جنگ آزادی1857ءمیں علما کا مجاہدانہ کردار
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں ۔
عطا
ءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر ) کانام اب دینی و علمی اور ادبی و صحافتی دنیا میں نیا
نہیں رہا۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے مذہبی و اصلاحی موضوعات پر مسلسل لکھ رہے ہیں۔ ایک
دعوتی و اصلاحی تحریک ”سنی دعوتِ اسلامی “سے منسلک ہونے کی وجہ سے اُن کے اندر
اصلاحِ امت اور صالح معاشرے کی تشکیل کے تئیں مثبت رویّے بھی پائے جاتے ہیں۔ یہی
وجہ ہے کہ اُن کے مضامین میں اصلاحِ معاشرہ کا گہرا رچاو پایا جاتاہے۔ سلجھے ہوئے
انداز میں وہ سنجیدہ خطابت کے ذریعے بھی پیغامِ حق و صداقت پھیلانے میں مصروف ہیں۔
عطاءالرحمن نوری کے تحریر کردہ مضامین ملک بھر کے اخبارات و رسائل کی زینت بن کر
اہل علم و دانش سے خراجِ تحسین وصول کررہے ہیں۔عطاءالرحمن نوری کا قلمی سفر مضامین
و مقالات سے آگے بڑھتے ہوئے تصنیف و تالیف کے میدان کی طرف رواں دواں ہے ۔
اُن کی پہلی پیش کش دنیاے کفر سے 125 لڑائیاں لڑنے والے عظیم المرتبت مجاہد ، اسلامی تاریخ کے اولوالعزم شمشیر آزما ، نام ور سپہ سالار اور عبقری جرنیل حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مختصر تعارف پر مبنی کتاب” حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ“ اسلام کے اِس بطلِ جلیل کا معلومات افزا قبالہ ہے۔
دوسری کتاب ” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ“ اسلام کی مہتم بالشان اور اولین درس گاہِ نبوت کے ممتاز طالب علم اور ذخیرہ حدیث کے سب سے بڑے راوی کے رخِ حیات کے مختلف جگمگماتے گوشوں کو سمیٹے ہوئے ہے۔
تیسری پیش کش ” حض
رت سید احمد کبیر رفاعی کی چند
ناصحانہ باتیں“ سلسلہ رفاعیہ کے سرتاج سلطان الاولیاءو العارفین حضرت سید احمد کبیر
رفاعی قدس سرہ العزیز کے اقوال و ارشادات کا دل کش مرقع ہے ، جس کا مطالعہ عملی زندگی
کی کامیابی و کامرانی اور دنیوی و اُخروی فلاح کی ضمانت میں معاون ثابت ہوگا۔
عطاءالرحمن نوری کی چوتھی پیش کش ” جنگ آزادی1857ءمیں علما کا مجاہدانہ کردار“ وطن عزیز ہندوستان کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے علما و قائدین کا مختصر مگر جامع تعارف علماے کرام کی کتب و رسائل کی روشنی میں خوانِ مطالعہ پر سجایا ہے ۔کتابوں کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ اب تک آپ کے نوک قلم سے بارہ کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ عطاءالرحمن نوری کی یہ قلمی ریاضتیں یقینا سراہے جانے کے لائق ہیں۔
از:ڈاکٹر
محمد حسین مُشاہدرضوی
آپ بھی پڑھیں، دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں اور اِس کتاب کے جملہ محرّرین،معاونین اور مخلصین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں اور بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |








No comments:
Post a Comment