یو پی ایس سی سول سروسیز2020ء کے نتائج کا اعلان
بہار سے تعلق رکھنے والے شبھم کمار نے ملک میں ٹاپ کیا۔
دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔
مورخہ 24ستمبر 2021ء(عطاءالرحمن نوری): یونین پبلک سروس کمیشن نے یو پی ایس سی سول سروسز کے نتائج 2020 کا اعلان کر دیا ہے۔بہار سے تعلق رکھنے والے شوبھم کمار نے آئی آئی ٹی بمبئی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ جگرتی اوستھی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انکیتا جین ، یش جلوکا اور ممتا یادو بالترتیب تیسرے ، چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ CSE کا پریلم امتحان اکتوبر 2020ء میں لیا گیا تھا۔مینس امتحان کمیشن کی جانب سے 8 جنوری سے 17 جنوری 2021ء کے درمیان لیا گیا تھا۔ مینس میں کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔
انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ، انڈین فارین سروس ، انڈین پولیس سروس اور دیگر سینٹرل سروسز (گروپ اے اور گروپ بی) کے انتخاب کے لیے انٹرویو 2 اگست سے 22 ستمبر 2021 تک لیاگیا۔اس امتحان کے ذریعے 761 اسامیوں کو پُر کیا گیا ہے جن میں سے 180آئی اے ایس، 36 آئی ایف ایس، 200 آئی پی ایس، 302 سینٹرل سروسیز گروپ A کے لیے اور 118 گروپ B سروسیز کے لیے ہیں۔
شبھم کمار نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے آئی آئی ٹی بمبئی سے بی ٹیک (سول انجینئرنگ) میں گریجویشن کیا ہے۔ جگرتی اوستھی مجموعی طور پر دوسرا درجہ حاصل کرنے والی خواتین امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔ اس نے بھوپال سے گریجویشن کیا ہے۔ٹاپ 25 امیدواروں میں 13 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔ ضلع دھولیہ سے تعلق رکھنے والے میرے مشفق دوست جناب خان عاصم کفایت اللہ خان نے 558 واں رینک حاصل کیا ہے۔ واضح ہو کہ عاصم خان نے مینس امتحان اور انٹرویو اُردو زبان میں دیا تھا۔اُردو میڈیم سے اس امتحان کو کامیاب کرنے کی وجہ سے اُردو داں طبقے میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس امتحان اور نتائج کے متعلق تمام تر تفصیلات نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر اپلود کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے نوری اکیڈمی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر وزٹ کیجیے۔
https://www.youtube.com/nooriacademy
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
Merit Casino Review & Free Spins - XN Games
ReplyDeleteIs it fair to say that they were a relatively small part of the group? They have very strict limits on live casino games and tournaments. 메리트카지노 They also have free