ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیئرمین ، فرحت جمال مینجنگ ٹرسٹی اور سپریا سولے وائس چیئر پرسن
ہندوستان کے مایہ ناز سیاست داں ، مشہور و معروف ادیب ، فلاسفر اور ممتاز اسلامک اِسکالر ڈاکٹر رفیق زکریا نے مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ قائم کیا تھا - اس ادارے کے تحت ایک درجن تعلیمی ادارے کامیابی سے چلائے جاتے ہیں ۔ اورنگ آباد کے پس ماندہ طبقات کو سائنس، آرٹس ، کامرس، فارمسی ، ہوٹل منجمنٹ اوراعلیٰ تعلیمی و تحقیقی میدان میں طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ڈاکٹر صاحب کا مشن تھا۔
وہ جانتے تھے کہ صرف معیاری تعلیم کے ذریعہ ہی غریبی دور کی جا سکتی ہے اور معاشی اور سماجی ترقی بھی تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ 2005 میں ڈاکٹر رفیق زکریا صاحب کے انتقال کے بعد سے مسز فاطمہ رفیق زکریا صاحبہ نے اپریل 2021 تک ٹرسٹ کے چیئر پرسن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں - جرنلزم میں بھی انھوں نے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ اُنھوں نے خواتین جرنلزم کی ابتداء کی اور اس میں ممتاز مقام بنایا ۔ تعلیمی اداروں کو اعلیٰ میعار عطا کرنے کے لیے اُنھوں نے اپنی حیات وقف کردی تھی۔
اب ان کے فرزند ڈاکٹر فرید زکریا نے مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین ایمی ریٹس کے عہدہ کو قبول کیا ہے ۔ فرحت جمال مینجنگ ٹرسٹی بھی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اُنھوں نے چیرمن کی ذمداری سنبھالنے کو بھی منظوری دی ہے۔ مسز سوپریا سولے مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کی وائس چیر پرسن ہونگی۔ مسز سوپریا سولے ایک عرصہ سے ٹرسٹی بھی ہیں اور ہندوستان کی معروف خواتین لیڈروں میں سے ایک ہیں ۔
اس تبدیلی پر تمام ٹرسٹیوں نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ ٹرسٹ کے مقدس مقاصد تبدیل نہیں ہونگے اور سب ملکر اقلیتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے سب کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرینگے ۔ اس موقع پر فرحت جمال نے کہا کہ میں بے حد ممنون و مشکور ہو ں کے میرا ٹرسٹ کے چیرمین کے حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا یہ باعثِ افتخارہے کے ڈاکٹر فرید زکریا جیسا چیرمین ایمی ریٹس ہم کو ملا ہے ۔ ہمیں اُن کی رہنمائی ، سرپرستی اور نگرانی میں خدمات انجام دینے کا موقع ملاہے۔ انھوں نے مزید کہا صدق دل سے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے اور ہمارے بانیان کے تعلیمی وژن اور ٹرسٹ کے مقاصد کی پاسداری کا عہد کرتے ہیں۔

ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment