یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب
از:عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)،مالیگاﺅں
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) ہندوستان کی مرکزی ایجنسی ہے۔ یہ ایجنسی ملکی سطح پر سال بھر مختلف مسابقاتی امتحانات کا انعقاد کرتی ہے۔ یکم اکتوبر 1926ء کو” پبلک سروس کمیشن“ کا قیام عمل میں آیا تھا، اس کے بعد حکومت ہند ایکٹ 1935ء کے تحت اسے دوبارہ ” وفاقی پبلک سروس کمیشن“ کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ آزادی کے بعد اس کا نام تبدیل کرکے ” یونین پبلک سروس کمیشن “ کر دیا گیا۔
ہندوستان میں سول سروسیس امتحانات (CSE) ایک مسابقاتی امتحان ہے جو ”یونین پبلک سروس کمیشن“ [UPSC] کے ذریعے لیا جاتا ہے۔ اس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہندوستان بھر میں سول سروسیس کی پوسٹ دی جاتی ہے۔ جیسے
انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس [ہندوستانی انتظامی خدمات] (IAS) ،
انڈین فارین سروس [ہندوستانی غیر ملکی خدمات] (IFS)،
انڈین پولس سروس (IPS) وغیرہ ۔
یہ امتحان دو مرحلے میں مکمل ہوتا ہے۔ ایک ابتدائی امتحان یعنی پریلم امتحان جو کہ معروضی (Objective) ہوتا ہے جس میں دو پیپر ہوتے ہیں۔ جنرل اسٹڈیز پیپراول اور جنرل اسٹڈیز پیپردوم۔ عام طور پر انھیں ” CSAT“ یعنی ”سول سروسیس ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ“ کہا جاتا ہے۔ پریلم امتحان میں دو ، دو گھنٹے کے دو پیپر ہوتے ہیں، ہر ایک پیپر کی دو سو مارکس ہوتی ہے یعنی کل چارسو مارکس کا پری لِم امتحان ہوتا ہے ۔ مگر رینکنگ صرف پیپر فرسٹ کی بنیاد پر لگتی ہے۔ پیپر سیکنڈ صرف کوالیفائنگ ہے جس میں 33% (66مارکس) لانا لازمی ہے۔ جن اسٹوڈنٹس نے پیپر سیکنڈ میں33% مارکس حاصل کی ہے صرف ان ہی اسٹوڈنٹس کا پیپر فرسٹ چیک کیا جائے گا اور اسی کی بنیاد پر میرٹ لسٹ لگے گی۔
پیپر فرسٹ اور پیپر سیکنڈ کی تفصیلات اس طرح ہیں:
پیپر1:جنرل اسٹڈیز (200مارکس، دو گھنٹہ)
(1) کرنٹ افیئرس: یعنی قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے موجودہ حالات وواقعات۔
(2) ہندوستان کی تاریخ اور ہندوستان کی تحریک آزادی۔
(3) ہندوستان اور عالمی جغرافیہ:ہندوستان اور دنیاکاطبعی، سماجی اورمعاشی جغرافیہ۔
(4) ہندوستانی پالیسیاں اور حکومت : آئین، سیاسی نظام، پنچائیت راج، عوامی پالیسی،انسانی حقوق وغیرہ۔
(5) معاشی (اقتصادی) اور سماجی ترقی :قابل تائید ترقی، غربت، اندراج(مشمولات)، ڈیموگرافکس[آبادیات]، سماجی شعبے وغیرہ۔
(6) ماحولیات، بائیو ڈائیورسٹی، موسم کی تبدیلی۔(اس میں بنیادی معلومات چاہیے نہ کہ اسپیشل اسٹڈی)
(7) جنرل سائنس۔
پیپر2:اہلیتی امتحان (200 مارکس، دو گھنٹہ)
(1) فہم وادراک
(2) مواصلات (رابطے) کی مہارت اورمراسلات کی مہارت(کمیونی کیشن اسکلس)
(3) منطقی استدلال اور تجزیاتی صلاحیت
(4) فیصلہ سازی اور مسئلہ کو حل کرنے کی صلاحیت۔
(5) ذہنی صلاحیت
(6) بنیادی اعداد و شمار (نمبروں اور ان کے تعلقات، شدت وغیرہ کے احکامات (دسویں کلا س تک) ، ڈاٹاکی تشریح (چارٹ، گرافکس وغیرہ، دسویں کلا س تک)
(7) انگریزی زبان میں مہارت (دسویں کلا س تک)
پریلم امتحان میں کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس کو”MAINS EXAM“ کے لیے بلایا جاتا ہیں جس میں کل ” نو (9) “ پیپرس ہوتے ہیں ۔ مگر شروعات کے دونوں پیپریعنی پیپر الف [A] اور پیپر ب [B] اہلیتی [کوالیفائنگ] ہیں یعنی کہ ان پیپرس کی مارکس کاونٹ نہیں ہوگی مگر بقیہ پیپرس کی جانچ کے لیے ان پیپرس میں عمدہ نمبرات لانا بے حد ضروری ہے۔ ان دونوں کوالیفائنگ پیپرس کی تفصیلات اس طرح ہیں:
پیپرالف[ A]
ایک ہندوستانی زبان (بھارت کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں درج کردہ زبانوں میں سے کوئی ایک ) (300 مارکس)
مندرجہ ذیل زبانوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔ قوسین میں زبانوں کے رسم الخط کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
(1) آسامی (آسامی)
(2) بنگالی (بنگالی)
(3) بودو (دیوناگری)
(4) ڈوگری (دیوناگری)
(5) انگریزی (انگریزی)
(6) گجراتی (گجراتی)
(7) ہندی (دیوناگاری)
(8) کنڑی (کنڑی)
(9) کشمیری (فارسی)
(10) کوکنی(دیوناگری)
(11) میتھلی (دیوناگری)
(12) ملیالم (ملیالم)
(13) منی پوری(بنگالی)
(14) مراٹھی (دیوناگری)
(15) نیپالی (دیوناگری)
(16) اُڑیا (اُڑیا)
(17) پنجابی (گرومکھی)
(18) سنسکرت (دیوناگری)
(19) سنتھالی (دیاناگری / اول چکھی)
(20) سندھی (دیوناگری/ عربی)
(21) تمل (تمل)
(22) تیلگو (تیلگو)
(23) اُردو (فارسی)
پیپر ب [B] انگریزی (لازمی) (300 مارکس)
بقیہ کے ساتھ پیپرس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔مذکورہ سات پیپرس اور انٹرویو کی مارکس ملا کر فائنل رزلٹ ڈکلیئر کیا جاتا ہے۔
پیپر اول :
مضمون نویسی Essay (250مارکس)
پیپر دوم:
جنرل مطالعہ اول [جنرل اسٹڈیز1] (ہندوستانی ورثہ اور ثقافت، تاریخ اور دنیا کا جغرافیہ) (250مارکس)
پیپر سوم:
جنرل مطالعہ دوم [جنرل اسٹڈیز2] (گورننس، آئین، سیاست، سماجی انصاف اور بین الاقوامی تعلقات) (250مارکس)
پیپر چہارم:
جنرل مطالعہ سوم [جنرل اسٹڈیز3] (ٹیکنالوجی، اقتصادی ترقی، ماحولیات، حفاظت، آفات ارضی و سماوی کے انتظامات) (250مارکس)
پیپر پنجم:
جنرل مطالعہ چہارم [جنرل اسٹڈیز4] (اخلاقیات، سا لمیت اور استدلال) (250مارکس)
پیپر ششم :
اختیاری مضمون، اختیاری مضامین کی فہرست میں درج مضامین سے کوئی ایک (ایک پیپر 250مارکس)
پیپرہفتم:
اختیاری مضمون ،اختیاری مضامین کی فہرست میں درج مضامین سے کوئی ایک (ایک پیپر 250مارکس)
تحریری امتحان کی مارکس 1750مارکس
شخصیت ٹیسٹ (انٹرویو) 275مارکس
کل نمبرات 2025 مارکس
٭اختیاری مضامین Optional Subject
اختیاری مضمون میں دو پیپر ہوتے ہیں جن کی مجموعی مارکس پانچ سو ہوتی ہیں۔ اختیاری مضمون کا اثر رزلٹ پر یقینا پڑتا ہے ، اس لیے اسٹوڈنٹس کو ایسے مضمون کا انتخاب کرنا چاہیے جس میں وہ زیادہ سے زیادہ مارکس حاصل کرسکتا ہو۔ اختیاری مضمون میں کل 26 مضامین ہیں جس میں بھارت کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں درج کردہ زبانیں بھی ہیں۔ جس کی تفصیلات کوالیفائنگ پیپرس کی فہرست میں درج کی جا چکی ہے۔
اختیاری مضمون کے مضامین یہ ہیں:
(1) زراعت [ایگری کلچر]
(2) اینی مل ہسبنڈری
(3) اینتھروپولوجی
(4) بوٹنی
(5) کیمسٹری
(6) سول انجینئرنگ
(7) کامرس اینڈ اکاﺅنٹینسی
(8) اکونومکس [معاشیات]
(9) الکٹریکل انجینئرنگ
(10) جغرافیہ
(11) جیولوجی
(12) تاریخ
(13) قانون [لائ]
(14) مینجمنٹ
(15) حساب
(16) میکانیکل انجینئرنگ
(17) میڈیکل سائنس
(18) فلوسوفی (فلسفہ)
(19) فزکس
(20) پالیٹیکل سائنس
(21) سائیکولوجی [نفسیات]
(22) پبلک ایڈمنسٹریشن
(23) سوسیولوجی [عمرانیات]
(24) اِسٹیٹکس
(25) زولوجی
(26) ہندوستانی زبانیں (آسامی، بنگالی، بودو، ڈوگری، انگریزی، گجراتی، ہندی، کنڑی، کشمیری، کوکنی، میتھلی ، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، نیپالی، اُڑیا ، پنجابی، سنسکرت ، سنتھالی، سندھی، تمل، تیلگو، اُردو )
اختیاری مضمون میں ”اردو مضمون/زبان “ کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے اس لیے اُردو مضمون کا نصاب یہاں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اردو میڈیم کے اسٹوڈنٹس استفادہ کر سکیں۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے کہ اختیاری مضمون میں دو پیپرس ہوتے ہیں اس لیے اُردو مضمون کے دونوں پیپرس کا نصاب تحریر کیا جا رہا ہے۔ دونوں پیپرس کو دو سیکشن یعنی A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی تفصیلات حسب ذیل ہے :
پیپر اول:اختیاری مضمون اُردو
سیکشن ۔اے:اُرد وکا آغاز وارتقاء
(الف) ہندآریائی زبان کا آغاز وارتقاء
(1) قدیم ہند آریائی زبان
(2) وسط ہند آریائی زبان
(3) جدید ہند آریائی زبان
(ب) مغربی ہندی اوراس کی بولیاں جیسے:
برج بھاشا ، کھڑی بولی، ہریانوی، قنوجی، بندیلی ۔
٭نوٹ: راقم نے کریئر کاﺅنسلنگ ، معروضی امتحانات کی تیاری اور فرو غ اُردو زبان کی غرض سے یوٹیوب پر ”نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل“ کا آغاز کیا ہے جس پر ماہرین علم وفن اور راقم کے لیکچرز مسلسل اپلوڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ گھر بیٹھے اسٹوڈنٹس استفادہ کریں، لسانیات پر آڈیوآرٹیکل 6 میں تفصیلی معلومات موجود ہے قارئین کرام یوٹیوب سے آڈیو آرٹیکل 6 کو سماعت کریں۔
٭ اردو زبان کی ابتداء کے بارے میں نظریات ( اُردو کی پیدائش سے متعلق نظریات، آڈیو آرٹیکل 5 کو دیکھیں)
(ج) دکنی اُردو اوراس کی اہم لسانی خصوصیات۔
(د) اُردو زبان کی سماجی، تہذیبی اور ثقافتی خصوصیات۔ رسم الخط، صوتی (آواز) مطالعہ ، ساخت کا مطالعہ ، ذخیرہ الفاظ ۔
٭ سیکشن بی
(الف) اردو اصناف ادب اور ان کی ترقی۔ (سال 2016ء میں راقم کی کتاب ”اردو اصناف ادب “ شائع ہوئی ہے ، مکتب سے حاصل کریں یا ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کریں۔)
(1) شاعری: غزل، مثنوی،قصیدہ، مرثیہ،رباعی، جدید نظم۔
(2) نثر: ناول، مختصر کہانی، داستان، ڈرامہ، انشائیہ، خطوط،سوانح حیات ۔
(ب) اہم خصوصیات:
(1) دکنی، دہلوی اور لکھنوی دبستان کی خصوصیات
(2) سر سید تحریک، رومانوی تحریک، ترقی پسند تحریک، جدیدیت ومابعد جدید کی تحریک۔ (ترقی پسند تحریک، آڈیو آرٹیکل 3 دیکھیں )
(ج) اردو کے اہم نقاد اور ان کی تنقید نگاری ۔ جیسے: حالی، شبلی، کلیم الدین احمد، احتشام حسین، آل احمد سرور۔
(د) مضمون (ادبی اور تصوراتی موضوعات پر)
پیپر دوم :اختیاری مضمون اُردو
٭ سیکشن - اے
(1) میر امن ، باغ وبہار
(2) غالب، انتخاب خطوط غالب
(3) محمد حسین آزاد ، نیرنگ خیال
(4) پریم چند ، گودان
(5) راجندر سنگھ بیدی ، اپنے دکھ مجھے دے دو
(6) ابوالکلام آزاد ، غبار خاطر
٭ سیکشن۔ بی
(1) میر تقی میر، انتخاب کلام میر(مولوی عبدالحق کا ایڈیشن )
(2) میر حسن، سحرالبیان۔
(3) مرزا غالب، دیوان غالب۔
(4) ڈاکٹر اقبال، بال جبریل ۔
(5) فراق گورکھپوری، گل نغمہ۔
(6) فیض احمد فیض ، دست صباء۔
(7) اخترالایمان ، بنت لمحات ۔
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
Jamia urdu Aligarh ka students kiya upsc kar sakta hai
ReplyDeleteالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جناب من مجھے آپ سے کچھ مشورے چاہیے تھے کیا آپ اپنا نمبر مجھے اشتراک کر سکتے ہیں
ReplyDelete