Imam Mazllom aur Be-his Awam مظلوم اِمام!!! بے حس عوام: احساس زِیاں جاتا رہا - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Monday, August 24, 2020

Imam Mazllom aur Be-his Awam مظلوم اِمام!!! بے حس عوام: احساس زِیاں جاتا رہا

 مظلوم اِمام!!! بے حس عوام: احساس زِیاں جاتا رہا

تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور

اللہ تعالیٰ کے نز دیک اِمامت کا منصب(عہدہ ،سرداری ) بہت باعزت وعظمت والا ہے۔اس کا اندازہ قر آن کریم کے انداز بیان سے ہو تا ہے۔اللہ رب العزت نے اپنے پیارے نبی حضرت ابرا ہیم علیہ السلام مشہور لقب ’’خلیل اللہ‘‘ کوآ زما ئشوں میں ڈالا آپ تمام آز مائشوں میں کامیاب ہوئے تو اللہ تعا لیٰ نے ارشاد فر مایا: (القرآن،سورہ البقرہ 2، آیت124) ترجمہ:میں تمھیں لو گوں کا پیشوا(اِمام) بنائوں گا،انھوں نے عرض کیا:(کیا) میری اولاد میں سے بھی؟ارشاد ہوا:ہاں! مگرمیرا وعدہ ظالموں کو نہیں یعنی یہ وعدہ تمھاری اولاد کے ان لو گوں سے ہے جو صالح،نیک ہوں۔ دنیا میں بے شمار علم والے ہیں جو مختلف علوم کے ماہر ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص رحمت قربِ الٰہی کی دولت سے فقط عالمِ باعمل کو نوزا۔ ارشاد خداوندی ہے (القرآن،سورہ فاطر35،آیت28،)تر جمہ: اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈر تے ہیں جو علم والے ہیں۔ (کنزالایمان)حدیث پاک میں رسول کریم ﷺ نے ارشاد فر مایا اللہ سبحا نہُ تعالیٰ جس سے بھلائی کر نا چاہے اُسے دین کی سمجھ عطا کر تا ہے، آقا ئے نعمت مصطفی ﷺ نے تمام زندگی اما مت فر مائی آپ اگر کہیں سفر پر جا تے تو مدینہ منورہ والوں کے لیے امام کا انتخاب خود فر ماتے کہ فلاں صحابی نماز پڑھائے، حضور ﷺ کے بعد صحابئہ کرام نے جو بھی خلیفہ منتخب کیا وہ تمام سے بڑھ کر متقی اور پر ہیز گار ہوتا تاکہ بعد میں آنے والوں پر امام کے اوصاف واضح ہو جا ئیں کہ امام کیسا ہونا چا ہیے۔ اسلام میں امامت کا درجہ بہت اہم ہے اللہ رب ا لعزت نے امام کی فضیلت بیان فر مائی کہ میں جس سے خوش ہوں اسے لوگوں کا پیشوا(امام) بنایا، اسی طرح نبی ﷺ نے بھی امام کے فضائل ارشاد فر ما ئے،آپ ﷺ نے فر مایا: ’’ نماز میں جماعت کی امامت وہ شخص کرے جو نماز یوں سے زیادہ قر آن پاک کی تلاوت کر نے والاہو‘‘ ایک حدیث پاک میں ہے اے مسلمانوں تم میں سے جو اچھے اور بہتر ہیں ان کو امام منتخب کرو۔ کیونکہ وہ تمھارے رب کے نزدیک تمھارے نمائندے ہیں۔‘‘ اس حدیث پاک سے یہ بات واضح ہو جا تی ہے کہ امام رب کے نزدیک مقتدی کے نمائندے ہیں اس سے بڑی فضیلت وعظمت اور کیا ہو سکتی ہے۔حضرت علی کر م اللہ وجہہ ایک حدیث روایت کر تے ہیں کہ’’ مسجد کے لوگوں میں محبوب اور افضل مقام کا حا مل امامِ مسجد ہے۔ امام مسجد کے بعد افضل مقام موذن کا ہے‘‘ قرآن واحا دیث میں علمااور امام کے بہت فضائل ہیں دل بینا رکھنے والوں کے لیے اتنا ہی کافی ہے مشہور صوفی بزرگ تصوف کے امام حضرت امام غزالی رحمۃاللہ علیہ اپنی کتاب’’ احیاء العلوم‘‘ میں ارشاد فر ماتے ہیں کہ انبیاء کرام کے بعد علمائے حق کا درجہ ہے۔ اس کے بعدائمہ مسا جد کا درجہ ہے۔ کیوں کہ یہ لوگ مخلوق میں افضل ترین ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے درمیان رابطہ کا ذریعہ ہیں۔

 

  امام اور موذن کی ذمہ داریاں۔

جہاں امام و موذن کے اتنے فضائل ہیں وہیں ان پر بہت ذمہ داریاں بھی ہیں اما مت کا منصب بہت بڑا اور بہت ذمہ داریوں والا ہے، قوم کی رہنمائی کوئی آسان کام نہیں ، قوم کے اندر جو کمی ہے کجی ہے تو ائمہ کرام، علما ئے کرام کو سوچنا پڑے گا کہ میرے اندر کیاکمی ہے جو قوم کے اندر یہ کمی ہے ہم کہاں تک اس کے ذمے دار ہیں جو ان کی اصلاح نہ کرسکے، قوم کی غلطیوں کو گنا کر اپنے کو بر ی الذمہ قرار نہیں دے سکتے ہیںائمہ کرام کی ذمہ داری ستر فیصد تو عوام کی تیس فیصد ہے ذمہ داردونوں ہیں جو جتنا بڑا عالم ہے امام ہے اسکی ذمہ داری اتنی ہی زیادہ ہے۔تیزی سے بدلتی دنیا کو دیکھ کر دین کی جو ضرو رتیں ہیں اس کو سمجھیں اور حل کریں عوام کی رہبری کریں۔ سب کا حل شریعت محمدی اسلام میں موجود ہے۔ ماضی قریب کے علمائے حق کی کتا بوں کو دیکھیں علما نے کیسے کیسے لاینحل مسا ئل کو حل کیا ہے۔اعلیٰ حضرت مو لانا احمد رضا خاں کی کتاب ’’فتا ویٰ رضو یہ‘‘ (جو حقیقتاً قدیم وجدید اسلامی مسائل کا اِنسا ئیکلو پیڈیا (Encyclopaedia) ہے) 30 تیس جلدوں میں محیط فتاویٰ رضویہ میں ہر دینی مسائل کاجواب ہے علما وارث انبیاء ہیں ہر چیز میں قوم کی رہنمائی کر نا علما کی شرعی ذمہ داری ہے۔و اضح ہو کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں یہ دنیا کی باتیں ہیں ہم کو اس سے کیا مطلب ہم کیا کریں۔ سچ اور صحیح بات تویہ ہے کہ، جواب تو دور کی بات یہ جو اب ہی نہیں ہے ۔ ہما ری یعنی مسلمانوں کی پہلی صفت داعی کی ہے اور یہ ذمہ داری علما ئے کرام،ائمہ کرام کے اوپر ہے اور ہمارا دوسرا کام مجادلہ ہے ۔ افسوس ہم نے اس تر تیب کو اُلٹا کر دیا ہے پہلے دعوت دینا ہے پھر ضرورت پڑ نے پر مجاد لہ کر نا ہے آج ہم نے ’’ مجادلہ‘‘ کو ایک نمبر پر رکھا ہے،دعوت کی طرف بالکل توجہ نہیں۔ کہاں دعوت کی ضرورت ہے، کہاں مجاد لہ کی اس کو سمجھنے کی سخت ضرو رت ہے۔ امامت کے فرائض کو اللہ تعالیٰ کی مدد سے قوم کی اصلاح کے لیے سر انجام دیں اور خود کو اللہ رستے میں وقف کر دیں ،غریبوں کی دلجوئی کریں غریب لوگ سچے دل کے ہو تے ہیں ۔ڈاکٹر اقبال نے غریبوں کی اس طرح مدح سرائی فر مائی ہے۔

میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے

خودی نہ بیچ فقیری میں نام پیدا کر

امامِ مسجد کو یہ زیب نہیں دیتا کہ اگر کوئی امیر دولت مند مسجد میں آجائے تو تعریف کے پل باندھ دے اور کوئی غریب پنجو قتہ نمازی مسجد میں آئے تو اس سے السلام علیکم بھی نہ کہے۔ امامِ مسجد ہر نمازی کا خیال رکھے اور سب نمازیوں سے محبت کرے، کیوں کہ وہ سب کمیونٹیcommunity))کا  امام ہے۔ اگر کوئی نمازی بیمار ہو تو اس کی بیمار پر سی کو جائے محلہ کی ہر غمی وخو شی میں شریک ہو۔ امام سوشل ویلفیئرsocial welfare)) کا کردار ادا کرے تو عنداللہ اس کی عزت ہو گی امام مسجد کو صرف امامت ہی نہیںبلکہ رسول اللہ ﷺ کی اتباع کرتے ہوئے ہرشعبہ ہائے زندگی کو اپنانا چاہیے۔امام کو چا ہیے کی مسجد انتظامیہcommittee)) کے قوائد وضوابط جو شریعت میں جا ئز ہوں کما حقہ عمل کریں تاکہ مسجد آباد رہے، امام مسجد سب سے اخلاق سے پیش آئے خواہ وہ امیر ہو یا غریب ہر آنے والے کا خیال رکھے۔امیر خوش ہو کر تھوڑی رقم امام کو دیدے گا، لیکن غریب آدمی امام مسجد کی محبت میں بوقت ضرورت اپنے کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔شریعت اسلامی میں اپنی زندگی بسر کرے ہر قسم کی برائی اور گناہ سے بچے کسی قسم کا کوئی فتنہ پیدا نہ ہونے دے فتنوں کو حکمتِ عملی سے ختم کرے امت مسلمہ کا دل نہ دکھاوے بحر حال امامت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے قوم کی امانت سمجھے تو اللہ تعالیٰ کی اس پر خاص رحمت نازل ہوتی رہے گی ان شا ء اللہ تعالیٰ۔

 

عوام، مقتدی، انتظامیہ کی ذمہ داریاں

 مقتدی، عوام، اور کمیٹی کے لوگ امام کی عزت واحترام کریں۔ اما مِ مسجد کا بہت رتبہ اور عزت ہے جو اوپر مختصر میں ذکر ہوچکا ہے، دوسرے مذاہب باطل ہیں پھر بھی انکے پیرو کار اپنے رہنما کی عزت عام لو گوں سے زیادہ کر تے ہیں یورپ وامریکہ جیسے آزاد معا شرہ میں لوگ پادری کو یہ مقام دیتے ہیں کہ اگر کسی عیسائی سے کو ئی گناہ سر زد ہو جا ئے تو وہ پوپ کو مطلع کر تا ہے کہ مجھ سے فلا ں گناہ سرزد ہو گیا ہے۔ پوپ پا نی کا چھینٹا اس کے چہرہ پہ مار تاہے اور کہتا ہے کہ تیرا گناہ معاف ہو گیا ہے۔ عیسائی خوش ہو جاتاہے کہ ہاں پادری نے اس کا گناہ معاف کر دیا معاذ اللہ ثم معاذاللہ،اللہ بچا ئے ایسے عقیدہ سے۔ امامت مذہبِ اسلام کا با عزت عہدہ ہے لھذا عوام، مقتدی،کمیٹی کے لو گوں پر لازم ہے کہ اپنے امام اور موذن کا خاص خیال رکھے۔ امامِ مسجد سے بشریت کے تقا ضہ سے کوئی غلطی ہو جائے تو در گذر کریں اور اکیلے میں اس بات کا احساس دلا ئیں کہ یہ بات غلط ہے۔ امام کو بد نا م ہر گز نہ کریں، امام کی نیت پر شک نہ کریں۔ اگر کوئی سنگین غلطی ہو تو کمیٹی امام کی حیثیت اور رتبے کا خیال کرتے ہوئے با عزت فارغ کر دے اور بعد میں اسے بدنام نہ کریں۔ حضور کی حدیث پاک ہے اللہ قیامت میں اس شخص کے حساب کو آسان فر ما ئے گا جو لو گوں کے عیب کو چھپا تا تھا۔ اللہ ستارالعیوب ہے لو گوں کی عیب پوشی فر ماتا ہے انتظامیہ مسجد ،امام کی عزت کو ہر حال میں ملحوظ رکھیں، اسکی کمزوری کو نہ اچھا لیںبعض لوگ اما م پر کڑی نظر رکھتے ہیں اپنی اولاد کی برائی ان کو نظر نہیں آتی یا نظر انداز کرتے اسی طرح امام سے بھی درگذر سے کام لیں اللہ معاف کر نے والوں کو دوست رکھتا ہے۔امام کے مسا ئل اور عوام کی ذ مہ داریاںامامت انتہائی با وقار منصب ہے امام مو ذن کی عزت کرنا ضروری ہے،صاحب ثر وت لوگ تو اکثر دین سے دور جا چکے ہیں کچھ کو چھوڑکر الا ما شاء اللہ حال خراب ہے 

اسلام میں امام و موذن مینا رِ نور کی مثل ہیں

 ان کی خد مت کو اپنے اوپر لازم کرلیں اللہ کی رحمت شاملِ حال رہے گی ان شا ء اللہ،معاشرے میں بہت سی برائیاں عام ہو گئی ہیں الزام تراشی،غیبت،اور چغل خوری وغیرہ کوئی شخص بھی ان برایئوں سے بچا نہیں ہے اور نہ ہی محفوظ ہے۔ الا ما شا ء اللہ دوسروں کی برائی کر نا اخلاق سے گری ہوئی بات ہے لیکن افسوس کی آج بہت سے لوگ امام مسجد،موذن کو بد نام کر نے کا کوئی مو قعہ نہیں جانے دیتے لو گوں کو اما موں ،عالموں سے دور کر نا یہ مسلمان کا طریقہ نہیں بلکہ غیر مسلموں کا طریقہ ہے ’’اللہ بچائے آمین‘‘امام و موذن اگر حق پر ہیں تو انکے قدم سے قدم ملا کر چلیں ان کا ساتھ دیں تاکہ ان کی دلجو ئی ہو اور ہمت بنی رہے انتہا ئی افسوس آج قوم کی بے حسی عروج پر ہے امام حق پر ہو تو بھی اس کا ساتھ نہیں دیتے بلکہ ظالموں کے ساتھ ہو جا تے ہیں۔نا چیز راقم الحروف نے زمانہ طالب علمی ہی سے امامت وخطا بت شروع کیا مدرسہ عا لیہ وار ثیہ مچھلی محال ،لکھنو میں زیر تعلیم تھا مدرسہ کی جانب سے استاد محترم حضور قاری ابو الحسن بر کاتی صاحب نے حسین گنج،باغ آئینہ بی بی مسجد میں امامت کی ذمہ داری سونپی وہاں سے لیکر آج تک مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے والدہ ماجدہ ہاجرہ بی بی، کے نام تعمیر کردہ مسجد’’ مسجدِ ہاجرہ رضویہ‘‘ کے علا وہ جمشید پور واس کے اطراف میں تقریباً14 مسجدوں میں جمعہ کی خطابت وامامت کی خدمت فی سبیل اللہ کا شرف حا صل ہو رہا ہے( الحمد للّٰہ!یہ ہمارے پیرومرشد حضور مصطفی رضا خاں بمشہور نام حضور مفتی اعظم ہند علیہ الر حمہ کا فیضا ن ا ور والدین کریمین کی دعا ئیں ہیں) اس 33 سالہ طویل دور میں کئی ایسے اہم واقعات ہیں اگر تحریر میں لائے جائیں تو ایک کتاب تیار ہو جائے گی۔ ایک چھو ٹا سا واقعہ پڑھیں اور عبرت حاصل کریں۔ مسجد ہا جرہ رضویہ میں شر پسند و دبنگ لوگ نکاح کے لیے آئے اور موذن جناب آفتاب صاحب کو نکاح کے لیے کہا معاملہ مناسب نہ پاکر موذن صاحب نے مجھے فون کیا میں فورًا پہنچا معلوم ہوا لڑ کی غیر قوم کی ہے بھگا کر لائی گئی ہے میں نے کہا ملکی حالات خراب ہیں اور یہ لڑ کی مسلمان نہیں ہے کاغذات بھی نہیں ہیں کہ اس نے مذہب حق اسلام قبول کیا ہے، لھذا میں یہ نکاح نہیں پڑھا ئوں گا۔یہ معاملہ بہت آگے بڑھا اس پر 2018ء کے رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ میں نکاح کے مسائل پر قر آن واحا دیث کی روشنی میں خطاب کیا بعد جمعہ دبنگوں نے مسجد کے باہر مجھے زبر دست زدو کوب کیا یہا ں تک کہ گولی مار نے کے لیے تیار تھے، میں نے کہا دین بتا نا میرا کام ہے حق بیان کروں گا ۔ موت بر حق ہے آ پ لوگ مار نا چا ہتے ہیں تو مار دیں، یاد رہے غور طلب بات یہ ہے کافی بھیڑ اور عوام کی موجود گی میں یہ سب ہوا کسی نے اس ناچیز کا ساتھ نہ دیا نہ ہی بچا یا اللہ ہی کی مدد ہوئی کسی طرح میں جان بچا کر گھر آیا۔ اس حاد ثہ نے میرے دل و دماغ پر زبردست اثر کیا میں بد دل ہو گیا کی اب امامت وخطا بت چھوڑ دوں گا( واضح رہے یہ خد مت میں حق ا لمحنت کے طور پر نہیں بلکہ فی سبیل اللہ کر رہا ہوں) یہ تو میرے ساتھ معاملہ ہوا اس سے بھی افسوس ناک ، شر مناک حیرت انگیز واقعہ ملا حظہ فر مائیں2018ء والے ر مضان المبارک میں ،جمشیدپور کے ایک علاقہ مخدوم پور کی جامع مسجد میں رات شر پسندوں نے خنزیر کا کٹا سر ڈالدیا سحری کے وقت معلوم ہوا حالات بہت خراب ہو گئے،اراکین مسجد و مصلیان مسجدنے تین آدمیوں کے نا م رپورٹ تھانہ میں درج کرائی ملزمین کے آزاد گھومتے رہنے پر بہت تشویش ہوئی شہر کے اہل علم ودانشوران نے مشورہ کیا کہ SPاورDC کو میمورنڈم MEMORANDUM)) دیا جائے جس کے لیے شہر کی تقریباً 100 سو مسجدوں بلا تفریق مسلک ومذہب مسجدوں کے امام وموذن، کمیٹی کے ذمہ داران کو اطلاع کی گئی لیکن حیرت وشرم کی بات یہ ہوئی کہ میمو رنڈم دینے کے لیے بمشکل20 سے 25 لوگ ہی جمع ہوئے۔ جبکہ اسی دن اسی وقت ہندئوں کی طرف سے ملز مین کی حمایت میں ہزا روں لوگ کورٹ گرا ئونڈ کے اندر جمع تھے بجرنگ دل، وشو ہندو پریشد، مکتی با ہنی وغیرہ وغیرہ۔ ہم لوگ خا ئف تھے کی کہیں یہ بھیڑ ہم لو گوں پر حملہ نہ کر دے،اللہ اللہ کر کے کسی طرح ہم لوگ وہاں سے اپنے گھروں کو واپس آئے۔ یہ ہے مسلم قوم کی بے حسی بے شرمی یہ ہے مسجد کمیٹی کے ذمہ داران کاحال ایک ہو تو بیان کیا جائے دو چار ہوں تو اس کارونا رویا جائے ابھی تازہ واقعہ چند سطروں میں ملاحظہ فر مائیں،حافظ اما م الدین نیک متقی پر ہیز گار40 سالہ امامت کا تجر بہ، مگن پور جامع مسجد ، رام گڈھ ،جھاڑ کھنڈ میں 5 سالوں سے امامت کی خد مات انجام دے رہے تھے چھٹی پر گھر گئے دوسرے دن کمیٹی والوں نے فون کر کے کہدیا کی آپ کو ہم لوگ نکال رہے ہیں کوئی وجہ بھی نہیں بتائی بغیر نوٹس بغیر کسی جرم کے نکال دیا یہ حال ہے آج ظالم قوم کا سلوک مظلوم اما موں کے ساتھ کمیٹی والوں کے ظلم کابھی سلسلہ دراز ہو رہاہے اور پھر رونا روتے ہیں کی مسلما نوں کی حالت ابتر ہو رہی ہے، جس قوم کے لوگ امام پر ظلم کو جاری رکھیں گے وہ قوم کیسے فلاح پائے گی غور کریں؟

 

امام وموذن کی تنخواہیں

مصلیان مسجد، کمیٹی کے ذمہ داران غور کریں کیا مسجدوں کے امام وموذن اس معا شرے کا حصہ نہیں؟ ۔ کیا ہمارا معاشرہ اپنے امام وموذن کو اس کا مقام دے رہا ہے۔ امام کے مصلے پر صرف وہی شخص کھڑا ہو سکتا ہے جو شخص سب سے بہتر ہو، نیک ہو، علم والاہو، لیکن ہما را حال یہ ہے کہ امام ہی کو ایک مزدور سے بھی کم تنخواہ دیتے ہیں ایک ٹیچر سے بھی کم تنخواہ امام کی ہوتی ہے۔ ٹیچر کو ریٹا ئر ہونے کے بعد تا حیات پنشن ملتی ہے اسپتالوں میں علاج کی سہولیت مفت میں وغیرہ وغیرہ۔بے چارہ امام اسی تنخواہ میں بچوں کی پر ورش ،پڑھا ئی لکھا ئی ،علاج و معالجہ سب کچھ کرتا ہے۔ الامان وا لحفیظ "امام مسجد و موذن ہر جگہ عوام سے لیکر حکومت تک بے رحمانہ رویے کا شکار ہیں" ، جبکہ امام ہماری زندگی کا حصہ ہے ہمارے ہر کام میں اس کی معاونت ہوتی ہے ۔ پیدائش سے لیکر مر نے سے لیکر دفن سے لیکر ایصالِ ثواب تک بچہ کے کان میں اذان دینا ہو امام صاحب موذن صا حب کو بلائو ،کسی کا نکاح پڑھا نا ہو امام صاحب کو بلائو، کسی کا جنازہ پڑھا نا ہے امام صاحب کو بلائو، کہیں قرآن خوانی ہے امام صاحب کو بلائو، وغیرہ وغیرہ مگر ہم ان کو ان کی خد مت کا کیا صلہ(حق المحنت) کیا دے رہیں ذرا آپ اور ہم ٹھنڈے دل سے سوچیں اپنے گریبا ن میں جھانک کر دیکھیں جو ہمیں قر آن کی تعلیم اور علم دین سکھائے اسے ہم کیا دے رہے ہیں۔ائمہ مساجد مسجدوں میں دینِ اسلام کی خد مت کرتے ہیں، انتظا میہ کمیٹی ان کو تنخواہ دیکر یہ خیال نہ کرے یہ امام ہمارا ملازم ہے۔بہت غلط سوچ ہے، بلکہ امام و موذن کو اعلیٰ مقام دے۔جو مسلمان دین اسلام سے محبت کر نے والا ہوگا یقیناً ائمہ مساجد کے ادب واحترام کو ملحوظ رکھے گا اور انھیں معزز جانے گا، اور جو عزت نہیں کرتے وہ بہت بد قسمت ہیں

محمد کی الفت بڑی چیز ہے

خدا دے یہ دولت بڑی چیز ہے

اللہ ہم تما م مسلما نوں کو امام وموذن کی عزت وتکریم کر نے کی توفیق بخشے اور دلوں میں جو بے حسی وجمود ہے اسے دور کرے آمین

 

ثم آمین۔hhmhashim786@gmail.co Mob.: 09279996221, حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی خطیب و امام مسجد ہا جرہ رضویہ اسلام نگر کپالی وایا مانگو جمشیدپور جھارکھنڈ پن کوڈ 831020, جھارکھنڈ،

 

 


ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/

 

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)