ثناخوان رسول قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال پر ملا ل سنی دعوت اسلامی کے لیے عظیم خسارہ
امیر سنی دعوت اسلامی حضرت مولانامحمدشاکر نوری کا تعزیتی پیغام
16
جنوری
بروز اتوار بعد نماز مغرب یہ جانکاہ خبر موصول ہوئی کہ مداح رسو ل قاری
محمد ریاض الدین اشرفی (مبلغ سنی دعوت اسلامی) کا لندن سے مانچیسٹر آتے ہوئے
ایک کار حادثہ میں انتقال ہوگیا۔
اناللہ وناالیہ راجعون۔
یہ خبر سوشل میڈیا
کے ذریعہ پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اہل سنت وجماعت
میں سوگ کی لہردوڑ گئی۔ اصاغرواکابر سب اس خبر سے رنج وغم میں
مبتلاہوگئے۔ حضرت قاری ریاض الدین صاحب قبلہ اشرفی سنی دعوت اسلامی کے ایک
عظیم مبلغ تھے، آپ بہترین قاری قرآن بلکہ استاذالحفاظ والقراء تھے، آپ نے
زندگی کا بیشتر حصہ سنی دعوت اسلامی کے سائے میں گزارا، تدریسی خدمات کے
ذریعہ آپ نے درجنوں شاگرد بھی تیار کیے۔ آپ اتنے اچھے قاری قرآن تھے کہ
اپنے اور بیگانے، عوام ہوں یا خواص سب آپ کی تلاوت سننے کے خواہش مند اور
منتظر ہوا کرتے تھے۔ جب آپ تلاوت کلام اللہ فرماتے تھے توپورے مجمع پر
سناٹا چھا جاتا تھا۔ آپ ایسے نعت خواں تھے کہ جب محبت رسول ﷺ میں ڈوب کر نعت
رسول گنگناتے تھے تو سامعین کو بھی محبت رسولﷺ میں مستغرق کردیتے تھے۔
قاری صاحب قبلہ کا اس طرح اچانک کوچ کرجانا سنی دعوت اسلامی کے لیے خصوصا اور تمام اہل سنت کے لیے عموما ایک عظیم خلا ہے۔ کیوں کہ وہ ایسے عظیم قاری قرآن تھے جو اپنی مثال آپ تھے۔ بلاشبہہ قاری صاحب نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تلاوتِ قرآن اور نعت رسول ﷺ گنگنانے میں صرف کیا۔ اللہ پاک ان کی دینی ومذہبی خدمات کو قبول فرمائے۔
امیر سنی دعوت اسلامی نے مزید فرمایا کہ ان کی زندگی بے داغ تھی، وہ ایک خوش اخلاق انسان تھے، جوان سے ایک بار ملتا وہ دوبارہ ان سے ملنے کا متمنی اور خواہش مند رہتا۔ حرص وطمع سے دور تھے۔ اللہ کی ذات پر بھروسہ کرکے زندگی کے شب وروز گزارتے تھے۔ والدین اور بھائیوں کے وفاداراور اپنی بیوی بچوں کی دیکھ بھال، چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی عزت یہ سب خوبیاں ان میں پائی جاتی تھیں۔ اس کم عمری میں اس طرح اچانک کوچ کر جانا تحریک سنی دعوت اسلامی کا بھی عظیم نقصان ہے۔ ہم اللہ کی بارگاہ میں دعاکرتے ہیں کہ اپنے دین کی خدمت اوردین کی سربلندی کے لیے ان کا نعم البدل ہمیں عطافرمائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں مجھ سے اور میرے ادارے کے اساتذہ اور تحریک کے مبلغین وذمےدارن سے جن علمائے کرام ومشائخ عظام نے تعزیت کی ہے ان کی فہرست طویل ہے ان میں مفکر اسلام علامہ قمرالزماں اعظمی، علامہ قمرالحسن بستوی، علامہ شفیق الرحمن عزیزی، علامہ عبیداللہ خاں اعظمی، حضرت معین میاں، علامہ ظہیرالدین خاں صاحب، حافظ وقاری محمد شاہد رضوی، قاری غلام مجتبیٰ صاحب، قاری اکرام صاحب، حافظ اللہ بخش صاحب وغیرہ۔ علاوہ ازیں الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہ اعلیٰ علامہ عبدالحفیظ صاحب، مفتی محمد نظام الدین رضوی و اساتذہ، دارالعلوم علیمیہ، دارالعلوم اسحاقیہ جودھ پورکے اساتذہ واراکین نے اظہار افسوس کیا اورایصال ثواب کا اہتمام کیا۔
تمام اہل سنت بالخصوص علماو مبلغین سنی دعوت اسلامی سے گزارش ہے کہ ان کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی وغیرہ کا خوب اہتمام کریں ۔ ہم سب قاری صاحب کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور رب قدیر کی بارگاہ میں دعاکرتے ہیں کہ ان کے پس ماندگان کو اور ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق عطافرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوات والتسلیم
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
Noori Academy YouTube Channel |
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment