” اسکالر شپ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔کیا ہم ہمارے طلبہ کو یہ اعزاز دلانے کی کوشش کریں گے؟“
” سینٹرل گورنمنٹ، ریاستی حکومت ، ریلوے بورڈ ،اسٹاف سلیکشن کمیشن یا مختلف بینکوں کے ۔ایم پی ایس سی،یو پی ایس سی وغیرہ امتحانات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔“
نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان برائے جماعت د ہم کامیاب ہونے والے طلبہ کوپی ایچ ڈی سطح تک اسکالرشپ
(مومن فیاض احمد غلام مصطفی صمدیہ ہائی اسکول و جونیر کالج بھیونڈی ایجو کیشنل اینڈ کریر کونسلر)
اسکیم کامقصد: اسکالر شپ امتحان کی اپنی افادیت ہے اس سے طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحان کی اسپرٹ بیدار ہوتی ہے۔ ہر سال حکومت کی جانب سے مختلف اقسام کے اسکالرشپ امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور منتخب طلبہ کو اسکالر شپ جیسے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ اپنی ذہانت کی بنیاد پر اسکالر شپ حاصل کرنا بڑے ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ اس سے طلبہ کے جوہر کھل کر سامنے آتے ہیں۔ ذہانت کسی قوم کی میراث نہیں ہے جو طلبہ صحیح سمت میں محنت کرے گا وہ آگے بڑھے گا۔اسی طرز پر مرکزی حکومت کا نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان ہے۔ ا س امتحان کا خاص مقصد یہ ہے کے ملک کے ذہین طلبہ کو تلاش کر کے ان بچوں کو بہترین تعلیم دلانے کے نقطہ نظر سے ان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی ترقی ہو اور اس ذہنی ترقی کی بدولت طلبہ اپنے قوم اور ملک کی خدمت کے لیے اعلی انتظامی امور رکھنے کی صلاحیت پیدا کریں ۔اس قسم کے امتحانات کی جانچ انتہائی خفیہ طریقے سے کی جاتی ہے۔ اس میں کسی بھی قسم کا تعصب بھی نہیں برتا جاتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوںسے جوابی پرچے کی کاربن کاپی کی فوراً طلبہ کو مہیا کر دی جاتی ہے۔اسا تذہ ، والدین و سرپرست اندازہ لگا سکتے ہیں کہ طلبہ نے اس امتحان میں کتنا مارکس اسکور کیا ہے۔ دہمجماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے ایسے طلبہ جو معاشی طور پر پسماندہ ہیں ان کے لیے یہ اسکالر شپ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ واضح ہو کہ اس طرز کے امتحانات کے سوالات ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ، بینکنگ کے امتحانات، اسٹاف سلیکشن میں بھی آتے ہیں۔ اسی طرح سے یہ امتحان ایک طرح سے سول سروس کی تیاری بھی ہے۔ اگر اس کی مشق رہی تو یہ آئندہ کے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔
امتحان کا طریقہ کار: یہ امتحان دو مرحلوں میں ہوتا ہے۔ اس کے لیے طلبہ کو تحریری امتحان کے مرحلہ سے گزرنا ہو گا۔ اس اسکیم کے تحت ایسے طلبہ جو دہم جماعت میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ اس امتحان میں شرکت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ریاستی سطح کا پہلا مرحلہ:ریاستی سطح پر پہلے مرحلہ کا امتحان ہر سال ماہ نومبر کے دوسرے یا تیسرے اتوار کو ہوتا ہے لیکن ام سال پوری دنیا کرونا جیسی بیماری کی لپیٹ میں ہے۔اس لیے ام سال یہ امتحان بروز اتوار ۳ادسمبر۰۲۰ ۲ (13/12/2020) کو ہو گا۔
قومی سطح کا دوسرا مرحلہ:ریاستی سطح پر پہلے مرحلہ کا امتحان کامیاب ہونے والے طلبہ ہی دوسرے مرحلے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ہر سال دوسرے مرحلے کا امتحان عام طور پر مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہوتا ہے۔ کوڈ ۹۱ کے اثرات اس امتحان پر بھی پڑے ہیں۔ قومی سطح کے لیے پورے مہاراشٹر میں اس کے دو مرکز ہوتے ہیں ۔ ایک ممبئی اور دوسرا پونہ۔ان مرکز پر ام سال یہ امتحان۳۱ جون۱۲۰۲ کو (13/06/2021)ہوگا۔طلبہ ، اساتذہ،والدین و سرپرست نوٹ کر لیں۔
درخواست فارم کہاں سے حاصل کریں؟درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے۔فارم بھرنے کا کام۸اکتوبر۰۲۰۲ سے شروع ہو چکاہے۔ہر اسکول کو خواہش مند طلبہ کا آن لائن فارم بھرنا ہے ۔دی گئی ویب سائٹ پر کلک کریں اور اسکول کا یو ڈائس نمبر UDISE¶آپ کی اسکول کا انسٹی ٹیوٹ کوڈ اور اسکول کا پاس ورڈ، اور اسکول کا ای میل آئی ڈی ،ہیڈ ماسٹرمسٹریس کا موبائل نمبر دی گئی ویب پر آپ کو بھرنا ہوگا۔ اس کے بعد submit بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔200 روپیہ کریڈٹڈیبیٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے پیمنٹ کرنا ہوگا۔ پیمنٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اسکول کو ایک یوزر نام اور پاس ورڈ حاصل ہوگا۔ اس طرح سے اسکول کا رجسٹریشن ہو جائے گا۔ جب تک اسکول کا رجسٹریشن نہیں ہوگا ۔ طلبہ کا فارم نہیں بھرا جاسکتا ہے۔ امتحان کی فیس فی طالب علم ۰۵۱( ایک سو پچاس روپے) ہے۔ فارم فیس ای بینکنگ،کریڈٹ کارڈ اورڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہی بھرنا ہے۔آف لائن فارم نہیں بھرا جائے گا۔ دی گئی ویب سائٹ سے جن اسکولوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کیا ہے وہ بھی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریش کر سکتے ہیں۔ اگر اسکول کا یو ڈائس نمبر ہے تو آن لائن بھی اپنی اسکول کا رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
فارم کس طرح بھریں: فارم آن لائن بھرنا ہے۔جس کے لیے ویب سائٹ ہے۔
www.mscepune.in
ادھورے فارم کو کمپیوٹر قبول نہیں کرے گا۔طلبہ کے فوٹو اور دستخط کو پہلے سے ہی اسکین کر لیں۔اگر طلبہ محفوظ زمرے میں ہے ، اپاہج ہے یا (EWS) سے تعلق رکھتا ہے تو ا س کی تفصیل بھی فراہم کرنا ہوگی۔
محفوظ طبقوں( ریزرویشن ) کے لیے اسکالر شپ کا فی صد: ایس سی 15%فی صد، ایس ٹی 7.5%، او بی سی (نان کریمی لیئر) 27% ، ای ڈبلیو ایس 10%(EWS) (Economically Weaker Section)، اپاہج 4% ان تمام زمروں میں شامل طلبہ کو فارم بھرتے وقت اپنی دستاویزات کو اپ لوڈ (Upload ) کرنا ضروری ہے۔
فارم بھرنے کی آخری تاریخ: ۔مکمل طور پر کیے ہوئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ۵۲اکتوبر۰۲۰۲ ہے۔ مکمل طور پر بھرے ہوئے فارم کی پرنٹ آﺅٹ طلبہ کی ناموںکی فہرست ،S فارم ،اسٹیٹ ، اسکول کے لیٹر پیڈس کی دو دو کاپی پر متعلقہ سینٹر پر جمع کردیں بھیونڈی میں اس کا سینٹر رابعہ گرلز ہائی اسکول جونیر کالج بھیونڈی ہے۔ اس کے بعد لیٹ فیس ادا کرنی ہو گی ۔ لیٹ فیس ۵۷۲ روپے سے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ۶۲اکتوبر۰۲۰۲ ہے۔اس کے بعد ایک اور موقع سپر لیٹ فیس ۰۰۴ روپے ہے جو کہ۴نومبر۰۲۰۲ ہے۔
امتحان کی تاریخ:ریاستی سطح پر پہلے مرحلہ کا مرکزی حکومت کی زیر نگرانی ریاستوں میں امتحان بروز اتوار ۳ادسمبر۰۲۰ ۲ (13/12/2020) کو ہو گا۔
میززورم،میگھالیہ، ناگالینڈ اور انڈومان نکوبار میں امتحان بروز سنیچر۲ادسمبر۰۲۰ ۲ (12/12/2020) کو ہو گا۔
امتحان میں کون شریک ہو سکتا ہے؟ریاست مہاراشٹر کے دہم جماعت تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔اس کے لیے والدیں کی سالانہ آمدنی ،یا فی صد مارکس کے ساتھ ساتھ کسی بھی اہلیتی امتحان کی ضرورت نہیں۔
امتحان فیس:دہم جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اگر مقررہ وقت پر فیس اداکرتے ہیں تو ۰۵۱ روپے(ایک سو پچاس روپے) ہے۔ اس کے بعد لیٹ فیس اور پھر سپر لیٹ فیس ادا کر کے امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں۔
اوپن ڈسٹسن لرننگ(ODL) : اسکول کے طلبہ کو مندرجہ ذیل شرائط کی بنا پر اس امتحان میں شریک ہو سکتے ہیں۔
۱)یکم جولائی ۰۲۰۲ کو ان کی عمر ۸۱ سال سے کم ہونا چاہیے۔ ۲)جو نوکری نہیں کرتے ہوں۔ ۳)دسویں کے امتحان میں پہلی مرتبہ شریک ہورہا ہو۔
امتحان کا نصاب: پہلا پرچہ ذہنی آزمائش کا ہو گا جو کہ ۰۰۱ مارکس کا ہوگا۔دوسر پرچہ اسکولی مضامین جومیں کہ نہم اوردہم کے نصاب پر مبنی ہے جس سو شل سائنس،علم ریاضی ، سائنس پر مبنی ہوں گے۔ سائنس ۰۴ مارکس جس میں فزکس کے ۳۱ مارکس،کیمسٹری کے ۳۱ مارکس اور بائلوجی کے ۴۱ مارکس یعنی کل ۰۴ مارکس، تاریخ جغرافیہ شہریت ۰۴ مارکس، جس میں تاریخ ۶۱ مارکس،راجیہ شاستر ۸ مارکس اور جغرافیہ ۶۱ مارکس اس طرح سے ۰۴ مارکس، علم ریاضی20 مارکس ۰۱ مارکس الجبرا، ۰۱ مارکس جیومیٹری اس طرح کل مارکس۰۰۱
ہال ٹکٹ: طلبہ کا ہال ٹکٹ دی گئی امتحان سے دس دن پہلے ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔طلبہ کو ہال ٹکٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ہیڈ ماسٹرہیڈ مسٹریس کی ہوگی۔
نمبر شمار
مضامین کے نام
کل مارکس
کل سوالات
وقت مع معذور طلبہ
پیپر کاوقت
کامیابی کے لیے مارکس
۱
ذہنی آزمائش
Mental Abilit Test
100
100
45 منٹ عام طلبہ کے لیے معذور طلبہ کے لیے 30منٹ زائد
10.30 to 12.30
40%
SC,ST 32%
۲
اسکولی مضامین زبان کے علاوہ
100
100
منٹ عام طلبہ کے لیے معذور طلبہ کے لیے 15 منٹ زائد
13.15 T0 15.30
40%
SC,ST 32%
میڈیم:سوالیہ پرچے مراٹھی ،ہندی ،انگریزی اردو، گجراتی ،کنڑ، سندھی اور تیلگو اس طرح آٹھ زبانوں پر مشتمل ہوں گے۔ان میں سے کسی بھی ایک میڈیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔سیمی انگلشںمیڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کوسائنس اور حساب کا پرچہ کے لیے انگلشں میڈیم کا سوالیہ پرچہ دیا جائے گا۔ ہرسوالات کے چار متبادل جوابات دیے جائیں گے۔طلبہ کو مناسب متبادل کا انتخاب کرکے جوابی پرچے پر دیے گئے دائرے کو مکمل طور پر پر کرنا ہوگا۔
اسکالرشپ۔ پورے ملک میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے ۰۰۰۲ (دو ہزار)طلبہ کو اسکالر شپ کے کے لیے منتخب کیا جائے گا ۔درج ذیل رقم اسکاکر شپ کے طور پر دی جائے گی۔
۱)کامیاب ہونے والے طلبہ کو بارہویں جماعت تک ہر ماہ 1250 روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔یعنی سالانہ ۰۰۰۵۱ ہزار روپے اسکالرشپ(پندرہ ہزار روپے )
۲)بی اے بی کام، بی ایس سی یعنی گریجویٹ تک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ہر ماہ 2000(دو ہزار روپے) کی اسکالر شپ دی جائے گی۔ یعنی۰۰۰۴۲ ہزار روپے سالانہ (چوبیس ہزار روپے)
۳) اگر طلبہ اپنی پڑھائی مزید جاری رکھتے ہیں تب پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) سطح تک یونیورسٹی کی فیس کے مناسبت سے اسکالر شپ ادا کی جائے گی۔
اردو میڈیم کے طلبہ ،والدین،سرپرست نیز ہیڈ ماسٹرس سے درخواست ہے کہ طلبہ کو اس امتحان میں شریک ہونے کی ترغیب دیں۔ کیونکہ آگے سینٹرل گورنمنٹ، ریاستی حکومت ، ریلوے بورڈ ،اسٹاف سلیکشن کمیشن یا مختلف بینکوں کے ۔ایم پی ایس سی،یو پی ایس سی وغیرہ امتحانات اسی نوعیت کے ہوتے ہی۔
آن لائن فارم بھرتے وقت طلبہ کی تفصیلات جیسے طالب علم کا مکمل نام، والد کا نام، والدہ کا نام ،طلبہ کا ادھار کارڈ ،جنس، طالب علم شہریگرامن، تاریخ پیدائش، کاسٹ(ذات) اگر او ۔بی سی ہے تو اس کا اندراج کرنا ہے۔،اپاہج، میڈیم، علاقہ، موبائل نمبر ،والد کی تعلیم، والد کا پیشہ، و الدہ کی تعلیم،والدہ کا پیشہ بھائی کی تعداد، بہن کی تعدادوالدین سرپرست کا ای میل آئی ڈی، والدین کی سالانہ تنخواہ، مکمل پتہ، اسکول کا مکمل پتہ، اسکول کوڈ، اسکول کی قسم، نصاب، اسکول کا موبائل نمبر ، طلبہ کا جی آر نمبر، آدھار کارڈ ،گھر کے کل افراد کی تعداد ، گزشتہ جماعت کا رزلٹ یہ تفصیلات درکار رہی توفارم بھرنے میں آسانی ہوگی۔
اس ضمن میں مزید معلومات کے لیے مومن فیاض احمد غلام مصطفی معلم صمدیہ ہائی اسکول وجونیر کالج بھیونڈی سے اس موبائل نمبر پر ( 9890476581 ا)،مومن فہیم احمد عبدالباری (9970809093) اور انصاری عبدالمجید عبدالعزیز (7972055736)پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
fayyaz18670@gmail.com
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment