دی رائیل اسلامک اسٹرا ٹیجک اسٹڈی سینٹر (جارڈن) کی چودہویں سروے رپورٹ کے مطابق امیرِ قطر امیر شیخ تمیم اوّل،سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز دوم،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سوم اور ترکی صدر طیب اردگان چوتھے نمبر پر فائز۔
شیخ احمد ابوبکر ، مولانا محمد شاکر نوری، اسدالدین اویسی ، علامہ قمرالزماں اعظمی ،اویس رضا قادری جیسی کئی معروف ہستیاں دنیاکی500 بااثر شخصیات میں شامل
مورخہ28/اکتوبر2021ء (عطاءالرحمن نوری) : دنیا میں تقریباً پونے دو ارب مسلمان رہتے ہیں یعنی دنیا کی23/فی صد آبادی مسلم ہے۔ باالفاظ دیگر دنیا کا ہر چوتھا یا پانچواں انسان مسلمان ہے۔ مگر ان میں کچھ ایسے بااثر افراد ہوتے ہیں جن کا اثر و رسوخ بقیہ لوگوں پر ہوتا ہے۔ 2009 ءسے دی رائیل اسلامک اسٹرا ٹیجک اسٹڈی سینٹر (جارڈن) پوری دنیا میں اثر و رسوخ رکھنے والے پانچ سو مسلم افراد پر مشتمل سروے رپورٹ شائع کر رہا ہے۔ دی رائیل اسلامک اسٹرا ٹیجک اسٹڈی سینٹرکی جانب سے2022ء کے لیے چودہویں سروے رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔ محقق، ادیب، سیاسی، مذہبی، روحانی، مبلغ، سخی، سماجی، تجارتی، تہذیبی ، ثقافتی، فنّی، قاری، صحافی، نامور اور کھیل کی دنیاسے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر افراد کی فہرست شائع کی گئی ہے۔ اس تجزیاتی کتاب میں اسٹڈی سینٹر کے تعارف کے بعد مخصوص ممالک جیسے چین ، افریقہ ، انڈیا، سری لنکا میں دہشت گردی کے معاملے، روہنگیائی مسائل اور اسلاموفوبیا جیسے حساس موضوعات پر اسپیشل اسٹوری کور کی گئی ہے۔ اس کے بعد کرونا وائرس سے متاثر 184 ممالک کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔
” دی ہاﺅس آف اسلام “ نامی باب میں دنیا کے مختلف خطوں میں ائمہ مجتہدین کے ماننے والوں کا فی صد تناسب پیش کیا گیا ہے یعنی پوری دنیا میں 45 فی صد حنفی ، شافعی 28 ، مالکی 15 اور 2 فی صد حنبلی پائے جاتے ہیں ، تجزیاتی رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ پوری دنیا میں 90 فی صد اہلسنّت ، 9.5 فی صد شیعہ ، زیدی 1 فی صد سے کم اور اسماعیلیوں کی تعداد 0.5 فی صد ہے ۔اسی کے ساتھ مختلف سلاسل اور مدارس کی تفصیلات کو بھی رقم کیا گیا ہے۔
شخصیات کے تعارف ، خدمات اور رینکنگ کے بعد ہندوستان میں بڑھتے ہوئے فاشزم ، کمزور ہوتا جمہوری نظام ، مخصوص ذہنیت کو فروغ ، اسلام کا عروج و ارتقاء، جدید اسلامی طرز تعلیم جیسے کئی اہم اور حساس عناوین پر تحقیقی و تنقیدی مقالات قلمبند کیے گئے ہیں۔ مضامین و مقالات کے بعد دور حاضر کی کئی انتہائی اہم کتابوں پر تبصرے شائع کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ اکتوبر 2020ء سے اکتوبر 2021ء تک وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ آخر میں تمام ممالک اور ان میں موجود مسلم آبادی کا فی صد تناسب ، سوشل میڈیا پر 500 بااثر مسلم شخصیات کے اعداد و شمار اور حوالہ جات کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ سروے رپورٹ کئی مخفی باتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے ذہن کے بند دریچوں کو کھولنے کی کوشش کرتی ہے جسے ضرور پڑھنا چاہیے۔
جن شخصیات کے نام اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ اپنے سے منسوب شعبے میں مزید دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ کوششیں کریں۔ جن شخصیات کے نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں انھیں اپنے دائرہ¿ کار کومزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں کے نام گذشتہ سال موجود تھے اور امسال موجود نہیں ہیں انھیں اپنی خدمات کا احیاءکرنا چاہیے۔ یقینا الگ الگ طبقے سے تعلق رکھنے والوں پر ان کے شعبے کے افراد مبارکبادیوں پر مشتمل مضامین ، مقالات و مراسلے تحریر کریں گے مگر اس بات کا از حد خیال رکھنا چاہیے کہ یہ سروے رپورٹ کوئی خدائی فرمان نہیں ہے ، اللہ کی رضا کی خاطر اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں، کسی کی فہرست میں شامل ہونے پر بیحد خوش یا کسی کی فہرست میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ بے شک اللہ ہی بہتر اجر دینے والا ہے۔ کتاب کی مکمل فائل حاصل کرنے کے لیے نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ پروزٹ کریں یا ذیل میں موجود لنک پر کلک کریں۔
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں اور بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کریں۔
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment