Ahle Bait ki Fazeelat خصوصیات اہل بیتِ نبوت - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Tuesday, August 17, 2021

Ahle Bait ki Fazeelat خصوصیات اہل بیتِ نبوت

 خصوصیات اہل بیتِ نبوت


علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی 

سجادہ نشین مرکز اویسیاںنارووال پنجاب پاکستان


    اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کو ساری کائنات کا مالک و مختار بنایا ہے ۔ صاحب خیر کثیر اور غنی عالَم بنایا ۔یہی وجہ ہے کہ در ِ رسول ﷺسے جسے نوازا گیا بے شمار نوازا گیا ۔گر یوں کہوں کہ اس بارگاہ پر جس کو بھکاری بننے کی سعادت نصیب ہوئی وہ دین و دنیا کا تاجدار بن گیا ۔ذرہ تھا تو آفتاب بن گیا ۔ دروازہِ رسول ﷺ کے کیا کہنے اس پر ادنیٰ آیا تو اعلیٰ بن گیا ۔ پتھر تھا تو لعل بن گیا ۔کانٹا پھول ،برا اچھا ،شقی سعید ،ناپاک پاک ، رہزن رہبر ،قطرہ دریا ، صدف گوہر اور کالا رشک ِ قمر بن گیا ،یہ ساری برکتیں اور فضیلتیں تو انہیں میسر آئیں جنہوں نے دربار رسالتﷺ پر حاضری دی ۔ مگر جو معدنِ رسالتﷺ کے گوہر ہوں ۔خون خیرِ رُسل سے جن کا وجود ہو ،تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا ،کے جو مصداق ہوں ۔ جن کے کاشانہ پاک پر فرشتے حاضری دیتے ہوں ۔جن کی رضا ، رضائے مصطفےٰ ،جن کی محبت محبتِ خدا، جن کا جلال پھٹکارے خدا اور جن کی طہارت پر ہو قرآن گواہ! تو اُن اہل بیت نبوت کے فضائل و خصوصیات کا کیا کہنا۔


    معزز قارئین! سرکار مدینہ ﷺ کے سارے اہل بیت چاہے اہل بیت نسب ہوں یا اہل بیت سکونت یا اہل بیت ولادت یا اور کسی کو اہل بیت میں شامل کر لیا گیا ہو سب عزت و عظمت والے ہیں لیکن حضور ﷺ جن کو ہر خاص موقع پر علیحدہ کر کے فرماتے ہیں وہ چار نفوس قدسیہ حضرت علی ، حضرت فاطمہ، حضرت حسن ،حضرت حسین رضی اللہ عنہم ہیں ۔اسی لئے اہل بیت کا لفظ انہی چار حضرات کے لئے شائع و مشہور ہے ۔


    مسلم شریف کی حدیث ہے حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ جو عشرہ¿ مبشرہ میں سے ہیں ان کا بیان ہے کہ رسول اکرم ﷺ جب ان حضرات کو ہمراہ لے کر مباہلہ کے لئے مکان سے باہر نکلے تو فرمایا: اللّٰھم ھٰو لآءاھل بیتی ۔یعنی اے اللہ !یہ لوگ میرے اہل بیت ہیں ۔ (مشکوٰة شریف ص 568)


برادران ملت: اہل بیت کرام کی تعریف و توصیف اور ان کی مدح و ستائش میں سرکار مدینہ ﷺ کی بہت سی احادیث وارد ہیں ۔ مسلم شریف میں ہے ۔صحابی رسول حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک روز رسول کریم ﷺ نے مکہ معظمہ اور مدینہ طیبہ کے درمیان (مقام حدیبیہ) غدیرخُم (اشعة اللمعات جلد4 صفحہ685 میں ہے کہ غدیر حوض آب وخم آن موضع ست) کے پاس کھڑے ہو کر خطبہ فرمایا تو پہلے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی ۔ پھر آپ نے ہم لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمائی اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا:”اے لوگو! میں انسان ہوں قریب ہے کہ میرے رب کا بھیجا ہوا فرشتہ یعنی ملک الموت میرے پاس آئے تو میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو قبول کروں وانا تارک فیکم الثقلین ۔اور میں تم میں دو نفیس اور گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ۔اولھما کتاب اللّٰہ فیہ الھُدیٰ والنور۔ان میں سے پہلی چیز اللہ تعالیٰ کی کتاب یعنی قرآن مجید ہے جس میں ہدایت اور نور ہے تو اللہ تعالیٰ کی کتاب پر عمل کرو اور اسے مضبوطی سے تھام لو ۔




    راوی حدیث حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے قرآن پاک کے بارے میں لوگوں کو ابھارا اور رغبت دلائی پھر اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا ۔واہل بیتی اذکرکم اللّٰہ فی اہل بیتی ۔اذکر کم اللّٰہ فی اہل بیتی۔ (مشکوٰة ص568) 

 

اور دوسری گراں قدر چیز میرے اہل بیت ہیں ۔ میں تمہیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں اور اس سے ڈراتا ہوں اور اس جملہ کو حضور ﷺ نے دوبار فرمایا ۔مطلب یہ ہے کہ میں تاکید کے ساتھ تم لوگوں کو وصیت کرتا ہوں کہ میرے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو ان کے حق کی ادائیگی میں ہر گز کوتاہی نہ کرو۔
 

    ترمذی شریف میں ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حجة الوداع میں عرفہ کے دن رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ آپ اونٹنی پر سوار تھے اور خطبہ دے رہے تھے میں نے سنا آپ یہ فرما رہے تھے یا یھا الناس انی ترکت فیکم ماان اخزتم بہ لن تضلوا کتاب اللّٰہ وعترتی اہل بیتی۔ اے لوگو! میں نے تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑی ہے کہ اگر تم اس کو پکڑے رہو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو گے اور وہ چیز ایک تو اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور دوسرے میری اولاد و ذریت میرے اہلبیت ۔ (مشکوٰةشریف ص569)


    طبرانی شریف میں ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا :لا یومن عبد حتیٰ اکون احب الیہ من نفسہ وتکون عترتی احب الیہ من عترتہ واھلی احب الیہ من اہلہ وذاتی احب الیہ من ذاتہ۔یعنی کوئی بندہ مومن کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ مجھے اپنی جان سے ،میری اولاد (حسنین وغیرہ) کو اپنی اولاد سے ، میرے اہل کواپنے اہل سے اور میری ذات کو اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہ رکھے۔ (الشرف الموید ص85)


    امام احمد روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کے ہاتھوں کو پکڑکر فرمایا من احبنی واحب ھٰذین و امھما واباھما کان معی فی درجتی یوم القیٰمة۔ جس نے مجھ سے محبت رکھی اور ان دونوں سے اور ان کے والدین سے محبت رکھی تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے درجہ میں ہو گا۔ (الشرف الموید ص86)


    یعنی پنجتن پاک سے محبت رکھنے والا بصورت خدمتگار حضور ﷺ کے درجہ میں دکھائی دے گا۔ ساتھ ہوگا۔


    حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے کعبہ شریف کا دروازہ پکڑ کر فرمایا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ الا ان مثل اہل بیتی فیکم مثل سفینة نوح من رکبھا نجا ومن تخلف عنھا ھلک۔آگاہ ہو جاﺅ کہ میرے اہل بیت تم لوگوں کے لئے نوح (علیہ السلام) کی کشتی کے مانند ہیں ۔جو شخص کشتی میں سوار ہوا اس نے نجات پائی اور جو کشتی میں سوار ہونے سے پیچھے رہ گیا وہ ہلاک ہوا۔ (مشکوٰة ص573)




    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا اصحابی کالنجوم فبایھم اقتدیتم اھتدیتم ۔”میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں تو ان میں سے تم جس کی اقتدا کروگے ہدایت پاﺅ گے ۔(مشکوٰةشریف 554)


    حضرت علامہ امام فخر الدین رازی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بحمد اللہ تعالیٰ ہم اہل سنت وجماعت محبت اہل بیت کی کشتی پر سوار ہیں اور ہدایت کے چمکتے ہوئے ستارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہدایت پائے ۔لہٰذا ہم لوگ قیامت کی ہولناکیوں سے اور جہنم کے عذاب سے محفوظ رہیں گے۔ (مرقاة شرح مشکوٰة ص 610 جلد 5)


    طبرانی وحاکم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کائنات ﷺ نے فرمایا لو ان رجلا صعد بین الرکن والمقام فصلیٰ وصام ثم مات وھو مبغض لا ہل بیت محمد (ﷺ) دخل النار۔”اگر کوئی شخص بیت اللہ شریف کے ایک گوشہ اور مقام ابراہیم کے درمیان چلا جائے اور نماز پڑھے اور روزے رکھے پھر وہ اہل بیت کی دشمنی پر مرجائے تو وہ جہنم میں جائے گا۔(الشرف الموید ص92)


اکابر ینِ اسلام کی نطر میں فضائل اہل بیت :اکابرین سلف و خلف رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین اہلبیت رسول اللہ ﷺ کی تعریف و توصیف میں ہمیشہ رطب اللسان رہے ۔لوگوں کو ان سے محبت رکھنے کی تاکید فرماتے ہوئے اور خو د ان سے بے انتہا محبت رکھتے تھے۔


    اس امت کے سید الاکابرین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں :صلہ قرابہ رسول اللّٰہ ﷺ احب الی من صلہ قرابتی۔”رسول اللہﷺکے رشتہ داروں کی خدمت کرنا مجھے اپنے رشتہ داروں کی صلہ رحمی سے زیارہ محبوب ہے“۔ (الشرف الموید ص87)


    حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جو جلیل القدر صحابی اور سابقین اولین میں سے ہیں وہ فرماتے ہیں حب اٰل محمد ﷺ خیر من عبادة سنة۔”آل رسو ل ﷺ کی ایک دن کی محبت ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔“ (ایضاً ص85)


    حضرت علامہ یوسف اسمٰعیل نبہانی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت ابراہیم بن عبد اللہ محض بن حسن مثنیٰ بن حضرت امام حسن رضی اللہ عنہم کی حمایت کی اور لوگوں کو فتویٰ دیا کہ لازمی طور پر ان کے ساتھ اور ان کے بھائی محمد کے ساتھ رہیں ۔کہتے ہےں کہ امام اعظم رضی اللہ عنہ کی قید و بند اصل میں اسی بنا پر تھی اگر چہ ظاہر میں سبب یہ تھا کہ انہوں نے قاضی کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ (الشرف الموبد ص88)


    حضرت علامہ نبہانی رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت امام شافعی رضی اللہ عنہ کا سرکار مدینہ ﷺ کی آل پاک سے محبت کرنے کا انداز ہی نرالہ تھابلکہ اہلبیت رسول اللہ ﷺ سے ان کی محبت یہاں تک تھی کہ جوش عقیدت وجذبہ محبت میں اہل بیت رسالت کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں :


    اے رسول اللہ کے اہل بیت!آپ لوگوں کی محبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے اور یہ حکم خدائے ذوالجلال نے قرآن مجید میں نازل فرمادیا ہے اور وہ آیت کریمہ یہ ہے قل لا اسئلکم علیہ اجرا الا المودة فی القربیٰ ۔”اے محبوب! تم فرما ﺅ کہ میں اس پر تم لوگوں سے کچھ نہیں مانگتا مگر قرابت کی محبت۔


    آل رسول کی عظمت و بزرگی ظاہر کرتے ہوئے امام شافعی رضی اللہ عنہ اور فرماتے ہیں :
    اے آل رسول! آپ لوگوں کے لئے یہ عظیم فخر کافی ہے کہ جو شخص آپ پر درود نہیں بھیجتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔




    حضرت علامہ عبد الوہاب شعرانی رحمة اللہ علیہ سنن کبریٰ میں فرماتے ہیں کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے ایک یہ ہے کہ میں سادات کرام کی بے حد تعظیم کرتا ہوں ۔میں اس تعظیم کو اپنے اوپر ان کا حق تصور کرتا ہوں ۔


    سادات کرام کے آداب میں سے یہ ہے کہ ہم ان سے عمدہ بستر ،اعلیٰ مرتبے اور بہتر طریقے پر نہ بیٹھیں ۔ان کی مطلقہ یا بیوہ عورت سے نکاح نہ کریں ۔اسی طرح کسی سید زادی سے نکاح نہ کریں اگر ہم میں سے کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ ہم ان کی تعظیم کا حقِ واجب ادا کر سکتے ہیں اور ان کی مرضی کے مطا بق عمل کر سکتے ہیں تو پھر ان سے نکاح کر سکتا ہے ۔ (برکات آل رسول ص253)


خصوصیات اہل بیت نبوت: برادران اسلام !اب آپ حضرات اہل بیت رسول اللہ ﷺ کی وہ خصوصیات ملاحظہ فرمائیں جو ان کے علاوہ کسی دوسرے میں ہر گز نہیں پائی جاتی ہیں ۔


پہلی خصوصیت: ہے زکوٰة کا حرام ہونا ۔یعنی اہل بیت کرام کو زکوٰة اور صدقہ¿ واجبہ دینا حرام ہے اگر چہ وہ مالک نصاب نہ ہوں ۔مسلم شریف میں حضرت عبد المطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ان ھٰذہ الصدقات انما ھی اوساخ الناس وانھا لا نحل لمحمد ولا آل محمد ۔ زکوٰة کے مال لوگوں کی میل ہیں اور وہ محمد اور آل محمد بنی ہاشم کے لئے جائز نہیں ۔صلی اللہ علیہ وسلم ورضی اللہ عنہم (مشکوٰة شریف ص161)


    حضور ﷺ کے اس کلام میں بہترین تشبیہ ہے کہ آپ نے زکوٰة کو اوساخ الناس ۔ یعنی لوگوں کی میل اس لئے فرمایا کہ وہ ان کی آلود گیوں کو پاک کرتی ہے اور ان کے اموال و نفوس کو صاف کرتی ہے ۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔خذ من اموالھم صدقة تطھر ھم وتزکیھم بھا۔ اے محبوب ان کے مال میں زکوٰة لو ۔اس زکوٰة کے ذریعہ انہیں پاک و صاف کرو۔ (پارہ 11رکوع2)


    بخاری و مسلم میں ہے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے زکوٰة کی ایک کجھور اٹھائی اور منہ میں رکھ لی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کَخ± کَخ± ۔چھی چھی اسے پھینک دو ۔اس کے بعد اما شعرت انا لاناکل الصدقة۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم لوگ زکوٰة نہیںکھایا کرتے ۔ (مشکوٰة شریف 161)


    اور ولی کبیر حضرت شیخ عبد الوہاب شعرانی رضی اللہ عنہ ”البحر المورود“ میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے زکوٰة وصول کرنے پر مقرر فرمادیں تو حضورﷺ نے ان سے فرمایا معاذ اللّٰہ ان استعملک علیٰ غسالة ذنوب الناس۔”خدا کی پناہ کہ میں تمہیں لوگوں کے گناہوں کے دھوون وصول کرنے پر مقرر کردوں۔ (الشرف الموبد ص35)


    اسی لئے فقہ حنفی کی کتابوں میں ہے کہ بنی ہاشم کو زکوٰة نہیں دے سکتے ۔ نہ دوسرا کوئی شخص انہیں دے سکتا ہے نہ ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی کو ۔یہاں تک کہ بنی ہاشم کے آزاد کئے ہوئے غلام کو بھی نہیں دے سکتے ۔بنی ہاشم سے مراد ہیں ۔حضرت علی ،حضرت جعفر ، حضرت عقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبد المطلب کی اولاد۔یعنی ان سب کی اولادکو زکوٰة اور صدقہ واجبہ دینا جائز نہیں ۔البتہ صدقہ¿ نافلہ اور اوقاف کی آمدنی ان کو دیناجائز ہے ۔


دوسری خصوصیت:    یہ ہے کہ اہل بیت حسب و نسب میں ساری انسانوں سے افضل و اعلیٰ ہی ۔حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسو کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے قبیلہ کنانہ کو منتخب فرمایا ۔کانہ میں سے قریش کو اور قریش میں سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم میں سے مجھے منتخب فرمایا۔ (برکات آل رسو ل ص91)


    حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا فرمائی تو اس میں سے بنی آدم کو منتخب فرمایا پھر بنی آدم میں سے عرب کو ،عرب میں سے مضر کو ،مضر میں سے قریش کو ،قریش میں سے بنی ہاشم کو پھر بنی ہاشم میں سے مجھے منتخب فرمایا ہے ۔تو میں بہترین لوگوں سے بہترین لوگوں کی طرف منتقل ہوتا رہا۔ (برکات آل رسو ل ص91)


    امام احمد ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جبریل امین نے مجھ سے کہا میں نے زمین کے مشرق و مغرب الٹ ڈالے لیکن میں نے محمد ﷺ سے افضل کسی کو نہ پایا ۔اعلیٰ حضرت احمد رضاخاں فاضل بریلوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔


    یہی بولے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے

    سبھی میں نے چھان ڈالے ترے پایہ کا نہ پایا

    تجھے یک نے یک بنایا


     حضرت جبریل علیہ السلام نے کہا کہ میں نے زمین کے مشرق و مغرب چھان ڈالے مگر مجھے بنی ہاشم سے زیادہ فضیلت والے باپ کے بیٹے نہیں ملے ۔(برکات آل رسو ل ص91)


    طبرانی و دارقطنی میں ہے سرکار مدینہ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن میں اپنی امت میں سے سب سے پہلے اپنے اہل بیت کی شفاعت کروں گا پھر دوسرے لوگوں کی۔ اور میں جس کی پہلے شفاعت کروں گا وہ زیادہ فضلیت والا ہے۔(الشرف المو¿بد ص39)


    یہ تمام حدیثیں واضح طور پر دلالت کر رہی ہیں کہ اہل بیت کرام حسب و نسب میں سب سے افضل و اعلیٰ ہیں اور اسی لئے دوسرے لوگ نکاح میں ان کے کفو نہیں ۔ حضرت علامہ سیوطی رحمة اللہ علیہ خصائص کبریٰ میں تحریر فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ کوئی مخلوق نکاح میں آپ کی اہل بیت کا ہمسر نہیں ہے۔ (برکات آل رسو ل ص93)


تیسری خصوصیت: یہ ہے کہ سرکار مدینہ ﷺ کی رشتہ داری اور نسب کے علاوہ قیامت کے دن ہر رشتہ داری اور نسب منقطع ہو جائے گا۔ حدیث شریف ہے ۔کل سبب و نسب ینقطع یوم القیامة الا سببی و نسبی۔(الشرف الموید ص22)


چوتھی خصوصیت:یہ ہے کہ اہل بیت میں سے جو بے عمل ہوں ان کی بھی تعظیم کا حکم ہے ۔ مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مصطفےٰ رضا خاں رحمة اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ ”سید سے جب تک کفرنہ صادر ہو واجب التعظیم ہے ۔“ (حجة واہرہ ص11)


    اور سرکار مدینہ ﷺ نے فرمایا ان فاطمة احصنت فرجھا فحر مھااللّٰہ وزریتھا علی النار۔ بیشک فاطمہ نے اپنی پاکدامنی کی حفاظت کی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں اور ان کی اولاد کو جہنم پر حرام فرمادیا۔ (الشرف الموبد45)


پانچویں خصوصیت: یہ ہے کہ وہ حضرت فاطمہ زہراءرضی اللہ عنہا کی اولاد ہونے کے باوجود رسول کریم ﷺکی اولاد کہلاتے ہیں اور صحیح نسب کے ساتھ آپ ہی کی طرف منسوب ہیں ۔ امام طبرانی نے حدیث بیان کی ہے کہ سرکار مدینہ ﷺ نے فرمایا ۔ان اللّٰہ عزوجل جعل زریة کل نبی فی صلبہ وان اللّٰہ تعالیٰ جعل زریتی فی صلب علی بن ابی طالب ۔ ”اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی اولاد ان کی پشت میں رکھی اور میری اولاد علی بن ابی طالب کی پشت میں رکھی ۔ (الشرف الموبد ص48)


    نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر ماں کی اولاد اپنے پدری رشتہ داروں کی طرف منسوب ہوتی ہے ما سوا اولاد فاطمہ کے کہ میں ان کا ولی ہوں اور ان کا عصبہ ہوں۔ (برکات آل رسول ص110)


    اسعاف الراغبین میں ہے کہ یہ خصوصیت صرف فاطمہ زہر اءرضی اللہ عنہا کی اولاد کے لئے ہے ۔دوسری صاحبزادیوں کی اولاد کے لئے نہیں ہے ۔(یعنی اگر ان کی اولاد زندہ رہتی تو) ان کے بارے میں یہ نہیں کہا جاتا کہ حضور ﷺ ان کے باپ ہیں اور وہ آپ کے بیٹے ہیں جس طرح کہ یہ بات حضرت فامہ زہراءرضی اللہ عنہا کی اولاد کے لئے کہی جاتی ہے ۔ (برکات آل رسول ص110)
 

چھٹی خصوصیت : یہ ہے کہ اہل بیت کا زمین میں موجود ہونا زمین والوں کے لئے باعث امن ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ سرکار مدینہ ﷺ نے ارشاد فرمایا النجوم امان لاہل السماءواہل بیتی امان لاھل الارض ۔”ستارے آسمان والوں کے لئے باعث ِ امن ہیں اور میرے اہل بیت زمین والوں کے لئے باعث امن ہیں اور ایک روایت میں ہے امان لامتی ۔میرے اہلبیت میری امت کے لئے باعث امن ہیں ۔ (الشرف الموبد ص46)




ساتویں خصوصیت: یہ ہے کہ وہ پہلے جنت میں داخل ہوں گے ۔امام ثعلبی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ۔انہوں نے فرمایا کہ میں نے بارگاہ رسالت میں لوگوں کے حسد کی شکایت کی تو حضور سید عالم ﷺ نے فرمایا ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم چار میں سے چوتھے ہو؟سب سے پہلے جنت میں مَیں ،تم اور حسنین کریمین داخل ہوں گے ۔ہماری ازواج مطہرات ہمارے دائیں اور بائیں ہوں گی اور ہماری اولاد ہماری ازواج کے پیچھے ہوگی۔ (برکات آل رسول ص109)


آٹھویں خصوصیت: یہ ہے کہ جو شخص ان میں سے کسی پر احسان کرے گا نبی اکرم ﷺ قیامت کے دن اسے بدلہ عطا فرمائیں گے جیسا کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص وسیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اس کی کوئی خدمت ہو جس کے سبب میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں اسے چاہئےے کہ میرے اہلبیت کی خدمت کرے اور انہیں خوش کرے۔ (برکات آل رسول ص111)


نویں خصوصیت: علامہ صبان نے فرمایا ان کی خصوصیت یہ ہے کہ ان کی محبت درازی عمر اور قیامت کے دن چہرہ سفید ہونے کا سبب ہے اور ان کا بغض اس کے بر عکس اثر رکھتا ہے ۔جیسا کہ صواعق محرقہ میں حدیث شریف نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا” جو شخص پسند کرتا ہو کہ اس کی عمر دراز ہو اور اپنی آرزوﺅں سے بہرہ ور ہواسے میرے بعد میرے اہل بیت سے اچھی طرح پیش آنا چاہےے اور جو میرے بعد ان سے اچھی طرح پیش نہیں آئے گا اس کی عمر قطع کر دی جائے گی اور قیامت کے دن اس حالت میں میرے پاس آئے گا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہو گا۔ (صواعق محرقہ ص 107)


    دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب لوگوں کو محبین اہل بیت کے گروہ میں شامل فرمائے اور ان کے جد کریم حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے ۔آمین


آب تطہیر سے جس میں پودے جمے

اس ریاضِ نجابت پہ لاکھوں سلام


خون خیر الرسل سے ہے جن کا خمیر

ان کی بے لوث طینت پہ لاکھوں سلام







 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/

 




No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)