پاک دامن عورت اگر اللہ کی بارگاہ میں دعاکرے تو اللہ اس کی دعاکوضرورقبول فرماتاہے
مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب
۱۲
دسمبر بروزسنیچر بعد نماز ظہر عالمی سالانہ سنی اجتماع کا آغاز قاری محمد ریاض الدین
اشرفی کی تلاوت اور معین المشائخ حضرت سید معین الدین اشرف الاشرفی الجیلانی کی دعائوں
سے ہوا۔بعدہ معروف مبلغ جناب محمد صادق رضوی صاحب کا خطاب’’عورت اور پردہ ‘‘ کے عنوان
پر ہوا۔خواتین کے اس اجتماع سے امیر سنی دعوت اسلامی حضرت مولانامحمدشاکر نوری نے خصوصی
خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ قرآن کے مطابق نیک عورتیں وہ ہیں جوفرماں بردار اور
اپنے شوہروں کی عدم موجودگی میں بھی اللہ کی محفوظ کردہ چیزوں کی یعنی عزت
وآبرواور مال کی حفاظت کرتی ہیں ۔مولاناموصوف نے حدیث نبوی کی روشنی میں بتایاکہ
نیک عورت وہ ہے کہ جب اس کا شوہر اسے دیکھے تواسے خوشی حاصل ہواور جب شوہر کوئی حکم
دے تواس کی اطاعت کرے اور اپنی جان ومال میں شوپر کا ناپسندیدہ کام نہ کرے۔آپ نے فرمایاکہ
پاک دامنی بہت عظیم نعمت ہے ،پاک دامن عورت اگر اللہ کی بارگاہ میں دعاکرے تو اللہ
اس کی دعاکوضرورقبول فرماتاہے۔آپ نے کہاکہ اہل مغرب ہماری مائوں اور بہنوں کو
عریاں اور بے غیرت بناناچاہتے ہیں ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری
مائیں اور بہنیں رسول پاک کی تعلیمات کومضبوطی سے تھام لیں ۔آپ نے خواتین سے
تقوی اختیار کرنے اور گناہوں دور رہنے کی تلقین کی۔آپ نے سورہ طلاق کی ایک آیت
کی روشنی میں یہ بھی کہاکہ ہر مشکل کا حل تقوی اختیار کرنے میں ہی ہے۔ اخیر میں آپ
نے پانچ باتوں کی بطور خاص تلقین کی ،اول :نمازوں کی پابندی کریں کہ اہم الفرائض
ہے۔دوم :سورہ کہف کی تلاوت ہر جمعہ کو ضرورکرلیاکریں۔سوم :گناہوں سے بچنے کے لیے روزآنہ
صبح دس بار سورہ اخلاص کی عادت بنالیں۔چہارم :گناہ کی طرف طبیعت مائل ہو تویہ خیال
کریں کہ اللہ مجھے دیکھ رہاہے۔پانچویں بات یہ کہ اپنی اولاد کی شریعت کی روشنی
میں اچھی تربیت کریں۔اس سے قبل مفتی محمد زبیر مصباحی (خطیب وامام بڑی مسجد مدن پورہ
ممبئی )نے خواتین کی طرف سے آئے ہوئے سوالات کے جوابات دیئے ۔ایک سوال کے جواب میں مفتی
صاحب نے بتایا کہ اسلام نے مرد اور عورت دونوں کو یکساں حقوق دیے ہیں۔عورت کے لیے باپ
کے حصے سے بظاہر نصف حصہ ملتاہے لیکن عورت جب بیا ہ کرسسرال جاتی ہے تو شو ہر کے یہاں
بھی اسے حصہ ملتاہے۔مفتی صاحب نے سوالات کے جوابات میں فرمایا کہ عقیقہ سنت ہے عوام
کا یہ تصور کہ نکاح سے قبل عقیقہ ضروری ہے غلط ہے۔مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ کسی
عورت کے انتقال کے بعد صرف خواتین اور محرم ہی اسے دیکھ سکتے ہیں۔غیرمحرموں کو اسے
دیکھنا جائز نہیں۔آپ نے مردوعورت کی نماز میں جو فرق ہے اسے بھی قدرے تفصیل سے
بیان کیا۔
بعد مغرب دوسرا سیشن مردحضرات کا شروع ہوا،مولانامفتی شفیق الرحمن عزیزی مصباحی (ہالینڈ
)نے اپنے خطاب میں کہاکہ دعوت کی دو قسمیں ہیں ،دعوت عامہ اور دعوت خاصہ ۔دعوت
عامہ کے مطابق امت محمد یہ کا ہر فرد اپنی استعداد وصلاحیت کے مطابق داعی ہے اور دعوت
خاصہ کے حامل اہل علم ہیں ۔آپ نے کہاکہ داعی کا اپنی دعوت پر عامل ہوناضروری ہے تبھی
دعوت موثر ہوگی۔اسی طرح داعی کا اسوہ رسول کو اپنانابھی بے حد ضروری ہے۔دعوت کی راہ
میں اخلاص بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس موقع پر آپ نے سنی دعوت اسلامی کی دینی
ومذہبی خدمات کو بھی سراہا۔اس دوران الحاج قاری محمدرضوان خان اور دیگر مبلغین نے بارگاہ
رسالت میں گلہائے نعت بھی پیش کیے۔
ٹی
آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین
،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر
جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام
سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment