اجمیر شریف میں حضرت امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا
گزشتہ تقریبا بیس سالوں سے سنی دعوت اسلامی کے مبلغین کو زائرین بارگاہ خواجہ کی مختلف خدمات انجام دینے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔ اس سال بھی یہ سعادت میسر ہوئی ۔ اس ضمن میں الحاج محمد روحیب رضا (رکن شوری سنی دعوت اسلامی) نے بتایا کہ اس سال کورونا کے سبب حکومت کی طرف سے پابندی ہونے کی وجہ سے زائرین کی تعداد پہلے کی بنسبت کم تھی۔ تاہم مبلغین نے اپنی بساط بھر خدمات انجام دی۔ لوگوں کو صوم وصلوۃ اور پابندی سنت کی دعوت دی۔ ہزاروں کی تعداد میں پانی کے بوٹلس اور دس ہزار ماسک تقسیم کیے،علاوہ ازیں کچھ ضرورت مندوں کو کمبل فراہم کیے گئے۔
امیر سنی دعوت اسلامی نے حسب سابق اس بار بھی
اکبری مسجد اور وشرام استھل میں ایمان افروز خطاب کیا، جس میں آپ نے فرمایا کہ
اللہ عزوجل نے اہل ایمان کی خصوصیت یہ بیان فرمائی ہے کہ ایمان والے اللہ
سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں ۔ جو اللہ سے بہت محبت کرتے ہیں ان کی کیفیت
یہ ہوتی ہے کہ انھیں بستروں پر چین نہیں ہوتا بلکہ انھیں رب کے ذکر وفکر
میں چین ملتا ہے۔ سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی کرامات
اپنی جگہ مسلم ہیں لیکن ان کا مبارک سینہ محبت الٰہی کے جذبے سے کس قدر
سرشار تھا اور محبت الٰہی میں وہ کیسے مستغرق تھے اس کا اندازہ اس سے
لگایا جا سکتا ہے کہ جب آپ کا وصال ہوا تو آپ کی پیشانی مبارک پر ’’ھذاحبیبُ
اللہ مات فی حب اللہ‘‘ کا جملہ واضح طور پر لکھا ہوا نظرآیا۔
اس سے یہ بات
سمجھ میں آتی ہے کہ جو لوگ محبت الٰہی کا جام پی لیتے ہیں ان کے قدم شریعت
کے مطابق ہی اٹھتے ہیں ۔ ان کی نظر وں میں سب سے بڑی ذات اللہ کی ہوا کرتی ہے
وہ کسی دنیاوی بادشاہ کی بارگاہ میں جانا اور آداب بجا لانا پسند نہیں کرتے
بلکہ شاہان وقت اپنی جھولیاں پھیلائے ہوئے ان اللہ والوں کی خدمات
میں حاضر ہوا کرتے ہیں ۔
کسی شاعر نے خوب کہاہے :
دوعالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
عجب چیز ہے لذتِ آشنائی
اور ایک شاعر نے یہ کہاہے :
توحید تو یہ ہے کہ خداحشر میں کہہ دے
یہ بندہ زمانے سے خفامیرے لیے ہے
حضور خواجہ غریب نواز اللہ کے اُن محبوب بندوں میں سے تھے جن کا اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، سونا جاگنا سب
کچھ محبت الہی میں ہوا کرتا تھا۔ دعا ہے کہ اللہ کریم خواجہ پاک کے صدقے
ہمارے سینوں کو ستھرا فرما دے اور اپنی محبت کا جام ہمیں نصیب فرما دے۔
اس سال درگاہ انتظامیہ کی جانب سے امیر سنی دعوت اسلامی کو ان کی دینی ومذہبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ بھی دیا گیا۔ کثیر مبلغین کے علاوہ بطور خاص الحاج محمد رضوان خان، مولانا سید امین القادری (مالیگائوں) الحاج روحیب رضا (بھیونڈی) الحاج محمد صادق رضوی ،ممبئی اور محمد جاوید رضوی (گھاٹ کوپر) وغیرہ نے اس عرس پاک میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
(رپورٹ:مظہر حسین علیمی،ممبئی)
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
|
![]() |
Noori Academy YouTube Channel
|
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment