ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے
پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ میں جے اے ٹی کیمپس کے اساتذہ کی نمایاں کامیابی
ساوتری بائی پھلے پونا یونی ورسٹی کے زیر اہتما م 05ستمبر 2021ء بروز اتوار کو پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ درجنوں شعبہ جات کے سیکڑوں مضامین میں ہزاروں طلبہ وطالبات نے اس امتحان میں حصہ لیا۔ گہوارہ علم وفن شہر مالیگاﺅں سے بھی کئی باذوق اسٹوڈنٹس نے امتحان میں شرکت کی۔ 8 ستمبر 2021ء بروز بدھ کو پیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان آفیشیل ویب سائٹ پر کیا گیا۔
اللہ رب العزت کے کرم اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عنایت سے ہارون انصاری اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ہیڈ ماسٹر محترم عمر فاروق محمد لقمان صاحب ، موتی پرائمری اسکول کے معلم جناب قدیر محمد امیر صاحب نے اُردو مضمون میں اور ہارون انصاری بوائز پرائمری اسکول کے فعال معلم جناب شاہد حسن سر نے انگلش مضمون میں نمایاں نمبرات حاصل کر تے ہوئے عمدہ کامیابی درج کروائی ہے۔
اس کامیابی و کامرانی پر الحاج انصاری نہال احمد محمد ہارون صاحب (چیئرمین جدید انجمن تعلیم ٹرسٹ) ، پروفیسر سلمیٰ عبدالستار صاحبہ (انچارج پرنسپل جے اے ٹی سینئر کالج)، پروفیسر عتیق واسع صاحب (پرنسپل)، عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر )، جملہ ممبران و اسٹاف اور مخلص دوست و احباب نے تینوں صاحبان کو مبارکبادیاں پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بارگاہِ صمدیت میں دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ! بقیہ کے تمام مراحل اور حصول مقصد کو آسان فرمائے ۔ آمین
٭٭٭٭٭
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment