شہر اے ایس پی نیلوتپل کا نوری اکیڈمی کی جانب سے
استقبال
مالیگاﺅں شہر کے ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولس نیلوتپل سر اپنی میعاد مقرر کر کے 19جولائی 2019ءبروز جمعہ کومالیگاﺅں سے روانہ ہو رہے ہیں۔ موصوف ناگپور میں بحیثیت ”ڈیپوٹی کمشنر آف پولس“ اپنا چارج لیں گے ۔ مالیگاﺅں میں بطور” اے ایس پی“ سال 2015ءمیں سول سروسیس امتحان میں 105واں مقام حاصل کرنے والے مہاراشٹر کے سندیپ گھگے اپنی خدمات انجام دیں گے۔نیلوتپل سر نے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کے ذریعے سے کی جانے والی تمام تر تعلیمی سرگرمیوں کی سراہنا کی اورہیکرکے ذریعے نوری اکیڈمی کی واپسی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ موصوف نے وعدہ کیا کہ وہ جس طرح نوری اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے یوپی ایس سی کی معلومات فراہم کر رہے تھے مستقبل میں بھی اسی طرح کرتے رہیں گے۔ قارئین سے التماس ہے کہ نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں تاکہ تعلیمی مواد آپ کو گھر بیٹھے ملتا رہے۔
http://youtube.com/nooriacademy
No comments:
Post a Comment