گلہائے اُردو : یوجی سی نیٹ کے نصاب میں شامل تمام 54 کتابوں کی جامع تلخیص
![]() |
Gulhaye Urdu UGC NET BOOK for Subject Urdu |
گلہائے اردو نیٹ مرتبہ جاوید عنبر مصباحی کو بنظر غائر پڑھتے ہوئے محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی نصاب کی 54 کتابیں پڑھ رہا ہوں ، نصف سے زیادہ مطالعہ کرچکا ہوں ، مرتب نے ہر ناول ، ڈرامہ ، افسانہ کے تمام کردار کو ان کی شناخت کے ساتھ ضبط تحریر کرنے میں کمالِ ایجاز کا مظاہرہ کیا ، حالانکہ نصاب کی 54 کتابوں میں کئی کتابیں بجائے خود گلہائے اردو سے ضخیم ہیں بلکہ ایک سے زائد جلدوں میں ہیں، ایسے میں ان کا ماحصل چند صفحات میں سمیٹ لینا نو آموز یا ناتجربہ کار مرتب کا کام نہیں ، دسمبر 2019ء نیٹ امتحان کے سوالات تقاضہ کررہے تھے کہ اب کی بار کوئی ایسی کتاب منظر عام پر آئے جو مذکورہ اصنافِ اردو کی باریک موٹی ،چھوٹی بڑی ، مرکزی و ضمنی کردار ، زمان و مکان ، کردار کا پیشہ وغیرہ ہر پہلو کا احاطہ کئے ہو ، اردو مارکٹ میں ایسی جامع کتاب موجود نہ تھی بڑی خوشی ہوئی عنبر صاحب نے اس پر لبیك کہہ کر اپنی "کوزے میں سمندر سمانا" والی صلاحیت کو بروئے کار لاکر گلہائے اردو کی شکل میں ایسی جامع تلخیص پیش کی کہ ممتحن دیکھے تو ایک مفصل ، مطول کتاب سمجھے اور طالب علم مختصر مفید نوٹ ۔
عنبر صاحب نے کتاب ترتیب دیتے وقت کچھ ہدایات ، ٹرکس ، رہنما خطوط ایسے بیان کردئیے جنہیں بلا شبہ ان کے تفردات کہا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا ، کسی بھی مجموعہ کا خلاصہ پڑھتے وقت قاری کو محسوس بھی نہیں ہوتا کہ واقعی یہ نچوڑ ہے ، عبارات اور جملوں کا تسلسل اس طرح مرتب فرمایا کہ یکسوئی باقی رہتی ہے ، نہ ربط ٹوٹتا ہے نہ ہی ذہن منتشر ہوتا ہے ، نصاب کا بقیہ حصہ اگر جلد دوم سے شائع کیا جائے تو مجھے نہیں لگتا کہ قاری کوفت و اضمحلال محسوس کرےگا نہ ہی بار ہوگا ، دیکھیے اب یہ صدائے دل ان کے نوکِ قلم تک کب پہنچتی ہے .
سید عبدالرحمن پونہ
بروز پیر، 19 اکتوبر 2020
یو جی سی نیٹ اُردو مضمون پر تحریر کتابوں کے اکثر مصنفین کے لیکچرز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
https://www.youtube.com/playlist?list=PLlPeR9aUP6gpVaydfXyfHdWqdbLOqCxOa
کتاب کی فہرست کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment