خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ میں منعقدہ 1383 ویں یومِ شہادتِ شہزادۂ گلگوں قبا سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ عنہ و 301 ویں عرس صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ عشقی و پیمی مارہروی قدس سرہٗ کے موقع پر رفیقِ ملت سید نجیب حیدر میاں برکاتی مارہروی دام ظلہٗ العالی نے آج حسبِ عادت اصلاح معاشرہ پر انقلاب آفریں اور لائقِ تقلید باتیں ارشاد فرمائیں، مفہوماً پیشِ خدمت ہیں :
"تم جہیز مانگنا چھوڑ دو، غریبوں کے گھر میں شادیاں کرنا شروع کردو، شادیاں سادی کرلو، " شادی" کی شین پر جو تین نقطے ہیں ان تین نقطوں کو اڑادو، اور "شادی" --- "سادی سادی" کرلو، آپ سوچ رہے ہوں گے آج کربلا کا دن ہے اور بات شادی کی ہورہی ہے، یہی تو امام حسین (رضی اللّٰہ عنہ) کا پیغام ہے (کہ ہر کام میں شریعت کی پابندی ہو)۔
آج کل تم مانگ کرتے ہو یہ مل جائے وہ مل جائے ۔۔۔۔ ہم بھکاری ہوگئے ہیں، بیٹیوں کی شادی میں جلدی کرو، جہیز کا لالچ چھوڑ دو، آج خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ سے یہ عہد کرکے جائیں کہ ان شآءاللہ تعالیٰ ہم جہیز نہیں لیں گے ۔ "
10 محرم الحرام یوم عاشورا 1443ھ مطابق 20 اگست 2021ء بروز جمعہ
پیش کش : مشاہد رضوی بلاگر ٹیم
٭٭٭٭٭
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment