رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟
اکشر پٹیل نے راز کھولا ، بتایا پنت نے میچ میں وسیم کے نام سے کیوں بلایا تھا
احمد آباد ٹیسٹ میچ میں رشبھ پنت وکٹ کے عقب سے اسپنر اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے پکار رہے تھے۔ کرکٹ کے شائقین حیرت میں ہیں کہ پنت اکشر پٹیل کو وسیم کیوں کہتے ہیں؟ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت احمدآباد میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کیپنگ کر رہے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پنت نے دو زبردست کیچ لیے اور اسٹمپنگ بھی کی۔ احمدآباد ٹیسٹ میچ میں بھی پنت کی کارکردگی بہتر رہی۔ رشبھ پنت وکٹ کے پیچھے بہت متحرک رہتے ہیں،میچ پر تبصرہ کرنے کے علاوہ وہ بولرز کی بھی مدد کرتے ہیں۔
احمد آباد ٹیسٹ میچ میں رشبھ پنت وکٹ کے عقب سے اسپنر اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے پکار رہے تھے۔ کرکٹ کے شائقین حیران تھے کہ پنت اکشر پٹیل کو وسیم کیوں کہتے ہیں؟ تاہم ، اکشر پٹیل نے خود ہی اس راز سے پردہ ہٹا دیا ہے۔
میچ کے بعد جب ان سے پوچھا گیا تو اکشر پٹیل نے کہا کہ پنت کو لگا کہ میری بالنگ وسیم اکرم کی طرح ہے۔ اسی لئے وہ مجھے اس نام سے پکار رہا تھا۔ اکشر پٹیل نے کہا کہ اجنکیا رہانے مجھے اس نام سے پکارتے ہیں اور رشبھ پنت نے بھی اسی نام سے پکارا۔
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment