فتاویٰ
"حسام الحرمین" عقائد کی سرحدوں پر ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وآلہ وسلم کا پاسبان ہے... یہ فتویٰ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم
کی شانِ اقدس میں توہین و بے ادبی کرنے والوں کی عُقدہ کشائی کرتا ہے...
عقائدِ اسلامی کا ترجمان ہے...
اعلیٰ حضرت امامِ
اہلسنت نے علمائے حرمین شریفین کی خدمت میں؛ برصغیر میں نئے پیدا ہونے والے
فرقوں بشمول قادیانیت کے باطل عقائد واضح فرمائے... حکمِ شرعی طلب
فرمایا... رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین و گستاخی سے آلودہ
باطل عقائد کے مرتکبین پر ٣٣ علمائے حرمین نے فتویٰ کفر صادر فرمایا... جس
کی اشاعت "حسام الحرمین" کے نام سے عربی/اردو میں ہوئی... تحفظِ ناموسِ
رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی غرض سے تمام سلاسلِ طریقت کے مشائخ،
ساداتِ کرام اور اپنے عہد کے عظیم علما و مشاہیرِ اسلام نے "حسام الحرمین"
پر تصدیقات قلم بند کیں...
اِس تحریر میں مشائخِ
چشتیہ کی تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے لیے "حسام
الحرمین" پر تصدیقات اور اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت کی تائید میں کوششوں پر
اجمالاً روشنی ڈالی گئی ہے...
آپ احقر کے محررہ اِن
صفحات کو ڈاؤن لوڈ کیجئے... مطالعہ کی زمیں میں لالہ و گُل کی کاشت
کیجئے... توہینِ رسالت کے کیکر و ببول اُکھاڑ پھینکئے.... تا کہ عقیدے کے
گلشن میں بہاروں کی آبیاری کی ہو سکے...
غلام مصطفیٰ رضوی
ترسیل: نوری مشن مالیگاؤں
٢٤ جولائی ٢٠٢٠ء
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
کمال است
ReplyDelete