واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں
از:عطاءالرحمن نوری ،مالیگاﺅں(ریسرچ اسکالر)
لفظِ عاشورہ ”عشر“ سے بنا ہوا ہے جو کہ دسویں کے معنی میں ہے۔ عاشورہ کو عاشورہ کہنے کی چند وجہیں ہیں:
(1) یہ ماہِ محرم الحرام کا دسواں دن ہوتاہے، اس وجہ سے اس دن کو عاشورہ کہتے ہیں۔
(2) سال کے دس ایام کو اللہ عزوجل نے بزرگی عطا فرمائی ہے، ان میں سے یہ دن دسویں منزل پر ہے، اس لیے اس دن کو عاشورہ کہا جاتا ہے۔
(3) اس دن اللہ عزوجل نے دس انبیاے کرام علیہ السلام پر خصوصی عنایتیں فرمائیں،اس نسبت سے اس دن کو عاشورہ کہا جاتا ہے۔
عاشورہ کے دن کئی ایسے واقعات رونما ہوئے جو اسلامی تاریخ کے صفحات کی زینت بنے ہوئے ہیں، اختصار کے ساتھ ان میں سے چند واقعات ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے :
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں،زمینوں،پہاڑوںاور سمندروں کوپیدا فرمایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے لوح وقلم کوپیدافرمایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے سیدناجبرئیل علیہ السلام اور دوسرے ملائکہ کوپیدا فرمایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے اپنی شان کے مطابق عرش پر اِستوا فرمایا۔
٭ اسی دن پہلی بارش نازل ہوئی۔
٭ اسی دن پہلی رحمت نازل ہوئی۔
٭ اسی دن ابوالبشر سیدناآدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے ابوالبشر سیدناآدم علیہ السلام کو جنت میں داخل فرمایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ادریس علیہ السلام کو اس مقام بلند کی طرف اٹھا لیا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ پر ٹھہرا دیا۔
٭ اسی دن حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کو نارِ نمرود سے محفوظ فرمایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ داﺅد علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی۔
٭ اسی دن حضرتِ سلیمان علیہ السلام کو حکومت واپس ملی۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ ایوب علیہ السلام کی تکلیف دور فرمایا۔
٭ اسی دن حضرتِ موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔
٭ اسی دن حضرتِ موسیٰ علیہ السلام جادوگروں پر غالب آئے۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کو سلامتی کے ساتھ سمندر پار کرایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے فرعون کو غرق فرمایا۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کے دکھ درد کودور فرمایا۔
٭ اسی دن حضرتِ یونس علیہ السلام پیدا ہوئے۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات عطا فرمائی۔
٭ اسی دن حضرتِ یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس آئی۔
٭ اسی دن حضرتِ یوسف علیہ السلام کنویں سے نکلے۔
٭ اسی دن حضرتِ یوسف علیہ السلام قید سے آزاد ہوئے۔
٭ اسی دن چالیس بعدحضرتِ یوسف علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام سے ملے۔
٭ اسی دن اصحاب کہف کے لوگ کروٹیں بدلتے ہیں۔
٭ اسی دن حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔
٭ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرتِ عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان کی طرف اٹھا لیا تھا۔
٭ اسی دن حضور نبی اکرم ا نے حضرتِ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔
٭ اسی دن حضرتِ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مرتبہ شہادت ملا۔
٭ جس نے عاشورہ کے دن غسل کیاوہ مرض الموت کے سواکسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوگا۔
٭ جس نے عاشورہ کے دن پتھر کا سُرمہ لگایا تمام سال اس کو آشوب چشم نہیں ہوگا۔
٭ جس نے عاشورہ کے دن کسی کی عیادت کی گویااس نے تمام اولاد آدم کی عیادت کی۔
٭ جس نے عاشورہ کے دن کسی کو ایک گھونٹ پانی پلایااس نے گویا ایک لمحہ کو اللہ کی نافرمانی نہیں کی۔حدیث پاک کامفہوم ہے جس نے کسی کو ایک گھونٹ پانی پلایارب قدیر اسے ایک گردن آزاد کرنے کاثواب عطافرمائے گا۔قارئین کرام !اندازہ لگائیں کہ جب پانی کا ایک گھونٹ پلانے پر اتنا اجر ہے تو شربت حسین پلانے پر کس قدر ثواب ہوگا۔
٭ جس نے عاشورہ کاروزہ رکھا اس کودس ہزارفرشتوں،دس ہزارشہیدوں اور دس ہزار حج وعمرہ کرنے والوں کاثواب دیاجائے گا۔
٭ جس نے عاشورہ کی شام کوکسی مومن کاروزہ کھلوایاگویا اس نے اپنی طرف سے تمام اُمت محمد یہ کاروزہ کھلوایااور ساری اُمت کا پیٹ بھرا۔
٭ جس نے عاشورہ کے دن کسی یتیم کے سر پرہاتھ پھیرا، تو یتیم کے سر کے ہر بال کے عوض جنت میں اس کامرتبہ بلندکیاجائے گا۔
٭ جس شخص عاشورہ کے دن اپنے گھر والوں پرکھانے پینے میں کشادگی کرے گا،سال بھر تک برابر کشادگی میں رہے گا۔
٭ اسی دن قیامت آئے گی۔
( بحوالہ: غنیة الطالبین،نزہة المجالس، بارہ ماہ کے فضائل، خطبات محرم اور عظمت ماہ محرم اور امام حسین رضی اللہ عنہ )
٭٭٭٭٭
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment