گہوارۂ
علم و ادب شہر عزیز مالیگاؤں میں پرورش لوح و قلم کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد
ہے۔ مختلف میدانوں میں اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے پرچم لہراتے ہوئے یہاں کے
فرزندوں کا کارواں مسلسل آگے رواں دواں ہے ۔ایسے جیالوں میں آسمانِ صحافت کے ایک
روشن ستارے جناب مختار عدیل صاحب کو شمار کرتے ہوئے ہمیں مسرت محسوس ہوتی ہے ۔آپ
کو اسرارِ کائنات کے مالک جل جلالہٗ نے ذہن ِ رسا بخشا ہے ۔ آپ منظر کے ساتھ
پس منظر کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔زندگی کےکرب، سماج کے مسائل اور قوم
کی ضرورتوں کو اجاگر کرنے میں آپ کا قلم ہمیشہ متحرک رہتا ہے۔موصوف
معاملات کی تہہ میں اتر کر واقعہ کی سچائی کو بیان کرنے میں مکمل بیباکی
کا مظاہرہ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کی سماجی ، تعلیمی ، دینی ، علمی اور صحافتی
خدمات کا دائرہ رفتہ رفتہ بڑھتے ہوئے ملک گیر شہرت کا حامل
ہوتا جا رہا ہے ۔
ہوتا جا رہا ہے ۔
حال
میں مہاراشٹر اُردو ساہتیہ اکیڈمی نے محترم المقام مختار عدیل محمد ایوب صاحب کی
صحافتی خدمات کو نہ صرف بہ نظر استحسان دیکھا بلکہ اس کو لائق اعتبار سمجھتے ہوئے گراں
قدر ریاستی سطح کا صحافتی ایوارڈ بھی تفویض کیا۔
یہ
شہر عزیز مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ ہر اُردو زبان واَدب کے چاہنے والوں کے لیے باعث ِفخر
ہے ۔ ہم آج کی استقبالیہ نشست میں موصوف کو ہدیہ ٔتہنیت پیش کرتے ہیں اور یہ سپاس
نامہ نذر کرتے ہوئے مسرتوں سے سرشار ہیں ۔
اللہ کریم لوح وقلم کی پرورش کرنے والے قلم کے اس سپاہی کو سلامت رکھے۔آمین
اللہ کریم لوح وقلم کی پرورش کرنے والے قلم کے اس سپاہی کو سلامت رکھے۔آمین
No comments:
Post a Comment