وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم نوری مشن کی 123؍ویں اشاعت
عرس اعلیٰ حضرت پر حضور حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری کی اہم کتاب منصۂ شہود پر
مالیگاؤں: شہزادۂ اعلیٰ حضرت حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے وقف کے مسائل پر ایک اہم کتاب ’’منح القدیر الحی فی اجابۃ سؤل اللی ثم الحی‘‘ 1350ھ میں تالیف فرمائی۔ اسی عہد میں طابع رضوی بریلی شریف سے اشاعت ہوئی۔ عرسِ اعلیٰ حضرت پر یہ کتاب عرفی نام ’’وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم‘‘ نوری مشن کی طرف سے شائع ہو رہی ہے۔ مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی ککرالوی نے حوالوں کی تخریج کی، ترجمہ و حاشیہ تحریر فرمایا اور تحقیق کی۔ کتاب بحمدہٖ تعالیٰ بڑی جامع، پر مغز اور فقہی جزئیات پر مشتمل ہے۔ وقف اراضی سے متعلق شرعی احکام کا مدلل اور محققانہ بیان ہے۔ ساتھ ہی قبورِ مسلمین کےاحترام سے متعلق شرعی احکام ذکر کیے ہیں ۔ فقہی مسئلے میں جس قدر محتاط راہ حجۃ الاسلام نے اپنائی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آپ نے یہ درس دیا کہ تحقیق کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ حکم شرع کے بیان میں اسلاف کی راہ چلا جائے۔ 64؍صفحات میں تقریباً 100؍سے زیادہ حوالوں کا اہتمام ہے۔ مرتب محترم مفتی محمد ذوالفقار خان نعیمی نے انتساب مفتی محمد افضل حسین مونگیری خلیفۂ مفتی اعظم کے نام کیا ہے، جن کی ذاتی لائبریری سے یہ رسالہ دریافت ہوا۔ موصوف نے اس پر جامع مقدمہ بھی قلم بند کیا۔ جب کہ دعائیہ کلمات شہزادۂ صدرالشریعہ حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری نے تحریر فرمائے ہیں۔ تعارفی کلمات مفتی عبدالرحیم نشتر فاروقی بریلی شریف و غلام مصطفیٰ رضوی نے لکھے۔ یہ کتاب دارالافتاء اور لائبریری کے لیے، نیز اصحابِ تحقیق و ذمہ دارانِ اوقاف(مساجد/قبرستان/مدارس) کے لیے بڑی اہم ہے۔ جس کی تقسیم عرسِ اعلیٰ حضرت پر عمل میں آئے گی-
6 اکتوبر 2020ء
***
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment