تجلیات نوری: حضرت علامہ محمدشاکر علی نوری صاحب کی حیات وخدمات پر مبنی کتاب کو آن لائن ڈاﺅن لوڈ کریں
از:
عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)، مالیگاﺅں
سواداعظم
اہلسنّت وجماعت کی عالمگیر تحریک سنّی دعوت اسلامی کے عالمی اثرات اور تحریک کے امیرداعی
کبیرحضرت علامہ محمدشاکر علی نوری صاحب کی حیات وخدمات سے آگاہی کے لیے ایک اہم
تاریخی،منفرد اور مستند دستاویز پر مبنی کتاب ”تجلیات نوری“ آن لائن دستیاب ہے۔ دنیامیں
پہلی بار امیرتحریک کی حیات وخدمات پرمضامین کاایک حسین گلدستہ بنام ”تجلیات نوری“کااجرا
حضور مفکراسلام علامہ قمرالزماں خاں اعظمی صاحب کے ہاتھوںسنی دعوت اسلامی کے پچیسویں
عالمی سالانہ سنّی اجتماع میں عمل میں آیا۔”تجلیات نوری “چار ابواب تاثرات،
مقالات، مشاہدات اور منظومات پر مشتمل ہے۔کل صفحات 485ہیں۔تاثرات کے باب میں عالم
اسلام کے 40 جید ومستندعلمائے کرام کے تاثرات ،مقالات میں ملک وبیرون ملک کے
43نامور قلمکاروں کے مقالے شامل ہیں۔ان مقالوں میں امیر تحریک کے خاندانی پس
منظر،احوال وآثار، دینی وعلمی خدمات اور تصانےف کاگراں قدرتعارف وتذکرہ موجودہے
۔مشاہدات میں 7 ثقہ راویوں نے اپنے مشاہدات کوسپردقلم کیاہے ،اس طرح یہ کتاب ایک
مکمل سوانحی دستاویز کی حیثیت اختیار کرلیتی ہے ۔5 منظوم کلام بھی کتاب کے حسن میں
اضافہ کررہے ہیں،تحریک پر لکھے گئے 2ترانوں کو بھی منظومات میں جگہ دی گئی ہے اور
کتاب کے آخر میں تحریک کا مکمل تعارف اور مکمل شعبہ جات کی تفصیل تحریر کی گئی۔
چاروں ابواب انتہائی وقیع اور بے حد قیمتی ہے ، اس کا اندازہ مضامین کے تفصیلی
مطالعے کے بعد لگایا جاسکتا ہے ۔نوری اکیڈمی ویب سائٹ کی درج ذیل لنک پر وزٹ کرکے
کتاب کو بڑی آسانی سے ڈاﺅن لوڈکریں۔
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں ۔
ٹی
آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین
،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر
جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام
سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment