کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“کا فری ایندڑائیڈ اپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کریں
این آر سی کے موضوع پر اُردو زبان میںشائع ہونے والی ہندوستان کی پہلی اور منفرد کتاب ” این آر سی : اندیشے ، مسائل اور حل“ از: عطاءالرحمن نوری(ریسرچ اسکالر) کا پہلا ایڈیشن حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے ہاتھوںمعزز مہمانان کرام کی موجودگی میں ایک باوقار سیمینار میں 17 نومبر2019ءکو مالیگاﺅں میں منظرعام پر آیا اور 20نومبر کو ختم ہو گیا۔معمولی تبدیلی اور تبصروں کے اضافے کے ساتھ سیکنڈ ایڈیشن شائع ہوا اور اللہ پاک کے کرم سے سیکنڈ ایڈیشن بھی ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا ۔
سیکنڈ ایڈیشن کا اجراء12 دسمبربروز جمعرات 2019ءکو خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ ایٹہ یوپی میں مرشدِ اعظم ہند حضور احسن العلماءقدس سرہ کی 25 ویں سالانہ فاتحہ کی محفل میں حضور امین ملت پروفیسر ڈاکٹر سید محمد امین میاں قبلہ مارہروی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر حضور امین ملت دام ظلہ العالی نے فرمایا کہ اس وقت ملک کے سلگتے ہوئے موضوع این آر سی کے حوالے سے مالیگاوں سے آئے ہوئے ہمارے عزیز عطاءالرحمن نوری نے بے حد اچھی اور عمدہ کتاب لکھی میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آپ لوگ اسے ضرور پڑھیں،اب انھیں مسائل کا حل آپ کو تلاش کرنا ہے ۔مزید آپ نے راقم کو خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کی جانب سے 2100 روپے کے اعزاز سے نوازا۔ اس محفل میں شہزادگان خاندان برکات حضور سید محمد اشرف میاں، حضور سید محمد نجیب حیدر میاں، حضور امان میاں، حضور عثمان میاں اور مفتی محمد نظام الدین رضوی، علامہ محمد احمد مصباحی، علامہ یسین اختر مصباحی، مولانا نفیس برکاتی، مولانا انوار احمد بغدادی، مولانا کمال الدین علیمی جیسی مقتدر شخصیات بھی منبر نور پر موجود تھی۔
الحمدللہ !کتاب مارٹ ڈاٹ کام پر اس کتاب نے بیسٹ سیلر بُک کا اعزاز بھی حاصل کر لیا تھا۔ تین نئے ابواب کے ساتھ تیسرا ایڈیشن اشاعتی مرحلے میں تھا کہ اسی اثناءمیں کوویڈ 19جیسے وبائی مرض نے تمام نظام کو یک لخت بند کر دیا۔کتاب کی مقبولیت اور عوامی ڈیمانڈ پر وَفا انٹرپرائزیس کے کنوینر ڈاکٹر غلام ربانی فدا صاحب (کرناٹک) نے کتاب کے سیکنڈ ایڈیشن کا اینڈرائیڈ اپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر لانچ کر دیاہے جسے 151 ممالک میں مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
یہ کتاب کسی حکومتی گائیڈ لائن کے بارے میں نہیں ہے۔حکومت کا این آر سی کے بارے میں اب تک کوئی نوٹیفیکیشن نہیں آیاہے۔ کتاب میںکئی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے اور کئی مبہم باتوں سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔ دوم آسام این آر سی کا پورا طریقہ بتایا گیا ہے اور جو لوگ آسام کی باتیں سن سن کر حیران ہیں ان باتوں کا خلاصہ کیا گیا ہے۔ سوم متوقع این آر سی کا ایک دائرہ کار ہوگا اور این آر سی اس کے باہر نہیں جاسکتی یعنی دستور اور انڈین سٹیزن شپ ایکٹ کے باہر کوئی بات نہیں ہوسکتی ،اس لیے لوگوں کو جو دستوری اور قانونی تحفظات پہلے سے حاصل ہیں ،اس کی معلومات دی گئی ہے۔ NPR، CAAاور مظاہروں کی تفصیلی روداد قلمبند کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر شہری کے پاس دستاویزات کا ایک سیٹ ہوسکتا ہے یعنی جتنے بھی پبلک اور پرائیویٹ ڈاکومنٹ ہوتے ہیں سب کی پروسیجرل معلومات دی گئی ہے کہ کون سا ڈاکومنٹ کیسے بنتا ہے اور کیسے کریکشن ہوتا ہے۔ کتاب کے مطالعے سے یقینا لوگوں کو صحیح معلومات اور راحت ملے گی۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nooriacademy.nrcandeesyaurhal
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment