دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ
نوری اکیڈمی کی آفیشیل ویب سائٹ سے اسپیشل ایڈیشن کی پی ڈی ایف فائل ڈاﺅن لوڈ کیجیے
تجارت سبھی کرتے ہیں لیکن دینی کتابوں کی اشاعت و طباعت کے ساتھ دین و سنیت کی مخلصانہ خدمت کرنے میں بھی حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب اپنے ہم عصر تاجران کتب میں ممتاز نظر آتے ہیں ۔ 1998 نومبر سے تا حال نہایت پابندی کے ساتھ ماہ نامہ کنز الایمان دہلی کی طباعت و اشاعت اس کی زندہ مثال ہے ۔ مالی پریشانی اور حالات کا رونا رونے والے تاجروں کے لیے حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب اک حوصلہ افزا مثال ہیں جنہوں نے معمولی سی رقم اور بھرپور محنت و لگن کے ساتھ خود بھی ایک کامیاب تاجر بن کر دکھایا بلکہ اپنے پورے گھرانے کو تاجر بنا دیا ۔مکتبہ امام اعظم کے مالک محمد امام الدین انصاری نے حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب کے صاحب زادگان محمد احمد اور محمد ارشد کی پشت پناہی اور خیر خواہی کا عہد کرتے ہوئے بتایا کہ 25 ستمبر کو سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے حافظ صاحب ہولی فیملی ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہوئے اور ساتھ میں ان کی اہلیہ بھی ایڈمٹ ہوئیں جو کہ دس دنوں کے بعد گھر واپس ہو گئیں لیکن حافظ صاحب 20 اکتوبر تک مسلسل آئی سی یو میں ہی زیر علاج رہے ، علاج کے دوران ہی نمونیہ کے شکار ہوئے اور بروز منگل نو بجے کے قریب دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خدا کو پیارے ہو گئے ۔ جامعہ حضرت نظام الدین اولیائ، ذاکر نگر کے استاد قاری محمد مظہر الدین عزیزی نے نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین کے بعد سورہ یاسین و قل خوانی کی اور دعائیں کی ۔
12 نومبر 2020ءکو مولانا ظفرالدین برکاتی صاحب نے اپنی فیس بک وال پر حافظ قمرالدین صاحب پر کنزالایمان کے خصوصی شمارے کا اعلان پبلش کیا اور آج 4 دسمبر 2020ءکو انتہائی قلیل مدت میں 66 صفحات پر مشتمل وقیع شمارہ منظر عام پر آچکا ہے۔ اللہ پاک سب کی خدمات کو قبول فرمائیں اور حافظ صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں ۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment