از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)
دہلی سب آرڈی نیٹ سروسیس سلیکشن بورڈ (DSSSB) نے اپنی ویب سائٹ پر ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (ٹی جی ٹی) کے عہدے پر بھرتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اہلیت اور باذوق اُمیدوار 4 جون 2021ء سے 3 جولائی 2021ء تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اشتہار نمبر 2021/03 کے تحت مرد و خواتین امیدواروں کے لیے بنگالی ، انگریزی ، اردو ، سنسکرت اور پنجابی جیسے مختلف مضامین کے لیے کل 5807 آسامیوں کے لیے تقرری ہونا طے پایا ہے۔
دہلی سب آرڈی نیٹ سروسیس سلیکشن بورڈ (DSSSB) ٹی جی ٹی 2021 کے بارے میں مزید تفصیلات جیسے تعلیمی قابلیت ، عمر کی حد ، تنخواہ ، انتخاب عمل ، درخواست کی فیس ، درخواست کے عمل کے بارے میں تفصیلات ذیل میں دی جا رہی ہے ۔
ڈی ایس ایس ایس بی ٹی جی ٹی(DSSSB-TGT) کی اہم تاریخیں
درخواست کی شروعات : 04 جون 2021
آخری تاریخ: 03 جولائی 2021
امتحانات کی تاریخ: 15 جنوری 2022 (متوقع)
نتائج کی تاریخ: 31 مئی 2022 (متوقع)
کل پوسٹس : 5807
ٹی جی ٹی بنگالی خواتین - 1 پوسٹ
ٹی جی ٹی انگریزی (مرد) - 1029 پوسٹس
ٹی جی ٹی انگریزی (خواتین )- 961 پوسٹس
ٹی جی ٹی اردو( مرد )- 346 پوسٹس
ٹی جی ٹی اردو( خواتین) - 571 پوسٹس
ٹی جی ٹی سنسکرت( مرد) - 866 پوسٹس
ٹی جی ٹی سنسکرت (خواتین) - 1159 پوسٹس
ٹی جی ٹی پنجابی (مرد )- 382 پوسٹس
ٹی جی ٹی پنجابی (خواتین) - 492 پوسٹس
تنخواہ :
Rs9300-34800 + گریڈ پے 4600 / - گروپ بی نان گزٹیٹ، کل تنخواہ : 48700
تعلیمی قابلیت:
متعلقہ مضمون میں بیچلر ڈگری اور 45نمبرات
ایجوکیشنل ٹریننگ میں ڈگری / ڈپلومہ۔
سی ٹی ای ٹی کا امتحان پاس ہوا۔
عمر کی حد:
32 سال
پوسٹوں کے لیے انتخاب کا عمل
انتخاب ایک درجے / دو درجے کے امتحان اور مہارت کی بنیاد پر کیا جائے گا
درخواست کیسے دیں؟
اہل امیدوار آخری تاریخ سے پہلے سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست فیس:
روپے 100 / - (خواتین ، ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو ڈی کے لیے کوئی فیس نہیں)
مکمل خلاصہ :
دہلی سب آرڈی نیٹ سروسیس سلیکشن بورڈ (DSSSB) نے اپنی ویب سائٹ پر ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (ٹی جی ٹی) کے عہدے پر بھرتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اہلیت اور باذوق اُمیدوار 4 جون 2021ءسے 3 جولائی 2021ءتک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔اشتہار نمبر 2021/03 کے تحت مرد و خواتین امیدواروں کے لیے بنگالی ، انگریزی ، اردو ، سنسکرت اور پنجابی جیسے مختلف مضامین کے لیے کل 5807 آسامیوں کے لیے تقرری ہونا طے پایا ہے۔ امتحان کی تاریخ 15 جنوری 2022ءمتوقع ہے ۔31 مئی 2022ءکو نتائج کے اعلان کا امکان ہے۔ٹی جی ٹی بنگالی زبان کے لیے 1 پوسٹ برائے خاتون، انگریزی مضمون کے 1029 اسامیاں برائے مرد، انگریزی کے لیے 961 اسامیاںبرائے خواتین ،اُردومضمون کے لیے 346 اسامیاں برائے مرد ، اردوزبان کے لیے571 اسامیاں برائے خواتین، سنسکرت کے لیے 866 اسامیاں برائے مرد، سنسکرت کے لیے1159 اسامیاںبرائے خواتین اور پنجابی کے لیے 382 اسامیاں برائے مرد ، پنجابی کے لیے 492 اسامیاں برائے خواتین مختص ہیں۔ یہ تمام اسامیاں گروپ بی نان گزیٹیڈ کے لیے ہیں۔ بیسک اسکیل ، ایچ آر اے اور گریڈ پے کے ساتھ ماہانہ تنخواہ تقریباً 48700 ہوگی ۔متعلقہ مضمون میں بیچلر ڈگری میں45فی صد نمبرات ہونا لازمی ہیں۔ ٹریننگ ایجوکیشن میں ڈپلومہ یا ڈگری چاہیے ۔ اسی کے ساتھ سی ٹی ای ٹی(CTET) امتحان کامیاب ہوناضروری ہے۔ اُمیدوار کی عمر 32 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے۔ بعض زمروں کو عمر میں سہولت بھی دی گئی ہے امتحان اور مہارت کی بنیاد پر اُمیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔ اہل امیدوار آفیشیل ویب سائٹ پر آن لائن درخواست کر سکتے ہیں۔عریضے کی فیس سو روپے ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر وزٹ کریں۔
Bumper Vacancies 2021 || DSSSB TGT Recruitment 2021 || Apply Online Application || 5807 Posts
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment