فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری
ملک و ملت و سنیّت کے عظیم خدمت گذار ، خانقاہِ برکات کے عظیم چشم و چراغ حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی مارہروی اب ہمارے درمیان نہیں رہے ۔ آپ کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ ہے ۔ مرحوم و مغفور محمد افضل برکاتی صاحب علیہ الرحمہ نے مختلف شعبہ جات میں ملک و ملت کی عظیم خدمات انجام دی ہیں۔اس دارِ فانی میں بڑی مشکل سے اعلیٰ اوصاف اور عمدہ خصائص کے حامل افراد پیدا ہوتے ہیں۔ ہم سب جملہ اراکین سنّی دعوت اسلامی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کرناٹک اجتماع میں سنّی دعوت اسلامی کی جانب سے حضرت کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام اور دعائیں کی گئیں۔ اللہ رب العزت جل جلالہ آقائے کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل ان کی امثال پیدا فرمائے ،آپ کی قبر پر انوار و تجلیات کی بارش نازل فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور اہل خانہ بالخصوص امین ملت ، شرف ملت اور نجیب ملت کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
شریک غم : مولانامحمد شاکرعلی نوری (امیر سنّی دعوت اسلامی)
16 دسمبر 2020ء
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment