عامری عظمت اقبال محمد عثمان گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب
کرونا لاک ڈاؤن کے سبب جب پورے بھارت میں اسکول اور کالجس
بند ہوگئے تو طلبا کی تعلیمی سرگرمی کو کیسے جاری رکھا جائے ؟ اس بات کو لے
کر ایک بڑا سوال کھڑا ہو گیا۔ سی بی ایس ، دہلی اسٹیٹ گورنمنٹ اور
مہاراشٹر اسٹیٹ گورنمنٹ کے زیر نگرانی گوگل کی جانب سے ۳۱ اگست اور۱ ستمبر
کو دو روزہ گوگل ٹولس فار ایجوکیشن آن لائین تربیت پورے بھارت میں پانچ
لاکھ اساتذہ کودی گئی۔ نومبر مہینے میں حکومت کے زیر نگرانی اس تربیت کا
استعمال تعلیمی سرگرمی میں کس کامیابی کے ساتھ کیا جا رہا ہے اس کا سروے
کیا گیا۔
الحمد
اللہ ہمارے شہر اور اردو سے وابستہ تمام احباب کے لیئے باعث فخر اور مسرت
کا مقام ہے کہ ہمارے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے عامری عظمت اقبال
محمد عثمان سر کو گوگل کی جانب سے ایک مثالی استاد کے طور پر نہ صرف منتخب
کیا بلکہ ان پر ایک ڈاکومینٹری بھی بنائی جو ۲۰ فروری کو بین الاقوامی سطح
گوگل کے آفیشیل پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی۔
عظمت
اقبال سر نے جمہور ہائی اسکول، سٹی کالج، ایم ایس جی کالج، اور سردار کالج
سے بتدریج اپنا تعلیمی سفر مکمل کیا۔ وہ انگریزی سے ایم اے بی ایڈ ہیں۔
تقریباً سترہ سالوں سے احمد نگر ضلع کے شرڈی شہر میں شرڈی اردو ہائی اسکول
میں انگریزی استاد کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مالیگاؤں
شہر سے بدستور تعلق اور لگاؤ رہا ہے۔ آپ کے والد مرحوم محمد عثمان عامری
جو کہ مالیگاؤں میونسپل اسکول میں استاد رہے شہر کی کافی جانی مانی ادبی ،
سماجی اور علمی شخصیت رہے۔
عظمت
سر تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ بڑے بھائی عامری قیصر سر مالیگاؤں
کارپوریشن میں بطور استاد اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ عامری ضیغم سر
ایولہ اردو گرلز ہائی اسکول میں ۔ عظمت سر کا آبائی مکان شہر کے باپو
گاندھی نگر میں ہیں ۔ خیال رہے کہ اقبال عظمت سر مالیگاؤں کے پہلے شخص ہیں
جو گوگل کی ڈاکیومنٹری میں سلیکٹ ہوئے ہیں یہ ہمارے شہر کےلیے بہت بڑے
اعزاز کی بات ہے
ہم خاص
طور پر مالیگاؤں کلب کی جانب سے اور اہلیان شہر کی جانب عظمت سر اور ان سے
منسلک تمام سرکردہ افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ان کی ایمان دارانہ
محنت اور کاوشوں کی بدولت ان کا ،اسکول کا اور ہمارے شہر کا نام پوری دنیا
میں روشن ہوا۔
@MalegaonClub
No comments:
Post a Comment