Hazrat Ali ki Khilafat aur Ahem Karnaame حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Thursday, February 25, 2021

Hazrat Ali ki Khilafat aur Ahem Karnaame حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے

حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے 


حافظ محمد ہا شم قادری مصباحی جمشید پور

 
حضرت علی کرم اللہ وجہہ پیغمبر اسلام ﷺ کے چچا زاد بھائی اور آپ کے داماد تھے،آپ کی ولادت 13؍رجب المرجب 10؍ سال قبل از بعثت پیغمبر اسلام ﷺ بمطابق 17؍ مارچ 599ء میں ہوئی ۔آپ چوتھے خلیفہ راشد تھے آپ نے656ء سے661ء تک دنیا ئے اسلام پربحیثیت خلیفہ حکمرانی کی۔ آپ بچپن میں ہی رسول کریم کے گھر آگئے تھے، حضور کی زیر نگرانی آپ کی تر بیت ہوئی۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ پہلے بچے تھے جنھوں نے اسلام قبول کیا،آپ کی عمر اس وقت تقریباً  10یا 11 سال تھی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد تین دن تک مسند خلافت خالی رہی، اسی عرصہ میں لو گوں نے حضرت علی کر م اللہ وجہہ سے اس منصب کے قبول کے لیے سخت اصرار کیا ،آپ نے پہلے اس بار گراں کے اٹھانے سے انکار کردیا، لیکن آخر میں مہاجرین و انصار کے اصرار پر خلافت قبول فر مائی، (طبرانی:3010)
 
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد تیسرے دن21ذی الحجہ بروز پیر مسجد نبوی ﷺ میں آپ کے دست اقدس پر بیعت ہوئی۔ حضرت مو لیٰ علی رضی اللہ عنہ کے خلیفہ بنتے ہی آپ کو سخت مخالفت کا سامنا حضرت امیر معا ویہ رضی اللہ عنہ گورنر شام، زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ مکہ اور دیگر افراد کی جانب سے ہوا۔اور نتیجتاً اسلام میں پہلی خانہ جنگی ہوئی۔ اسے پہلا فتنہ بھی کہا جاتا ہے اس کے بعد اسلامی خلافت دو حصوں میں بٹ گئی آگے کے معاملات انتہائی اختلاف سے بھرے ہیں، بڑوں کی بڑی باتیں ’’ہمارے لیے کسی کے خلاف لکھنا بدنصیبی ہوگی، توبہ، توبہ استغفر اللہ‘‘ ہم دونوں صحابئہ کرام رضو ان اللہ علیھم اجمعین کی دل سے عزت واحترام کر تے ہیں اور عوام کے ساتھ ساتھ علمائِ کرام سے بھی گزارش کرتے ہیں خدارا کسی ایک صحابہ کی حمایت میں دوسرے صحابہ کرام کی بے ادبی سے بچیں،اپنی عاقبت کا خیال رکھیں اختلافی باتوں ، تحریروں کا عوام پر غلط اثر ہوتا ہے اللہ ہم سب کو ہدایت بخشے آمین،صحابہ کرام کی فضیلت قر آن واحادیث میں موجود ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے خلفائے ثلاثہ میںسے ہر ایک کی خلافت کو بخوشی منظور فر مایا اور کسی کی خلافت سے انکار نہیں کیا ہے جیسا کہ ابن عساکر نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے لکھا ہے۔
 

آپ کا علم آپ کے فیصلے

 
حضرت علی کر م اللہ وجہہ علم کے اعتبار سے بھی علمائے صحابہ میں بہت اونچا مقام رکھتے ہیں آپ کے فتوے اور فیصلے اسلامی علوم کے جواہر پارے ہیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فر ماتے ہیں کہ ہم نے جب بھی آپ سے کسی مسئلہ کودریافت کیا تو ہمیشہ درست ہی جواب پایا۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے سامنے جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر ہوا تو آپ نے فر مایا کہ علی سے زیادہ مسائل شریعہ کا جاننے والا کوئی نہیںہے،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں کوئی مشکل مقد مہ پیش ہوتا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ موجود نہ ہوتے تو وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کر تے تھے کہ مقد مہ کا فیصلہ کہیں غلط نہ ہو جائے۔ (تا ریخ الخلفاء،خطبات محرم:ص204)
 
 مشہور ہے کہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک ایسی عورت پیش کی گئی جسے زنا کا حمل تھا۔ ثبوت شر عی کے بعد آپ نے اسے سنگسار(ایک قسم کی شرعی سزا جس میںآدمی کو کمر تک زمین میں گاڑ کر پتھر مار،مار کر اسے ختم کر دیا جاتا تھا، یہ سزا زانی (RAPIST) اور زانیہ کو دی جاتی تھی) کا حکم فر ما یا۔حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یاد دلا یا کہ حضور ﷺ کا فر مان ہے کہ حاملہ عورت کو بچہ پیدا ہونے کے بعد سنگسار کیا جائے ۔اس لیے کہ زنا کرنے والی عورت اگر چہ گناہ گار ہوتی ہے مگر اس کے پیٹ کا بچہ بے قصور ہو تا ہے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کی یاد دہانی کے بعد حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے فیصلہ سے رجو ع کر لیا اور فر مایا:لَوْ لَا عَلِیٌّ عُمَرُ یعنی اگر علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا علی کی موجود گی نے عمر کو ہلاکت سے بچالیا۔ (رضی اللہ تعالیٰ عنہما) (خطبات محرم:ص204سے205)
 
حضرت علی کر م اللہ وجہہ ا لکریم کا علمی مقام و مرتبہ، ان کی قرآن فہمی، حقیقت شناسی اور فقہی صلاحیت تمام اولین وآخرین میں ممتاز ومنفرد تھی۔ اللہ رب العزت نے انھیں عقل وخرد کی بے شمار صلاحیتوں سے نوازا تھا کہ جو مسائل دوسرے حضرات کے نزدیک پیچیدہ اور لا ینحل سمجھے جاتے تھے، انہیں مسائل کو وہ آسانی سے حل کر دیتے تھے۔ اکا بر صحابئہ کرام رضوان اللہ تعا لیٰ علیہم اجمعین ایسے اوقات سے پناہ مانگتے تھے کہ جب کوئی مشکل مسئلہ پیش آجائے اور اس کے حل کے لیے حضرت علی کر م اللہ وجہہ مو جود نہ ہوں۔ 
 
حضرت سعید بن ا لمسیب رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں:کَانَ عُمَرُ یَتَعَوَّذُ بِا اللّٰہِ مِنْ مَعَصلہ لَیْس فِیْھا وفی روایۃ: لَیْسَ لَھَا اَبُوحَسن:’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس پیچیدہ مسئلہ سے اللہ تعا لیٰ کی پناہ مانگتے تھے جسے حل کرنے کے لیے ابو الحسن علی ابن طالب نہ ہوں۔(فضائل الصحابہ،ج:2،ص:803،رقم (1100 بعض اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے شہادت دی کہ مولیٰ علی رضی اللہ عنہ ظاہر وباطن دونوں کے امین تھے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اِنَّ عَلِیّاً بْنَ ابی طَالبٍ عِنْدَہ‘ عِلْمٌالظَا ہِرِ وَالْبَاطِنِ:بیشک علی ابن ابی طالب(رضی اللہ عنہ) کے پاس علم ظاہر بھی ہے اور علم باطن بھی ہے۔:(حلیۃ الا ولیاء،ج:1ص:105)
 

حضرت علی نے خوارج کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

 
اسلام میں پہلا فتنہ گر مذ ہبی فر قہ خوارج کا ہے جس نے شعائر اسلام سے ہٹ کر اپنا الگ گروہ بنایا۔ یہ گروہ جس کی اکثریت بدوی عراقیوں کی تھی،جنگ صفین کے موقع پر سب سے پہلے یہ نمودار ہوا۔ یہ خوارج حضرت علی کر م اللہ وجہہ کی فوج سے اس بات پر الگ ہوئے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت امیر معاویہ کی ثالثی (صلح صفائی کر انے کا عمل) کی تجویز منظور کرلی تھی۔ خار جیوں کا نعرہ تھا کہ :(’’حاکمیت اللہ ہی کے لیے ہے‘‘ ان لو گوں نے شعث بن راسبی کی سر کردگی میں مقام حرورا میں پڑائو ڈالا اور کوفہ، بصرہ ،مدائن وغیرہ میں اپنے عقائد کی تبلیغ شروع کر دی ۔ ان کا عقیدہ تھا کہ دینی معاملات میں انسان کو حاکم بنا ناکفر ہے اور جو لوگ ایسے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے وہ واجب القتل ہیں، خار جیوں کے اعتقاد کے مطابق حضرت علی ر ضی اللہ عنہ بر حق تھے، ان کی بیعت ہر مسلمان پر لازم ہے۔جن لو گوں نے اس کا انکار کیا وہ اللہ اور رسول ﷺ کے دشمن ہیں۔ اس لئے حضرت امیر معاویہ ( رضی اللہ عنہ ) اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کسی قسم کی صلح کر نا ازروئے قرآن کفر ہے۔( معاذ اللہ ،معاذ اللہ) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے چو نکہ ان کے ساتھ مصالحت (باہمی صلح صفائی، میل ملاپ،آپس میں صلح کر نا) کی ہے لہذا حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی مجرم ہیں ( معاذ اللہ، معاذ اللہ) لہذا حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ دو نوں کے خلاف جہاد ضروری ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خار جیوں کو جنگ نہر وان میں شکست فاش دی، (تفصیل آگے آرہی ہے) لیکن ان کی شورش (شوروغل،اودھم،چیخ وپکار) پھر بھی جاری رہی چنانچہ،اہلسنت کے چوتھے خلیفہ حضرت علی کر م اللہ وجہ الکریم پرخارجی ابن ملجم نے 26 جنوری661ء بمطابق 19رمضان المبارک،40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہر آ لود خنجر کے ذریعہ نماز کے دوران قاتلانہ حملہ کیا،حضرت علی رضی اللہ عنہ سخت زخمی ہو گئے،اگلے دودن تک زندہ رہے لیکن زخم گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہوسکے اور 21رمضان 40ھ کو وفات پائی،(آپ تیسرے خلیفہ تھے جن کو خلافت کے دوران میں قتل کیا گیا، آپ سے پہلے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو بھی قتل (شہید) کیا جا چکا تھا۔حضرت امیر معا ویہ رضی اللہ عنہ کے عہد (زمانہ) میں بھی ان کی بغا وتیں جا ری رہیں، ان کا دائرہ عمل شمالی افریقہ تک پھیل گیا۔ کوفہ اور بصرہ ان کے دو بڑے مرکز تھے عباسی خلافت تک ان لو گوں کا اثر ورسوخ رہا اور حکومت کے خلاف جنگیں لڑتے رہے اور اسلام کے پیروکاروں کے لیے درد سر بنے رہے۔
 

خوارج کے با رے میں نبی کریم ﷺ کی پیشن گوئی

 
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ مال غنیمت تقسیم فر مارہے تھے کہ عبداللہ بن ذی الخو لیصرہ تمیمی آیا اور کہنے لگا:’’اے اللہ کے رسول! عدل سے کام لیجئے۔‘‘ آپ نے فر مایا:’’ تمھاری خرابی! اگر میں عدل نہیں کروں گا تو اور کون کرے گا؟‘‘ حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) نے عرض کیا:’’ مجھے اجازت دیجئے کہ اس کی گردن اڑا دوں۔‘‘ آپ نے فر مایا:’’ اسے چھوڑدو اس کے ایسے ساتھی ہیں کہ آپ میں سے کوئی شخص، ان کی نماز کے مقابلے میں اپنی نماز کو حقیر سمجھے گااور اپنے روزے کو ان کے روزے کے مقابلے میں حقیر سمجھے گا۔ یہ لوگ دین سے ایسے دور نکل جائیں گے جیسے تیر شکارسے نکل جاتا ہے اور اس کے پروں کو دیکھا جائے تو کچھ معلوم نہیں ہو تا ہے۔ پھر اس ( تیر کے) پھل کو دیکھا جائے تو معلوم نہیں ہو تاہے( کہ یہ شکار کے اندر سے گزر اہے) حالانکہ وہ خون اور گوبر سے ہو کر گزرا ہے۔ ان کی نشانی یہ ہو گی کہ ان میں ایک ایسا آدمی ہو گا جس کا ایک ہاتھ یا ایک چھاتی، عورت کی طرح ہوگی۔ یا فرمایا کہ گوشت کے لوتھڑے کی طرح ہوگی اور ہلتی ہو گی۔ یہ لو گوں میں خانہ جنگی کے وقت نکلیں گے۔
 
’’ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فر ما تے ہیں: ’’ میں گواہی دیتا ہوں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان لو گوں کا قتل کیا تو ان کے پاس تھا۔ اسوقت (ان کے سامنے) ایک شخص ا سی صورت کا لایا گیا جو نبی ﷺ نے بیان فر مایا تھا۔ انہیں کے متعلق یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ،
 
تر جمہ: ’’ان میں سے بعض لوگ وہ ہیں جو آپ پر صدقات کے با رے میں طعنہ زنی کر تے ہیں ‘‘( بخاری۔کتاب استا بۃ المر تدین ۔حدیث6533,6534) ۔
 

خار جیوں کی خانہ جنگی

 
خار جیوں نے خلافت راشدہ کے صحابئہ کرام سے دشمنی کی حد پار کر دی تھی۔ایک بار انہوں نے ایک صحابی رسول حضرت عبداللہ بن حباب رضی اللہ عنہ کو پکڑلیا اور ان سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ،حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اورحضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں رائے طلب کی۔ انہوں نے ان سب کی تعریف کی تو انہیں شہید کر دیا ان کے ساتھ ایک خادمہ بھی تھی جو حاملہ تھی ،اسے شہید کر دیا ان خوارج کا زہدو تقویٰ کا اندازہ اس سے لگا یا جا سکتا ہے کہ انسان کا قتل ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتا تھا ، لیکن بقیہ معا ملات میں یہ بڑے محتاط تھے۔ ایک جگہ ایک درخت سے کھجور گرا تو ایک خار جی نے اسے منھ میں ڈال لیا اسکے ساتھی نے اسے ٹو کا کہ یہ کھجور لینا تمھارے لئے حرام ہے۔اس نے منھ سے کھجور نکال کر پھینک دیا اور اپنا ہاتھ بھی کاٹ لیا۔ اس کردار کے لوگ اب بھی ہمارے سامنے نظرآتے ہیں جو ا نسانوں کے قتل کو بڑا مسئلہ نہیں سمجھتے ہیں لیکن چھوٹے چھوٹے معاملات میں زہدو تقویٰ کا بڑا اہتمام کرتے ہیں شام و عرب میں داعش، تو افریقہ میں بو کو حرام، لادن گروپ وغیرہ وغیرہ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پہلے خوارج کو بہت سمجھا یا، لیکن حضرت عبداللہ بن حباب رضی اللہ عنہ کا سن کر ان خوارج کا مقابلہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ آپ نے حضرت قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنھم کی سربراہی میں ایک فوج خوارج کی طرف بھیجی۔ براہ راست حملہ کر نے کے بجائے پہلے خوارج کو دعوت دی کہ وہ قاتلین کو ان کے حوالے کریں اور توبہ کرکے مسلمانوں سے آکر مل جائیں لیکن خوارج نے انکار کر دیا اور اس کے بعد حضرت ابو ایوب انصاری اور حضرت علی کر م اللہ وجہہ نے بھی انھیں سمجھا یا، لیکن یہ کسی طرح نہیں مانے، اس کے بعد حضرت علی کر م اللہ وجہہ نے ایک سفید جھنڈا کھڑا کر کے اعلان کیا کہ جو شخص جنگ کے بغیر اس جھنڈے کے نیچے آجائے، اسے امان حاصل ہو گی اور جو یہاں سے نکل کر کوفہ یا مدائن چلا جا ئے، اسے بھی امان حاصل ہو گی متعدد خوارج نے ا س آفر( پیشکش offer) سے فائدہ اٹھا کر امان حاصل کی ۔ خوارج کی تعداد محض4000 تھی جن میں سے 2800آد می عبداللہ بن وہب الر اسبی کے ساتھ رہ گئے تھے ۔ انھوں نے جنگ کی لیکن حضرت علی کر م اللہ وجہہ اور ان کے لشکر کے ہا تھوں سب مارے گئے۔ جنگ کے بعد حضرت علی کر م اللہ وجہہ نے خوارج کے 400 زخمیوں کی مرہم پٹی کرائی اور انھیں ان کے قبائل میں بھیج دیا،آپ نے ان کا مال و اسباب بھی واپس کر دیا۔ اس سے زیادہ اور اچھا سلوک کسی نے با غیوں سے کیا کیا ہو گا؟ وغیرہ وغیرہ۔ تفصیل کے لیے اسلامی تاریخ کا مطالعہ فر مائیں مضمون کی طوالت کا خوف بھی ستا رہا ہے اللہ اسی کو قبول فر مائے۔
 

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلا فت اور آپ کے اہم کار نامے

 
35ھ میں مسلمانوں نے خلافت اسلامی کا منصب علی ابن طالب کے سامنے پیش کیا۔ آپ نے پہلے انکار کیا، لیکن جب مسلمانوں کا اصرار بہت بڑھ گیا تو آپ ﷺ نے اس شرط کے ساتھ منظور کیا کہ میں بالکل قرآن اور سنت کے مطابق حکومت کروں گا اور کسی رو رعا یت سے کام نہ لوں گاَ اس شرط کو مسلمانوں نے منظور کر لیا اورآپ نے خلافت قبول فر مالی۔ لیکن زمانہ آپ کی خا لص مذ ہبی سلطنت کو برداشت نہ کرسکا، آپ کے خلاف بنی امیہ اور بہت سے وہ لوگ بغاوت کر نے لگے جنھیں آپ کی مذہبی حکومت میں اقتدار کے ختم ہونے کا خطرہ تھا، آپ نے سب کا مقا بلہ کیا،آپ کے خلافت میں بہت اہم اور بڑے ،بڑے کام ہوئے۔( اسلا می تاریخ کامطالعہ فر مائیں) آپ کی خلافت کا ایک بہت بڑا دینی،علمی اہم کام ہوا،کتاب جامعہ کہ بنا بر روایت ابو لبصیر،علی ابن طالب نے اس میں اسلامی احکام رسول کریم ﷺ کی زبان مبارک کہے ہوئے لکھے اور اس میں متعددمو ضو عات کے حلال و حرام کے مسا ئل جمع فر مائے یہ ایک ضخیم کتاب ہے اسے کتاب علی بھی کہا جاتا ہے ۔احادیث پاک جمع فر مائیں بے شمار احادیث نبوی آپ نے نقل فر مائی ہیں چونکہ آپ سب سے زیادہ رسول کریم ﷺ کے قریب اور ساتھ رہے تو سب سے زیادہ فرامین سنتے تھے۔
 

حضرت مولیٰ علی کی خلافت میں عر بی گرامر کی ابتدا

 
حضرت علی کر م اللہ وجہہ کا علمی مقام بہت بلند تھا اور کیوں نہ ہو کہ ان کی شان میں نبی کریم ﷺ کا فر مان عالیشان ہے کہ’’میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔‘‘ پوری حدیث پاک انا مدینۃ العلم و ابو بکر اساسھا و عمر حیتانھا وعثمان شفقھا و علی و بابھا۔(رواہ الحاکم،الطبرانی،1089-1090، الشوقانی ، 307-308،القول المجموعۃ ) ترجمہ: میں شہر علم ہوں ،ابوبکر اس کی بنیاد ہیں ،عمر اس کی دیواریں ہیں ،عثمان اس کی چھت ہیں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم عربی گرامر کے موجد ہیں (ایجاد کرنے والے ہیں) آپ ایسے علم کے موجد ہیں جس کے بغیر کوئی شخص عالم نہیں بن سکتا ۔آج اگر کوئی انسان عالم ہے اور قرآن و حدیث کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو یہ صلاحیت صرف اسی علم کے بدولت ہے جس کے موجد باب العلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہیں اور وہ علم عربی گرامر(Grammar) یعنی علم نحو ہے ۔
 
 ہراہل علم اس بات کو جانتا ہے کہ کسی زبان کو سمجھنے کے لیے اس کی لغت کی معرفت کتنی ضروری ہے پھر عربی لغت کی اہمیت تو اور بڑھ جاتی ہے قرآن وحدیث کو پڑھنا، سمجھنا،علم نحو اور صرف یعنی عربی گرامر کے بغیر ممکن نہیں ،اسی لیے عربی گرامر کے متعلق کہا گیا ہے’’ اَلصَّرْفُ اُمُّ الْعُلُوْمِ وَالنَّحَوْ اَبُوْھَا‘‘علم صرف تمام علوم کی ماں ہے اور علم نحو ان سب کا باپ ہے‘‘ اور ان دونوں علوم کے موجد و مؤسس (بانی)(Founder) حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ہیں سب سے پہلے آپ ہی نے ان دونوں علوم کے بنیادی قوانین املا کرائے اور اسم ،فعل اور حرف کی پہچان بتائی ۔ پھر ان کے بتائے ہوئے علم کو بغرض سہولت دو حصوں میں تقسیم کرکے ایک کو ’’صرف‘‘ کا نام دیا گیا اور دوسرے کو’’نحو‘‘ کا ۔ حقیقت میں ’’صرف‘‘ نحو ہی کا ایک حصہ ہے اور اس کے موجد حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ہیں ۔ حضرت امیر المومنین نے بہت سے ایسے کاموں کی ابتدا فرمائی جس کے آثار نہ صرف یہ کہ باقی و پائندہ ہیں بلکہ جب تک عربی زبان اور اس کے قواعد نحو و صرف باقی ہیں حضرت علی کا کارنامہ زندہ و جاوید رہے گا ۔
 
ابولقاسم الزجاجی کی کتاب ’’مالی‘‘ میں لکھا ہے کہ (ابوالاسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ) میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کو دیکھا کہ سر جھکائے متفکربیٹھے ہیں میں نے عرض کیا : امیر المومنین ! کس معاملے میں فکر مند ہیں؟ فرمایا : تمہارے شہر میں عربی غلط طریقے پر بولتے ہوئے سنتا ہوں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ زبان کے اصول وقواعد میں ایک یاد داشت تیار کردوں۔ میں نے عرض کیا: انْ فعلتَ ھٰذا حییْتنا و بقیت فینا ھٰذہٖ اللغۃ ۔ اگر آپ ایسا کردیں تو ہمیں آپ کے ذریعہ زندگی مل جائے گی اور ہمارے یہاں عربی باقی رہ جائے گی ۔ اس گفتگو کے تین روز بعد میں پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا توآپ نے ایک کاغذ مرحمت فرمایا اس میں علم نحو کے ابتدائی مسائل درج تھے‘‘(تاریخ الاسلام لذہبی ملخصاً، ج:2، ص:479)۔
 
حضرت علی کے دور خلافت میں بہت سے کام ہوئے جن کے لکھنے کے لیے کتاب کی ضرورت ہوگی چھوٹے سے مضمون میں ممکن نہیں، آپ کی شان علمی بہت اعلیٰ ہے ،بدنصیب لوگ ہیں جو آپ کی شان و عظمت سے انکار کرتے ہیں ۔آپ کے بے شمار خصائص و صفات ہیں چند ملاحظہ فرمائیں ۔
 
ایک مرتبہ حضور ﷺ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو سورہ التوبہ کے ساتھ بھیجا اور حضرت علی کو بھی ساتھ میں بھیجا توفرمایا:لایذھبُ بھا الا رجل ہو منی وانا منہ۔: اس اعلان برات کے ساتھ فقط وہ شخص جائے گا جو مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔‘‘
 
2۔ رسول کریم ﷺ سیدنا حسنین،فاطمہ اور علی رضی اللہ عنہ کو بلا کر ان پر چادر پھیلائی پھر دعا فرمائی :اَللّٰہُمَّ ھٰؤُلَائِ اَہْلُ بَیْتِیْ، فَاذْھِبْ عَنْہُمُ الرِّجْسَ وَطَھِّرْہُمْ تَطْھِیْراً۔
اے اللہ ! یہ ہیں میرے اہل بیت، ان سے ہر طرح کی پلیدی دور فرمادے اور انہیں خوب پاک فرمادے۔
 
 3 ۔ آپ بچوں میں سب سے اول شخص ہیں جو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد اسلام لائے آپ کے بے شمار فضائل و کمالات بے پناہ شجاعت سے دین اسلام کی تاریخ بھری پڑی ہے آپ انتہائی بہادر اور شجاع تھے آپ نے اسلام کی سب سے پہلی جنگ غزوہ بدر میں 72مشرکین میں سے 36کو آپ ہی نے واصل جہنم کیا تھا ،حضور کے زمانے کے بعد بھی اسلامی جنگوں میں آپ بنفس نفیس شریک رہے ۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو آپ کا اور تمام اہل بیت کا و تمام صحابہ کرام کا سچا عاشق بنائے اور سب کا احترام کرنے کے توفیق رفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
 

 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

 
 

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/
 

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)