جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا
الحمدللہ ثم الحمد! شہر عزیز مالیگاوں میں طالبات کے لیے انتہائی موزوں و مفید تعلیمی ادارہ جے اے ٹی کیمپس کے ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی ہونہار طالبہ جمیلہ بانو جلیل احمد نے امسال 2021ء میں بی ایڈ کورس میں شہری سطح پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ موصوفہ نے 2000 مارکس میں سے 1702 مارکس حاصل کرتے ہوئے 85.10% فیصد اسکور کیا اور نہ صرف اپنے کالج میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ پورے شہر کی بی ایڈ کالجیس کے طلبا و طالبات کے مابین اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر فاروق انصاری (پرنسپل) نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے کالج کے طلباء گذشتہ تین سالوں سے شہر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر رہے ہیں اور سال 2019ء میں یونیورسٹی ٹاپر بھی رہے ہیں، الحمدللہ۔ اس شاندار کامیابی پر جے اے ٹی کیمپس کے چیئرمین محترم الحاج نہال احمد انصاری صاحب و اراکین انجمن نے کامیاب طالبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور پرنسپل ڈاکٹر فاروق انصاری صاحب کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
٭٭٭٭٭
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment