فاطمہ کا لال میدان کربلا میں ، از: علامہ قمرالزماں خاں اعظمی
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں ۔
امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نواسہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں... پیکرِ صبر و رضا ہیں... پاسبانِ شریعت ہیں... دین کی تقویت کے لیے جاں نثاری کی علامت ہیں... آپ سے محبت اہلِ سُنّت کا وطیرہ ہے...آپ کا ذکرِ جمیل گلشن کو معطر کرتا ہے... مفکر اسلام علامہ قمرالزماں اعظمی (سکریٹری جنرل ورلڈ اسلامک مشن، انگلینڈ) نے اپنے مفکرانہ اسلوب میں ذکرِ شہید اعظم کیا ہے... "فاطمہ کا لال" داستانِ دل پذیر ہے... اسلوبِ قمر کی چاندنی لفظ لفظ میں جھلک رہی ہے... دل کی لکیریں ہیں جو چشمِ اشک بار محسوس کرتی ہے... آپ بھی اِس عہد کے تناظر میں تعلیماتِ حسینی کے پیغام سے آگاہ ہوں... صفحات کو برقی سطح پر اُلٹیں... محسوس نگاہوں سے مطالعہ کریں... ظلم و تشدد کے خاتمہ کے لیے عزمِ حسینی پیدا کریں... دشمنانِ اسلام کے مقابل اپنی توانائی یکجا کریں... لسانِ قمر کے تحریری آبگینے بیداری کا پیام دیتے ہیں... کاش! ہم بیدار ہوں... (غلام مصطفٰی رضوی،نوری مشن مالیگاؤں)
آپ بھی پڑھیں، دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیں اور اِس کتاب کے جملہ محرّرین،معاونین اور مخلصین کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں اور بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment