ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا
سوریا کمار یادو، رشبھ پنت اور ایشان کشن کو موقع ملا ، بھونیشور کمار کی واپسی
نئی دہلی:ہندوستان میں بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ قومی ٹیم میں بلے باز سوریا کمار یادو اور جھارکھنڈ کے نوجوان کپتان ایشان کشن کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کشن نے وجے ہزارے ٹرافی میں مدھیہ پردیش کے خلاف 94 گیندوں پر 173 رنز کی اننگز کھیلی۔ 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلینڈ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی بھارت میں کھیلنی ہے۔
سوریا کمار یادو اور ایشان کشن ، جو ڈومیسٹک کرکٹ اور آئی پی ایل میں شامل تھے ، ایک عرصے سے انڈین ٹیم میں سلیکشن کے منتظر تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہوا ہے ۔ دوسری طرف ، بھونیشور کمار انجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر کلدیپ یادو ، سنجو سیمسن اور زخمی منیش پانڈے کو اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے ، جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔
ایشان کشن جھارکھنڈ کے لیے اور ممبئی کے لیے سوریا کمار یادو ڈومیسٹک کرکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں دنیا کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ یعنی آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔ دونوں سخت ہٹ بیٹسمین ہیں اور انھوں نے گذشتہ سیزن میں ممبئی کا اعزاز حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
تیسرا اور چوتھا ٹیسٹ دنیا کے سب سے بڑے موتیرا اسٹیڈیم (24 سے 28 فروری اور چار سے آٹھ مارچ) میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز 12 مارچ سے شروع ہوگی۔ باقی ٹی 20 میچز 14 ، 16 ، 18 اور 20 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام میچز موتیرا میں ہوں گے ، لہٰذا ایک بات طے ہے کہ یہ نیا گرینڈ اسٹیڈیم دونوں ٹیموں کے لیے بایو ببل کا کام کرے گا۔ دونوں ٹیموں نے ٹیسٹ سیریز میں ایک ایک میچ جیت لیا ہے۔
ٹیم
وراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، کے ایل راہول ، شیکھر دھون ، شریس آئیر ، سوریا کمار یادو ، ہاردک پانڈیا ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، ایشان کشن (وکٹ کیپر) ، یوزویندر چہل ، ورون چکرورتی ، اکشر پٹیل ، واشنگٹن سندر ، راہول ٹیوٹیا ، ٹی نٹراجن ، بھونیشور کمار ، دیپک چاہر ، نودیپ سینی ، شاردال ٹھاکر۔
ٹی
آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر
حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی
ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس
اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو
سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
 |
Noori Academy YouTube Channel
|
No comments:
Post a Comment