ہندوستان میں امن و امان اور یکجہتی و رواداری
کو فروغ دینے والے عالمی صوفی سنت حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریف ہندو مسلم سکھ عیسائی
اور دیگر سبھی مذاہب کے ماننے والوں کے نزدیک قابل عزت اور احترام ہیں۔ حال ہی میں
نیوز 18 ٹی وی چینل کے اینکر امیش دیوگن نے اپنے ایک شو میں سلطان الہند خواجہ اجمیری
کی شان میں نازیبا کلمات کہے، جس کے چلتے پورے ملک میں بلا لحاظ مذہب ہندوستانیوں میں
غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پورے ملک میں یکساں طور پر جگہ جگہ اس اینکر کے خلاف ایف
آئی آر درج کرنے کا سلسلہ دراز ہے۔اس ضمن میں بھارت میں سلسلہ چشتیہ اور سلسلہ قادریہ
کی حسین سنگم عظیم خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے سجادگان و شہزادگان
کی جانب سے سلطان الہند عطاے رسول حضور خواجہ غریب نواز قدس سرہ کی شان میں گستاخی
کرنے والے دریدہ دہن نیوز اینکر امیش دیوگن کو لیگل نوٹس روانہ کی گئی ہے۔
حضرت سید نجیب حیدر صاحب نے لیگل نوٹس میںامیش
دیوگن کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بات کہی ہیں۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ خانقاہ مارہرہ ہندوستان
کی قدیم ترین خانقاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ 400 سالوں سے زیادہ تصوف کی میراث ہے۔ سلسلہ
قادریہ کے فرامین پر عمل پیرا ہونے کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ مذکورہ خانقاہ
کے ہندوستان اور بیرون ملک میں تقریباً22 کروڑ فالوورز ہیں۔اس قانونی نوٹس کے ذریعہ
فوری طور غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، تحریری طور پر بھی اور اسی
طرح، اسی انداز میں ، اسی سطح پر یعنی براہِ راست لائیو ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران ۔
امیش دیوگن کے بیان کے خلاف شدید ردِ عمل کا
اظہار کرتے ہوئے حضرت سید محمد امین میاں قادری صاحب (سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ
مطہرہ )نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ جب کسی صحافی نے برسر
عام ہندوستان کے روحانی پیشوا کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس نازک وقت میں جب ملک
Covid-19کی بیماری سے رونما ہونے والے حالات سے ہمکنار ہے اور ملک اقتصادی تنگی کی
کگار پر ہے ۔ ایسے ماحول میں ملک کو فرقہ پرستی اور نفرت کی آگ میں جھونکنے کا کام
بعض موقع پرست و لالچی میڈیا کے افراد کر رہے ہیں جو ہر حال میں قابل مذمت ہے۔ خانقاہ
برکاتیہ حکومت کو یہ مشورہ دینا چاہتی ہے کہ ملک کی امن و شانتی و خیر سگالی کو برقرار
رکھنے کے لیے اس قسم کی حرکتوں اور حرکت کرنے والوں پر سخت پابندی لگائیں اور ایک غیر
جانبدار حکومت ہونے کا ثبوت فراہم کرے۔ خانقاہ برکاتیہ حکومت ہند سے مطالبہ کرتی ہے
کہ فرقہ پرست اور منفی کی ذہنیت رکھنے والے صحافی امیش دیوگن کر گرفتار کرے اور اس
کے خلاف سخت قانونی کاریواہی کرے۔
No comments:
Post a Comment