NPR Boycott Movement BY Raza Academy حج ٹریننگ سینٹر میں رضا اکیڈمی کی تحریک پر منعقدہ میٹنگ میں تمام مسلک سے وابستہ علما اور دانشوران شہر کا مطالبہ - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Wednesday, March 18, 2020

NPR Boycott Movement BY Raza Academy حج ٹریننگ سینٹر میں رضا اکیڈمی کی تحریک پر منعقدہ میٹنگ میں تمام مسلک سے وابستہ علما اور دانشوران شہر کا مطالبہ

موجودہ فارمیٹ میں این پی آر منظور نہیں ، ریاستی حکومت 2010/11 کے مطابق مردم شماری کا فیصلہ کرے  

حج ٹریننگ سینٹر میں رضا اکیڈمی کی تحریک پر منعقدہ میٹنگ میں تمام مسلک سے وابستہ علما اور دانشوران شہر کا مطالبہ 

وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کا فیصلہ بھی اس میٹنگ میں کیا گیا
مالیگاؤں /
اعلان کے مطابق رضا اکیڈمی کی تحریک پر مالیگاوں شہر میں اپن پی آر کے متعلق متفقہ فیصلہ لینے اور مشترکہ اقدام کے مقصد کے تحت ایک انتہائی اہم میٹنگ کا انعقاد حج ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا، الحاج قاری زین العابدین رضوی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں تمام مسلک سے وابستہ علما اور اہم شخصیات نے شرکت کی ، میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، حمد اور نعت پاک کے بعد پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے رضوی سلیم شہزاد نے این پی آر کے حوالے سے ملکی حالات کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ شہر سمیت ریاست اور ملک بھر کے مسلمان خصوصی طور پر جبکہ عمومی طور پر ہر پچھڑی جات جماعت اور طبقات میں این پی آر کو لے کر تشویش کا ماحول ہے. ایسے حالات میں ہماری چھوٹی سی کوشش ہے کہ کم از کم مالیگاؤں شہر کی سطح پر تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی عمائدین اور سرکردہ افراد ایک رائے ہوجائیں تاکہ عوامی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے. آپ نے حاضرین سے گزارش کی کہ این پی آر سے متعلق اختلاف رائے کی صورت میں احترامِ رائے ہم پر لازم ہے.

اس موقع پر سنی جمیعۃ الاسلام کے صدر اور کل جماعتی تنظیم کے ترجمان صوفی غلام رسول قادری نے کہا کہ پورا ملک سراپا احتجاج ہے، این پی آر کا بائیکاٹ پوری طاقت سے ہونا چاہیے، اس طرح کا فیصلہ آج کی اس اہم نشست میں ہونا چاہئے اور اس کا اعلان نماز جمعہ سے قبل شہر کی تمام مساجد سے بھی ہونا چاہیے ، موصوف نے کہا کہ یہ وقت بیدار رہنے اور لوگوں کو بیدار کرنے کا ہے ، رضا اکیڈمی نے موقع کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے جو قدم اٹھایا، وہ قابل تعریف ہے ، 
دارالعلوم غوث اعظم کے بانی حافظ ساجد حسین اشرفی نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے اس بروقت اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ این پی آر کا سامنا کرنے کے لیے ایسے ہی اتحاد کی ضرورت ہے ، 
مقامی جماعت اسلامی کے امیر عبدالعظیم فلاحی نے اپنی بات رکھتے ہوئے این پی آر کے خلاف منصوبہ بند عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے نئے این پی آر فارمیٹ کی مخالفت کی لیکن یہ بھی کہا کہ کاغذات درست کروانے کی کارروائی ہونا چاہیے ۔

مولانا فضل الرحمن محمدی (جمیعت اہل حدیث) نے کہا کہ ملک بھر میں شہریان کی تشویش بجا ہے، این پی آر نے مسلمانوں سمیت تمام طبقات کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے، اس لئے اس عنوان پر محلہ وائز ٹیمیں تیار کی جانی چاہیے اور جو کچھ بھی تجویز یہاں منظور ہو اس پر عمل آوری کے لئے گھر گھر بیداری مہم چلانا چاہیے.
جنتادل کے بزرگ لیڈر حنیف صابر نے موجودہ این پی آر کی مخالفت پوری طاقت سے کئے جانے کی حمایت کی اور کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومتوں تک اپنے مطالبات پہنچانا چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ موجودہ این پی آر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، 
رسائٹ ٹو ڈے چینل کے روحِ رواں کاشف سمّن اور حفاظت گروپ کے عارف نوری نے مالیگاؤں میونسپل کمشنر سے ہوئی ملاقات اور این پی آر کے ضمن میں گفتگو کا خلاصہ سامعین کے روبرو پیش کیا. اور واضح کیا کہ مردم شماری اور قومی آبادی کا رجسٹر دو الگ الگ فارمیٹ ہیں. اس لئے ہمیں دونوں فارمیٹ پر گفتگو کرنا چاہئے.
مشہور ادیب اور این آر سی گائیڈ نامی کتاب کے مصنف ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی نے اس موقع پر اعتدال کا راستہ اختیار کرنے کی رائے پیش کی اور کہا کہ موجودہ این پی آر فارمیٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے سے قبل ہمیں حکومتی سطح پر دباؤ بناتے ہوئے کوشش کرنا چاہیے کہ 2010 کے فارمیٹ کے مطابق سروے ہو. اگر اس کوشش میں ہم ناکام ہوتے ہیں تو پھر بائیکاٹ کے متعلق متفقہ طور پر کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے ، 

جمیعتہ علما ناسک کے صدر مولانا عبدالباری قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ نے اس موقع پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ اگر متنازعہ کالم حکومت ہٹا دیتی ہے تو پرانے فارمیٹ پر ہمیں پہلے بھی آبجیکشن نہیں تھا اب بھی نہیں ہونا چاہیے
شہر کے معروف سیاست داں اور صنعت کار جمیل کرانتی نے اس میٹنگ میں سبھی مسلک سے وابستہ علما اور ذمہ داران شہر کی موجودگی امید کی ایک روشن کرن ہے، میں رضااکیڈمی کی اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیتا ہوں ، موصوف نے کہا کہ ہمیں جو بھی فیصلہ کرنا ہو، وہ ہم  بے خوف ہوکر کریں اور پھر اس پر قائم رہیں ، اس موقع پر آپ نے شہر کے اہم سیاسی قائد اور بیباک رہنما ساتھی نہال احمد کو بھی یاد کیا ، اور ان کی مضبوط قوت ارادی کی تعریف کی، موصوف نے کہا کہ کسی طرح کی ڈُھل مُل پالیسی نہیں ہونا چاہیے اگر یہاں سے متفقہ طور پر بائیکاٹ کا فیصلہ ہوتو پھر اپنا مطالبہ پورے ہونے تک ہمیں اس پر ڈٹے رہنا چاہیے، پھر چاہے اس کے لیے جیل ہی کیوں نہ جانے پڑے 
سنّی کونسل کے حاجی یوسف الیاس نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ این پی آر کو ہلکے میں نہ لیا جائے، یہ چور راستہ ہے، اس لئے مسلمانوں کو اکیلے تحریک نہ چلاتے ہوئے غیر مسلم افراد، ادیباسی، دلت جیسے برادرانِ وطن کو بھی ساتھ لینا چاہیے، ہمارا احتجاج موجودہ این پی آر کے مکمل بائیکاٹ کا ہونا چاہیے اور پوری طاقت اور اتحاد کے ساتھ ہونا چاہیے. ، موصوف نے کہا کہ جمہوری ملک میں غیر جمہوری قوانین لانے والی مودی حکومت اس وقت بہت دباؤ میں ہے ، اگر ہم نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ این پی آر کا بائیکاٹ کردیا تو اسے اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہونا پڑے گا، 
سابق نائب مئیر اور مشہور صنعت کار جمیل سیٹھ زر والا نے اس موقع پر بیباکی سے اپنی رائے رکھتے ہوئے شہر کے سیاسی نمائندگان پر تنقید کی اور کہا کہ اس حساس موضوع پر رضا اکیڈمی نے جو پہل کی وہ قابل مبارکباد ہے، ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ شہر کی مذہبی اور سیاسی قیادت، دانشوران شہر کے ساتھ مل بیٹھ کر اس نازک اور حساس مسئلہ پر متفقہ طور پر کوئی ٹھوس فیصلہ لیتی، اس کے لیے یہ بڑا بہتر موقع تھا ، لیکن سیاسی نمائندگان کی غفلت قابلِ افسوس ہے. انہیں سیاست سے ہی فرصت نہیں ہے ، اس موقع پر آپ نے علمائے اسلام کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے قائد بھی علماء تھے اور آج این پی آر کے خلاف جو جدوجہد اور کوشش ہو رہی ہے اس کی قیادت  بھی علما ہی کر رہے ہیں. آپ نے کہا کہ اس مسئلہ پر غور و فکر کے بعد اتفاق رائے سے یہاں جو بھی فیصلہ ہو اس پر ہم سب سختی سے عمل کریں
.

رضا اکیڈمی کے شکیل احمد سبحانی نے کہا کہ یہ ایک بڑا مشکل فیصلہ تھا، جسے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں ہم نے کافی غور وخوص کے بعد لیا ، موصوف نے تمام مسلک کے علما اور دانشوران شہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ این پی آر کے متعلق جو متفقہ فیصلہ یہاں ہوگا، رضا اکیڈمی اس فیصلے کی پرزور تائید وحمایت کرے گی ، 
دارالعلوم محمدیہ کے ذمہ دار قاری طفیل احمد نے قوم و ملت کی بروقت رہنمائی پر رضا اکیڈمی کو مبارکباد دی اور این پی آر کے اضافی کالموں کی مخالفت کرتے ہوئے دیگر مقررین کی طرح مرحوم بزرگ رہنما ساتھی نہال احمد کو یاد کیا. اور اس نشست میں موجود عمائدینِ شہر کے فیصلوں سے ہر طرح کے اتفاق کا اظہار کیا.
نوجوان صحافی مختار عدیل نے این پی آر سے متعلق اس حساس نشست کی نظامت بھی کی اور زیر غور آنے والے نکات کی وضاحت بھی دورانِ گفتگو کرتے رہے. آپ نے مردم شماری اور قومی آبادی کے رجسٹر کی تاریخی حیثیت پر گفتگو بھی کی.
سابق صدر بلدیہ محترمہ ساجدہ نہال احمد نے صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مختلف حوالہ جات سے این پی آر کے مکمل بائیکاٹ کی تجویز رکھی اور کہا کہ وزیر داخلہ ہند کی زبانی یقین دہانیوں پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا. ان کی نیتوں میں خرابی ہے. اس لئے جب تک حکومتی سطح پر نوٹیفکیشن کی صورت میں کوئی بات سامنے نہیں آ جائے، اس وقت تک ہمیں اپنے احتجاج کو جاری رکھنا چاہیے ، محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن این پی آر تو مکمل طور پر مشکوک ہے.

ماہر معاشیات پروفیسر عبدالمجید صدیقی نے اس نشست میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ این پی آر کے متعلق اتفاق رائے سے یہاں جو بھی فیصلہ لیا جائے گا میں اور میری تنظیم سی سی آئی اس فیصلے کے ساتھ رہے گی ، لیکن کاغذات درستی کے کام کو روکا نہیں جانا چاہیے، آپ نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے نئے کالموں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنائی ہے تو ہمیں اس کمیٹی سے ملاقات کرکے حکومت تک اپنی بات رکھنا چاہیے اور اپنے مطالبات کو پوری طاقت سے منوانے کی کوشش کرنا چاہیے. آپ نے اپنے ادارہ سی سی آئی کی جانب سے رضا اکیڈمی کے اقدام کی سراہنا کی اور ہر تحریک پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا.
مسجد تاج الشریعہ کے خطیب و امام حافظ انیس الرحمن رضوی نے بھی اس بات کی حمایت کی کہ پہلے حکومت پر دباؤ بناکر اپنے مطالبات منوانے کی کوشش ہو، ناکامی کی صورت میں عدم تعاؤن اور بائیکاٹ کا اعلان ہو.
کل جماعتی تنظیم اور راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری نے مختلف صوبوں میں جاری بامسیف کی اپنی تحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ اس حکومت پر کسی بھی درجے میں بھروسہ نہیں کیا جاسکتا. اس لئے پوری طاقت کے ساتھ پورے ملک کے ادیباسی سماج، او بی سی، دلت اور سیکولر غیر مسلم افراد بھی این آر سی کے مکمل بائیکاٹ کا ذہن بنائے ہوئے ہیں. اس لئے اجتماعیت کا ساتھ لے کر ہمیں اس ناکارہ حکومت کو اس کے ارادوں میں ناکام بنانا چاہئے. اور این پی آر کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہیے.
ڈھائی گھنٹے تک مسلسل جاری رہنے والی اس میٹنگ میں 23 شرکاء نے این پی آر کے متعلق اپنی رائے پیش کی، ان تمام آراء کے پیش نظر جو تجویز تیار گئی، اسے ڈاکٹر الیاس صدیقی نے پڑھ کر سنایا، 
تجویز :ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ گذشتہ 2010 میں ہوئے این پی آر کے مقابل اس مرتبہ 2020 کے این پی آر فارمیٹ میں جو زائد کالمس بڑھائے گئے ہیں حکومت مہاراشٹر اور مرکزی حکومت ان زائد کالموں کو ختم کرے، یعنی 2010 کے فارمیٹ کے مطابق اگر این پی آر تیار کیا جاتا ہے تو ہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی افراد عوام سے گزارش کریں گے کہ پرانے فارمیٹ کے مطابق این پی آر کا استقبال کیا جائے اور حکومتی ملازمین سے مکمل تعاؤن کریں، بصورت دیگر ہم خود کو مجبور پاتے ہیں کہ این پی آر کے تعلق سے عدم تعاؤن Non Co operation کا رویہ اپنائیں ....... ،
اس تجویز کے پیش ہونے کے بعد صوفی غلام رسول قادری، مولانا عبدالاحد ازہری، حاجی یوسف الیاس ، حاجی حنیف صابر اور کل جماعتی تنظیم کی جانب سے یہ کہا گیا کہ مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ بنانا چاہیے، جبکہ ڈاکٹر الیاس صدیقی، جمیل سیٹھ زر والے، پروفیسر عبدالمجید صدیقی اور صدر میٹنگ قاری زین العابدین وغیرہ کی رائے یہ تھی کہ وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے خاص این پی آر کے مسئلے پر وزراء کی 6 رکنی کمیٹی بنائی ہے اس لیے پہلے اس کمیٹی کے اراکین اور وزیر اعلیٰ مہاراشٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مطالبہ پیش کیا جائے، اور اگر مطالبات منظور نہیں ہوتے ہیں تو پھر بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے ، 

اس اختلاف رائے کی وجہ سے مذکورہ تجویز منظور نہیں کی جا سکی اور نا ہی تمام حاضرین کی دستخطوں کے ساتھ کوئی متفقہ اعلان جاری کیا جاسکا ، لیکن اس بات پر سبھی شرکاء نے اتفاق کیا کہ این پی آر کا موجودہ فارمیٹ ہمیں منظور نہیں، مہاراشٹر حکومت اسے واپس لے، اور 2010 کے فارمیٹ کے مطابق این پی آر کروایا جائے ، اسی طرح اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریاستی حکومت تک فوری طور پر اپنی گزارشات اور مطالبات کو پہنچایا جانا چاہیے اور ایک بڑے وفد کے ساتھ وزیراعلیٰ مہاراشٹر سے ملاقات کی کوشش بھی کرنا چاہیے ،  حافظ ساجد حسین اشرفی کی دعا پر خوشگوار ماحول میں اس عزم کے ساتھ اس میٹنگ کا اختتام ہوا کہ این پی آر کے خلاف ہماری یہ مشترکہ جدو جہد جاری رہے گی ، عبدالحلیم صدیقی نے اظہار تشکر کیا .....، 

شرکا ئے میٹنگ، 
صوفی غلام رسول قادری (سنی جمیعت الاسلام)، مولانا عبدالباری قاسمی(جمیعةالعلماءضلع ناسک)،میڈم ساجدہ نہال احمد (سابق صدر بلدیہ)، مولانا عبدالحمید ازھری(مسلم پرسنل لاء بورڈ )، حاجی محمدیوسف الیاس(سنی کونسل)،جمیل کرانتی، قاری زین العابدین(سنی جمیعةالعلماء) مولانا عبدالعظیم فلاحی(صدر جماعت اسلامی) ، شکیل احمد فیضی(جمیعت اہلحدیث )،حافظ اشفاق احمد محمدی(جمیعت اہلحدیث)، سمیع اللہ انصاری (مسلم لیگ )،جمیل سیٹھ زروالے،پروفیسر عبدالمجید صدیقی، ڈاکٹر الیاس صدیقی، عبدالحلیم صدیقی (سنیئر صحافی )،حافظ ساجد حسین اشرفی (دارالعلوم غوث اعظم )،محمد حنیف صابر (سیکریڑی ٹی ایم ہائی اسکول )حافظ انیس الرحمن رضوی ( خطیب و امام مسجد تاج الشریعہ) حافظ احسان رضا ( مسجد مولانا یونس مالیگ ) ، قاری طفیل احمد محمدی(دارالعلوم محمدیہ ) ، مختار عدیل ،(صحافی )،خلیل عباس (صحافی )،محمد عارف نوری (حفاظت گروپ )، محمد کاشف سمن (رسائد ٹو ڈے)،عطاء الرحمن نوری ( جرنلسٹ ) ، حافظ محمد اسماعیل اشرفی ،راحیل حنیف (انڈیا اگینس ہیٹ)، ندیم انجم چشتی، رضوان ربانی(ربانی چینل)، عمران راشد ،  (MAH ,MSO) ،خیال انصاری(مدیر خیر اندیش)، سہیل احمد ڈالریا، محمد مصطفی آفندی سر ، وسیم احمد رضوی،  محمد فاروق فردوسی ، محمد سلیم غازیانی(سابق کارپوریٹر)، حاجی ریاض عبداللہ (المدینہ ٹورس)، محمد آصف پارس گروپ، سلمان قاری ، وغیرہ ......  
رضا اکیڈمی کے صدیقی سلیم شہزاد ، غلام فرید ، امتیاز خورشید، حافظ شریف رضوی ، الطاف تابانی ، حاجی حامد رضوی ، ظہیر قریشی ، قاسم رضوی وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ، 
( رپورٹنگ، امتیاز خورشید



No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)