ریاست مہاراشٹر اور گوا کے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر اور ریسرچ کے لیے امتحان
از:عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)مالیگاﺅں
ریاست مہاراشٹر اور گوا حکومت کے زیر اہتمام 35ویں ریاستی اہلیتی امتحان کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔یہ امتحان 23جون 2019ءکو دونوں ریاستوں کے مختلف سینٹرز پر منعقد کیا جائے گا جس میں کامیاب اُمیدوار دونوں مقامات پر سینئر کالج یا یونی ورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کے لیے اہل قرار دیا جا ئے گا۔ یہ امتحان 32مضامین میں 15شہروں میں لیا جائے گا جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔٭تعلیمی لیاقت:
اس امتحان میں شرکت کے لیے ضروری تعلیمی لیاقت ماسٹر ڈگری ہے جیسے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایس ڈبلیو، ایم ٹیک ، ایم سی اے ، ایم کام ، ایم بی اے ، ایم سی ایم ، ایم ایڈ، ایم پی ایڈ وغیرہ ۔ جو طلبہ و طالبات ابھی ماسٹر ڈگری میں زیر تعلیم ہیں اور ان کا فرسٹ ایئر کا رزلٹ یا سیکنڈ سمسٹر کا رزلٹ آ چکا ہے،ایسے تمام اسٹوڈنٹس بھی اس فارم کو پُر کر سکتے ہیں اور جن لوگوں کے پاس ابھی سالِ اوّل کا رزلٹ نہیں ہے تو انھیں ابھی انتظار کرنا ہوگا ۔ ماسٹر ڈگری میں اوپن کیٹیگری کے لیے 55%اور ریزرویشن زمرہ کے لیے 50%مارکس ہونا ضروری ہے ۔
اس امتحان میں شرکت کے لیے ضروری تعلیمی لیاقت ماسٹر ڈگری ہے جیسے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایس ڈبلیو، ایم ٹیک ، ایم سی اے ، ایم کام ، ایم بی اے ، ایم سی ایم ، ایم ایڈ، ایم پی ایڈ وغیرہ ۔ جو طلبہ و طالبات ابھی ماسٹر ڈگری میں زیر تعلیم ہیں اور ان کا فرسٹ ایئر کا رزلٹ یا سیکنڈ سمسٹر کا رزلٹ آ چکا ہے،ایسے تمام اسٹوڈنٹس بھی اس فارم کو پُر کر سکتے ہیں اور جن لوگوں کے پاس ابھی سالِ اوّل کا رزلٹ نہیں ہے تو انھیں ابھی انتظار کرنا ہوگا ۔ ماسٹر ڈگری میں اوپن کیٹیگری کے لیے 55%اور ریزرویشن زمرہ کے لیے 50%مارکس ہونا ضروری ہے ۔
٭امتحان کی اہم تاریخیں:
یکم فروری 2019 ¾ ¾ ءتا 21فروری 2019ءتک آن لائن فارم پُر کیا جا ئے گا ۔22فروری سے 28فروری کے درمیان فارم میں پائی جانے والی غلطیوں کو درست کیاجا سکتا ہے، اس کے بعد فارم کو ایڈیٹ(تصحیح) نہیںکیا جا سکتا۔13جون 2019ءکو ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ (ایڈمٹ کارڈ)ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور 23جون 2018ءکو امتحان کا انعقاد ہوگا ۔
٭مضامین :
مراٹھی ، ہندی ، انگلش ، سنسکرت ، اردو، تاریخ، معاشیات ، فلسفہ، نفسیات ، پالی ٹیکل سائنس ، ڈیفنس اینڈ اسٹراٹے جیز اسٹڈی ، ہوم سائنس ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ، جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن ، سوشل ورک ،پبلک ایڈمنسٹریشن ، میتھے میٹیکل سائنس ، اِنوائرن مینٹل سائنس ، فزیکل سائنس، کیمیکل سائنس ، لائف سائنس ، جغرافیہ، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلی کیشن ، الکٹرانک سائنس ، فارینسک سائنس ، کامرس، مینجمنٹ، لاء، ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن۔
٭امتحانی مراکز:
مہاراشٹر اور گوا کے پندرہ شہروں میں سیکڑوں مقامات پر یہ امتحان لیا جا ئے گا۔پندرہ شہروں کے نام اس طرح ہیں:ممبئی، پونا، کولہاپور ، سولا پور، احمد نگر، ناسک، دھولیہ، جلگاﺅں، اورنگ آباد، ناندیڑ، امراوتی، ناگپور، چندرپور ، گڈ چرولی اور پنجی۔
٭فیس:
اوپن زمرہ کے لیے 550 اور ریزرو کیٹیگری کے لیے 450فیس رکھی گئی ہے ۔ ریاست مہاراشٹر اور گوا کے علاوہ باقی ریاستوں کے اُمیدواروں کو اوپن زمرہ میں تسلیم کیا جائے گا یعنی نہ ہی انھیں فیس میں سہولت میسر ہوگی، نہ ہی محفوظ زمرہ کو 5فی صد مارکس میں سہولت ہوگی اورنہ ہی معذور اسٹوڈنٹس کو اضافی وقت دیا جا ئے گا ۔
٭پیپر پیٹرن:
پیپر اوّل تمام 32مضامین کے اُمیدواروں کے لیے یکساں رہے گا جو کہ جنرل اسٹڈیز پر ہوگا اور پیپر دوّم اُمیدوار کے مضمون کے مطابق ہوگا۔ پیپر اوّل سو مارکس کا ہوگا جس میں پچاس سوالات لازمی ہوںگے اور پیپر دوّم میں سَو سوالات ہوںگے جس کی مارکس د وسو ہوگی یعنی مجموعی مارکس تین سو ہوگی۔پہلا پیپر صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک اور دوسرا پیپر ساڑھے گیارہ بجے سے دیڑھ بجے تک ہوگا یعنی پہلا پیپر ایک گھنٹے کا اور دوسرا دو گھنٹے کا ہوگا۔ تمام سوالات معروضی (آبجیک ٹیو)ہوں گے اور ہر پیپر کے چار سیٹ ہوں گے ۔
٭کامیابی کے لیے ضروری مارکس:
ماضی میں ہر پیپر کے لیے جداگانہ کوالیفائنگ طریقہ تھا مگر اب ایگریگیٹ سسٹم ہے یعنی اوپن زمرہ کے لیے 40 فی صد اور ریزور کے لیے 35 فی صد نمبرات حاصل کرنا ہوگا اور شرکائے امتحان کی تعداد میں سے سر فہرست 6 فیصد اسٹوڈنٹس کو کامیاب قرار دیا جائے گا یعنی کامیاب طلبہ کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے 40%مارکس ضروری ہے مگر کامیاب ہونے کے لیے کٹ آف لسٹ میں شامل ہونا لازمی ہے۔باالفاظ دیگر صرف طلبہ و طالبات کامیاب قرار دیئے جائیں گے جن کا فی صد زیادہ ہوگا اور 6%کی لسٹ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ باقی سب کو آئندہ امتحان میں پھر شریک ہونا ہوگا اگرچہ انہوں نے 40فی صد سے زائد نمبرات حاصل کیے ہوںیعنی مکمل اہمیت میرٹ کو حاصل ہے۔

٭ آن لائن لیکچر:
اس امتحان کے متعلق نوری اکیڈمی یو ٹیوب چینل پر سو سے زائد لیکچرز موجود ہیں ۔
https://www.youtube.com/NOORIACADEMY
مزید معلومات کے لیے نوری اکیڈمی کی ٹیم سے ملاقات کی جا سکتی ہے ۔اس ویب سائٹ پر فارم پُر کریں:
http://setexam.unipune.ac.in/
٭٭٭
http://setexam.unipune.ac.in/
٭٭٭
No comments:
Post a Comment