پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی
از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)
اسکولوں میں ٹیچرس بھرتی سے پہلے اب حکومت نے ایک نیا فیصلہ لیا ہے ۔ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن نے 3 فروری 2021ءکو ایک لیٹر میں کہا ہے کہ اب پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔NCTE نے اس سلسلے میں ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو حکم جاری کیا ہے اور ”ٹی ای ٹی“ کو اب کلاس ایک سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے لازمی کردیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں نئی قومی تعلیمی پالیسی کی دفعات کے تحت کی جارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں میں ہونے والے اس امتحان میں یکسانیت لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن جو اساتذہ کی اہلیت ٹیسٹ میں خاکہ تیار کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے ، نے 15 فروری تک مختلف ریاستوں سے ٹیچر بھرتی کے لیے ہونے والے امتحانا ت کی مکمل تفصیلات طلب کی ہے۔
اس حکم نامے کے تحت مختلف ریاستوں میں منعقد ہونے والے ریاستی امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے نمونے، امتحان گاہ میں اُمیدواروں کی تعداد ، کامیاب اُمیدواروں کے بارے میں معلومات طلب کی ہے اور ساتھ ہی ریاستوں کی جانب سے وقتا فوقتا امتحان کے بارے میں اٹھائے گئے مختلف امور بھی طلب کیے گئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں اساتذہ کی تربیت کو مستحکم کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اب یہ امتحان اول جماعت سے بارہویں جماعت کے لیے لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ اس طرح کی مزید تعلیمی خبروں سے آگاہی کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ۔
For Video Click on Link
https://youtu.be/HHW-YePwjio
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment