادمی ایوارڈ (’’ساختیات پس ساختیات مغربی شعریات‘‘پر) 1995،غالب ایوارڈ، نئی دہلی 1985،سنت گیانیشور ایوارڈ، مہاراشٹراْردواکادمی 2004، قطر دوحہ فروغ اردو ادب ایوارڈ 2002،اقبال سمّان، مدھیہ پردیش سرکار 2011اورصدرجمہورئیہ پاکستان( آصف علی زر داری) کے ہاتھوں ’ستارئہ امتیاز‘ 2012 میں دیا گیا۔

گوپی چند نارنگ نے جہاں کتابیں لکھیں وہیں ان پر بھی کتابیں اور دیگر رسائل کے خصوصی شمارے شائع ہوئے۔ نارنگؔ ملک کے سب سے بڑے اور اہم ادبی ادارے ’’ساہتیہ اکادیمی‘‘ کے صدر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ان کا اقبال اس قدر بلند رہا کہ اعلا ادبی اعزازات کی نامزدگی میں ان کی رائے اہمیت کی حامل ہی نہیں بلکہ فیصلہ کُن ہوتی تھی۔ جس کی وجہ سے اُردو کے کئی بڑے ادیبوں اور شاعروں کومؤقر ایوارڈ دیے گئے اس سبب وہ متنازعہ بھی ہوئے مگر وہ اپنے انداز سے کام کرتے رہے۔ چند برس قبل(مرحوم) شمس ؔالرحمان فاروقی اور نارنگؔ کے درمیان اختلاف کے نتیجے میں اُردو ادب کے لوگ دو دھڑوں میں بنٹ گئے تھے۔ دراصل نارنگ کے سیاسی حلقوں میں رسوخ نے بھی ان کی شخصیت کو جہاں پر کشش بنایا وہیں فطری طور پر ان کے مخالفین کا ایک گروہ بھی پیدا ہو گیا مگر ان اختلافات یا بعض کمزور واقعات کے باوجود اُن کا ادبی وقار باقی رہا ۔ نارنگؔ کی متنوع ادبی خدمات اپنےوقار و اعتبار کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔

نارنگؔ جیسی زبان و بیان پر قدرت اب شاید و باید ہی ہو، ان کا لسانی علم و شعور بھی ایک روشن مثال تھا۔ ممبئی کے نہرو سینٹر کے ایک ادبی جلسے میں انھوں نے اپنی تقریر میں ایک جگہ’’ زیٖر و بم‘‘ (Zeer  o Bam) کی ترکیب استعمال کی۔ ہم نے بھی سنی اور ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک سینئر صحافی کو بھی یہ ترکیب غلط محسوس ہوئی مگر انہوں نے بھرے جلسے میں زیرو کی۔۔۔ ’’ ی‘‘ ۔۔۔کو بہ آواز بلند کھینچ کر پڑھا مگر وہ آواز نارنگ تک نہیں پہنچی، ہر چند کہ ہم بھی اس زیرو بم پر چونکے تھے مگر اپنے ہم پیشہ شخص کی یہ حرکت ہمیں خلافِ ادب محسوس ہوئی ،گھر آنے کے بعد ہم نےلُغَت دیکھا تو نارنگ کا زیٖرو بم صحیح ثابت ہوا۔ 

نارنگؔ کی خطابت بھی بہت پر کشش تھی اب ایسے خطیبِ ادب ہمارے ہاں ناپید ہیں، اُن کی برجستہ گوئی بھی یاد رہے گی گزشتہ دنوں کورونا کے سبب جب جلسے اور سمی نار کا سلسلہ بند تھا تو مشہور شاعرسحرؔ انصاری کی دخترعنبرین حسیب عنبر نے نارنگؔ سے (انٹر ویو کی شکل میں) ایک طویل گفتگو کی تھی جس میں نارنگی برجستگی   یادگار اور نہایت وقیع ہےجسے یو ٹیوب پر سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
اس میں دو رائے نہیں ہو سکتی کہ نارنگؔ کی رِحلت کئی اعتبار سے اُردو زبان و ادب کا ناقابل ِتلافی نقصان ہے۔ خدا اُن کی روح کو سکون دے ۔آمین

نارنگ کے پسماندگان میں بیوہ محترمہ منورما اور دو ڈاکٹربیٹے ارون اور ترون امریکہ میں مقیم ہیں۔ 


 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 

 



No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)