خدارا ! مالیگاوں کو بدنام نہ کریں
مالیگاوں کے حالیہ منظر نامے اور حساس شہریوں کے کرب
کو محسوس کرتے ہوئے مالیگاوں کے پہلے تعلیمی چینل نوری اکیڈمی اس سلسلے میں پہل کر
رہا ہے - ارباب علم و دانش سے اپیل ہے کہ اپنے قیمتی مشوروں سے ایسے لوگوں کو
روکنے میں دست تعاون دراز کریں جو اپنی کم علمی ، لاشعوری اور نادانی کی وجہ سے
شہر کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں -
اس پروگرام میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صحافی اور
جملہ شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کی غلطیوں کو اجاگر کرنے ، تبصرہ کرنے اور
اصلاح کی تجاویز پیش کرنے کی کھلی اجازت ہوگی -
اس سلسلے میں جو حضرات اپنے خیالات کا اظہار کرنا
چاہتے ہیں ان سے گذارش ہے کہ عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر) سے رجوع کریں - Whatsapp No. 9270969026
پروگرام کے اصول و ضوابط :
لاک ڈاوک کا خیال کرتے ہوئے گھر بیٹھے لائیو سیشن میں
حصہ لینا -
زبان و ادب کا مکمل خیال رکھتے ہوئے معیاری اور مستند
گفتگو کرنا -
تنقید براے اصلاح نہ کہ تنقید براے تنقید -
No comments:
Post a Comment