7 اپریل 2021ء کو مہاراشٹر اسٹیٹ الجبلٹی ٹیسٹ (ایم ایچ سیٹ) کے نتائج کا اعلان کیا گیا، لاک ڈاﺅن میں تعلیمی نقصان کے باوجود امسال مہاراشٹر کے طلبہ و طالبات نے بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کیاہے ۔الحمدللہ ! جے اے ٹی آرٹس سائنس اینڈ کامرس کالج (فار وومین ) مالیگاﺅں میں زیر تعلیم اور فارغ طالبات نے بھی اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح ہو کہ جے اے ٹی کیمپس میں کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ستمبر ،اکتوبر 2020ء میں نیٹ سیٹ امتحان کے کریش کورس اور نومبر 2020ء کو نیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کالج ھٰذاکے علاوہ متعدد کالج کے طلبہ و طالبات نے شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ بات باعث مسرت ہے کہ جے اے ٹی کیمپس ایم ایس سی شعبے کے دو ہونہار اسٹوڈنٹ آسیہ خاتون محمد ادریس اور الحراء عمبرین مسعود احمد نے کیمیکل سائنس میں نمایاں کامیابی درج کروائی ہے ۔ واضح ہو کہ آسیہ خاتون محمد ادریس اس وقت ایم ایس سی سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہیں، ایم ایس سی مکمل ہونے سے پہلے ایم ایچ سیٹ جیسے مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کرنا قابل رشک اور لائق تقلید عمل ہے۔ ماضی میں بی ایس سی فزکس کی طالبہ رہی فردوس آراء جاوید احمد نے فزیکل سائنس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ،اسی طرح جے اے ٹی کیمپس ، کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے والے نوید اختر نے لائبریری سائنس میں کامیابی درج کی ہے۔ شعبہ اُردو سے وابستہ عطاءالرحمن نوری کی نگرانی میں دو اسٹوڈنٹس نے بھی اُردو مضمون میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بیک وقت کئی طلبہ و طالبات کی کامیابی پر جے اے ٹی کیمپس کے چیئرمین الحاج انصاری نہال احمد محمد ہارون صاحب اور جملہ ممبران نے مسرت کا اظہار کیا ہے، پرنسپل محمد ہارون محمد رمضان، اکیڈمک کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر سلمیٰ عبدالستار ،ایچ او ڈی فزکس ڈپارٹمنٹ پروفیسر انصاری ابولیث نہال احمد، کیمسٹری کے ایچ او ڈی پروفیسر پٹھان محسن خان محمود خان ، آئی کیوں اے سی کوآر ڈی نیٹر پروفیسر منور احمد انوارالحق، ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس پروفیسر فیضی رضی انور اور جملہ اسٹاف نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
No comments:
Post a Comment