از قلم: میثم عباس قادری
چونکہ آج کل مختلف تنظیموں کی طرف سے زوروشورکے ساتھ باقاعدہ چندہ مہم چلائی جارہی ہے۔ اس لیے اہل سنت سے گزارش ہے کہ اپنی زکوة اور صدقات کسی تنظیم یا پیرکو دینے سے پہلے اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ کہیں آپ کا کوئی غریب عزیز، ہمسایہ، محلے دار بھوکا تو نہیں۔ کہیں وہ اوراس کے بچے شدید ضرورت مند ہوتے ہوئے بھی آپ کی زکوة، صدقات اور فطرانہ سے محروم تو نہیں۔ غربت بہت بڑی آزمائش ہے۔ جس کے بچے بھوکے ہوں اوراس کے پاس انہیں دینے کے لیے کچھ نہ ہو ، اس کا دکھ وہی جانتا ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کےدنوں میں غربت کے باعث لوگوں کا بہت براحال دیکھا ہے اور دیکھ رہے ہیں۔ اس لیے اپنی تنظیموں کے بجائے ان غربا کو ترجیح دیں۔
No comments:
Post a Comment