Yaum-E-Aashura ke Fazayel-O-Masayel تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Tuesday, August 17, 2021

Yaum-E-Aashura ke Fazayel-O-Masayel تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ

تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ



علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایم اے سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال

 

    قرآن عظیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے واذکروا ایام اللّٰہ۔ ”خدا (کے انعام) کے دنوں کو یاد کرو۔“ دوسری جگہ فرمایا وذکر ھم بایام اللّٰہ۔ ”انہیں اللہ کے دن یاد دلا دو۔“


    یعنی وہ دن جن میں بڑی بڑی نعمتیں اللہ تعالیٰ کے طرف سے مختلف قوموں کو عطا ہوتی رہیں ۔ مثلاً حکومت و اقتدار اور دشمنوں سے خلاصی، آفتوں سے نجات یا جو بڑی بڑی مصیبتیں مختلف قوموں کو قدرت کی طرف سے پیش آتی رہیں مثلاً وباو قحط ان کی محکومی و غلامی یا تباہی و بربادی ۔غرض یہ کہ ایام اللہ کے تحت ہر قسم کے اہم تاریخی واقعات آجاتے ہیں۔


    یوں تو ہر دن ،ہر رات اور ہر زمانہ کا ہر لمحہ خداوند قدوس کی تخلیق سے ہے اور کچھ نہ کچھ خصوصیت رکھتا ہے ۔مگر بعض ایام ایسے ہیں جو اپنی نمایا ں خصوصیات کی وجہ سے دوسرے ایام پر فوقیت رکھتے ہیں ،بلکہ انہیں ایام میں ماہ رمضان کو جو دوسرے مہینوں پر فضیلت و برتری حاصل ہے ،وہ کسی اہل اسلام سے مخفی نہیں ۔یونہی بعض دوسرے ایام بھی اضافی حیثیتوں سے بڑی عظمت و شرف کے حامل ہیں ۔


    یوم عاشورہ یعنی دسویں محرم الحرام کا دن بھی انہیں مخصوص ایام میں سے ہے جن کی فضیلت کا ذکر کتب احادیث اور کتب تواریخ میں ملتا ہے ۔ذیل کی گفتگو میں یوم عاشورہ کی فضیلت اور اس کا تاریخی پس ِمنظر بیان کیا جا رہا ہے ۔ جس سے اس دن کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

اسلام میں چار مہینے حرمت والے قرار دیئے گئے ہیں۔

(1) ذوالقعدہ۔

(2) ذوالحجہ۔

(3) محرم الحرام۔

(4) رجب المرجب۔


    عرب کے لوگ زمانہ جاہلیت میں بھی ان میں جنگ و جدال وغیرہ کو حرام تصور کرتے تھے اور ان مہینوں کی بے حد تعظیم و تکریم بجالاتے تھے ۔ مگر مذہب اسلام میں ان مہینوں کی حرمت وعظمت اور زیادہ کی گئی ۔ان حرمت والے مہینوں میں محرم الحرام کو خاصی برتری حاصل ہے کہ اس ماہ کی دسویں تاریخ جسے”عاشورہ “ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ،دنیا کی تاریخ میں اتنی عظمت و برکت والا دن ہے کہ جس میں پروردگار کی قدرتوں اور نعمتوں کی بڑی بڑی نشانیاں ظاہر ہوئیں جو تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہیں۔


چنانچہ اسی دن: حضرت آدم و حواہ علیہما الصلوٰة والسلام پیدا ہوئے اور اسی دن ان کی توبہ کو شرف قبولیت حاصل ہوا۔ حضرت ادریس ا علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر اٹھائے گئے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان نوح میں سلامتی کے ساتھ جودی پہاڑی پر لگی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام مرتبہ خلعت سے سرفراز کئے گئے ۔ حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے زندہ و سلامت باہر آئے ۔عرش و کرسی ، لوح و قلم، آسمان و زمین، چاند و سورج، ستارے اور جنت بنائے گئے۔ حضرت ایوب علیہ السلام تکلیف سے صحت یاب ہوئے۔ حضرت سیدنا یعقوب علیہ السلام کے اپنے لاڈلے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام سے ملاقات ہوئی۔حضرت سلیمان علیہ السلام کو جن و انس وغیرہ پر حکومت عطا ہوئی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون جیسے ظالم و سفاک اور خدائی کے دعویدار شخص سے نجات ملی اور فرعون اپنے لشکر سمیت دریا میں غرق کیا گیا۔آسمان سے زمین پر پہلی بار بارش ہوئی۔ ہمارے آقا و مولیٰ تاجدار مدینہ ،راحت قلب و سینہ حضور ﷺ کا عقد ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ رضی اللہ عنہا سے ہوا۔ اسی دن قیامت آئے گی۔


    یوم عاشورہ کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ اسی دن حضرت امام عالی مقام ،شہزادہ گلگوں قبا، راکب دوش مصطفےٰ ﷺ ،حضرت فاطمة الزہرہ کی آنکھوں کے تارے،تاجدارِولایت شیر خدا حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے بیٹا ،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے 20 ہزار عراقی سورماﺅں اور انعام و اکرام کے لالچی مسلح فوجیوں کے مقابلے میں اپنے بھانجھے، بھتیجے اور بیٹے کو اعلائے کلمة اللہ کے لئے میدان کرب و بلا میں قربان کر دیا اور بذات خود حضرت شیر خدا کے نور عین ،لخت جگر فاطمہ، جنتی نوجوانوں کے سردار حضرت امام عالی مقام رضی اللہ عنہ بھی محرم الحرام کی اسی دس تاریخ 16ھ ،بمطابق 10اکتوبر ،بروز جمعة المبارک،56سال ،5 ماہ اور 5دن کی عمر شریف میں اپنے رفیق اعلیٰ کی طرف سفر فرمایا۔


    ثابت ہوا کہ محرم کی دسویں تاریخ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑی عظمت و فضیلت والی ہے ۔اسی لئے رب تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ کے محبوب نواسے کی شہادت کے لئے اسی یوم عاشورہ کو منتخب فرمایا۔


    عام طور پر لوگ یوم عاشورہ کی اہمیت پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی اس دن کے اشغال و اعمال پر ،حالانکہ یوم عاشورہ کے دن میں نفل عبادات اور اس کے فوائد کا ذکر خود حدیث پاک میں موجود ہے ۔قارئین کرام کو ذیل کی حدیث شریف سے اس بات کا یقینا اندازہ ہو جائے گا کہ عاشورہ کے دن اعمال حسنہ کی انجام دہی میں کتنے فوائد مضمر ہیں ۔


    چنانچہ تاجدار ولایت ،باب العلم،حضرت مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے ارشاد فرمایا:”جس نے عاشورہ کی شب یعنی 9محرم کا دن گزار کر آنے والی رات کو عبادت کی تو اللہ تعالیٰ جب تک چاہے گا اس کو زندہ رکھے گا۔“


    اسی طرح شہنشاہ بغداد حضور سیدناغو ث اعظم رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں : ”جو شخص شب عاشورہ میں رات بھر عبادت میں مشغول رہے اور صبح کو روزہ رکھے تو اس کو اس طرح موت آئے گی کہ اس کو مرنے کا احساس ہی نہ ہوگا۔“
    حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اس دن کا روزہ رکھے تو چالیس سال کا کفارہ ہو گا اور جس نے عاشورہ کی شب عبادت کی تو گویا اس نے ساتوں آسمانوں والوں کے برابر عبادت کی ،یوم عاشورہ کی فضیلت و بزرگی ،بہتری و برتری سے متعلق جلیل القدر صحابی حضرت سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”جو شخص عاشورہ کے دن اپنے گھر والوں پر کھانے پینے کی کشادگی کرے گا تو سال بھر تک برابرکشادگی میں رہے گا۔“ (بیہقی شریف)


    یوم عاشورہ میں صدقات و خیرات کرنے کی بھی بے پناہ فضیلت آئی ہے جس کا اندازہ اس واقعہ سے بھی لگایا جا سکتا ہے ۔جسے حضرت شیخ عبد الرحمن صفوری علیہ الرحمہ نے بیان فرمایا ہے ۔وہ فرماتے ہیں:”مصر میں ایک شخص رہتا تھا ،جس کے پا س صرف ایک کپڑا تھا جو اس کے بدن پر رہتا تھا ۔اس نے عاشورہ کے دن حضرت سیدنا عمر بن العاص رضی اللہ عنہ کی مسجد میں نماز فجر ادا کی ،وہاں کا دستور یہ تھا کہ عورتیں عاشورہ کے دن مسجد میں جایا کرتی تھیں ۔ایک عورت نے اس شخص سے کہا کہ اللہ کے نام پر مجھے کچھ میرے بال بچوں کےلئے دے دیجئے ! اس شخص نے کہا: اچھا میرے ساتھ چلو! گھر پہنچ کر اس نے اپنے بدن کا کپڑا اتار کر دروازے کی درز سے اس عورت کو دے دیا ۔عورت نے دعا دی۔البسک اللّٰہ من حلل الجنة۔”یعنی خدائے تعالیٰ تجھے جنت کے حلے پہنائے ۔


    اس شخص نے اسی رات ایک نہایت خوبصورت حور دیکھی جس کے ہاتھ میں ایک عمدہ خوشبودار سیب تھا ۔حور نے اس سیب کو توڑا تو اس میں سے ایک حلہ نکلا ۔ اس شخص نے حور سے پوچھا کہ تو کون ہے؟ جواب دیا:میں تیری جنت کی بیوی عاشورہ ہوں۔ پھر وہ شخص نیند سے بیدار ہو گیا اور سارے گھر کو خوشبو سے مہکتا پایا ۔وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھی اور بارگاہ الہٰی میں دعا کی: اللھم ان کنت زوجتنی حقا فی الجنة فاقبضنی الیک۔ ”یا ا لہٰ العالمین اگر وہ واقعی جنت میں میری بیوی ہے تو میری روح کو قبض کرلے اور مجھے اپنی طرف بلالے۔“


    خدا وند قدوس نے اس کی دعا قبول فرمائی اور وہ اسی وقت اس دار فانی سے دار بقا کی جانب کوچ کر گیا۔


    یوم عاشورہ میں روزہ رکھنے کے بارے میں مسلم شریف میں حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :”مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ عاشورہ کا روزہ ایک سال قبل کے گناہ مٹا دیتا ہے ۔“ (مسلم شریف)


    بخاری شریف اور مسلم شریف میں ہے:حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہودیوں کو عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہوئے دیکھا ۔آپ نے ان سے فرمایا کہ کیسا دن ہے ۔جس میں تم لوگ روزہ رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو فرعون کے ظلم و ستم سے نجات دی تھی اور اسے اس کی قوم کے ساتھ ڈبو دیا تھا ۔تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کے شکریہ میں یہ روزہ رکھا تھا ۔اس لئے ہم بھی روز ہ رکھتے ہیں ۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا :حضرت موسیٰ علیہ السلام کی موافقت کرنے میں تو تمہاری بہ نسبت ہم زیادہ حقدار ہیں ۔ چنانچہ آقا علیہ الصلوٰة والسلام نے خود بھی عاشورہ کا روزہ رکھا اور ساری امت کو اس دن روزہ کھنے کا حکم دیا۔


مسئلہ:عاشورہ کے دن روزہ رکھیں تو اس کے ساتھ نویں کا بھی رکھیں حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :عاشورہ کا روز ہ رکھو اور یہودیوں کی مخالفت کرو(یوں کہ) ایک دن پہلے روزہ رکھو اور ایک دن بعد۔(مرقات)


    ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ چار عمل ایسے ہیں جن کو حضور ﷺ نے کبھی نہیں چھوڑا ۔عاشورہ کا روزہ، عشرہ ذی الحجہ کا روزہ، ہر ماہ کے تین روزے اور فجر سے پہلے دو رکعت سنت موکدہ۔


    ان کے علاوہ بہت حدیثیں ہیں جن میں سرکار مدینہ سرور قلب و سینہ حضور انو ر ﷺ نے جابجا عاشورہ کے دن کے فضائل بیان کئے ہیں اور اس دن کا روزہ ور حضوراقدس ﷺ نے رکھ کر اپنے تمام امتیوں کو اس کی تاکید فرمائی ہے جیسا کہ رمضان المبارک کے روزے فرض ہونے سے پہلے عاشورہ کا روزہ فرض تھا ۔مگر جب رمضان المبارک میں ایک ماہ کا روزہ قرار دے دیا گیا تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ اب جس کا جی چاہے یوم عاشورہ کا روزہ رکھے، جس کا جی چاہے نہ رکھے۔
    عاشورہ کے دن علماءکرام نے گیارہ چیزو ں کو مستحب لکھا ہے ۔بعض نے انہیں ارشاد نبوی اور بعض نے حضرت مولیٰ علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کا قول قرار دیا ہے ۔ بہرحال یہ اچھے کام ہیں ان کو بجالانے ،میں دینی اور دنیاوی دونوں فائدے ہیں ۔

(1) روزہ رکھنا۔

( 2) صدقہ ۔

(3) نوافل پڑھنا۔

(4) ایک ہزار مرتبہ سورة اخلاص پڑھنا۔

(5) علماءاور اولیاءکی زیارت کرنا۔

(6) یتیموں کے سر پر ہاتھ پھیرنا۔

(7) اپنے گھروالوں پر کھانے کی وسعت و فراخی کرنا۔

(8) سرمہ لگانا۔ 

(9) غسل کرنا ۔

(10) ناخن تراشنا۔

(11) مریضوں کی بیمار پرسی کرنا۔


    محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو غسل کرنا بہتر ہے کیونکہ اس روز زم زم کا پانی تمام پانیوں میں پہنچتاہے۔صاحب تفسیر نعیمی حضرت مفتی احمد یار خاں علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:”عاشورہ کے دن غسل کرنے والا سال بھر تک بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔“


    غرض کہ عاشورہ کا دن بارگاہ الہٰی میں مقبول دنوں میں ایک دن ہے اور اعمال صالحہ و صدقہ و خیرات کی قبولیت کا روز ۔اس لئے حضرات صوفیائے کرام کا ارشاد گرامی ہے کہ:

(1) جو آج کے روز کسی فقیر پر صدقہ کرے گویا اس نے تمام فقراءپر صدقہ کیا۔

(2) جو آج کسی بھولے بھٹکے راہ روکو سیدھے راستے پر ڈال دے رب عزوجل اس کے دل کو نور ایمان سے معمور فرمائے ۔

(3) جو آج غصہ کو ضبط کرے اللہ تعالیٰ اسے دن میں لکھ دے جو راضی برضا ہیں۔

(4) جو آج کسی مسکین کی عزت بڑھائے وہ مالک و مولیٰ قبر میں اسے کرامت بخشے۔

 

 

 

    یہی وہ دن ہے جس کے متعلق نبی رحمت ﷺ نے ارشاد فرمایا : ۔

(1) جو شخص آج اپنے اہل و عیال پر کشادہ دلی سے خرچ کرے ۔ اللہ تعالیٰ اسے تمام سال کے لئے فراخی نصیب فرمائے(بہیقی)حضرت سفیان بن عیینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم نے پچاس سال اس کا تجربہ کیا اور ہر سال فراخی پائی ۔

(2) جو شخص آج کے دن غسل کرے مرض الموت کے علاوہ اس سال کسی اور مرض میں مبتلا نہ ہو اور جو آج (بہ حسن نیت) سرمہ لگائے اس کی آنکھیں کبھی دکھنے نہ آئیں ۔یعنی اس کی چشم بصیرت دل کی آنکھ روشن رہے۔

(3) جوعاشورہ کی شب قیام و ذکر میں اور اس کا دن روزے میں گزارے ،جب مرے گا تو اسے اپنی موت کا پتہ بھی نہ چلے گا۔(یعنی نزع کی سختی سے محفوظ رہے گا۔)

(4) جو شخص عاشورہ کے روز (محض رضائے الہٰی کے حصول کی نیت سے ) روزہ رکھے گویا اس نے تمام سال کے روزے رکھے۔ 

(5) جومسلمان آج کے روز صدقہ کرے تو اسے ایک سال کے صدقے کے برابر ثواب ملے ۔

(6) جو شخص آج کسی ےتےم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرے( اور اس کی دلجوئی کرے اس کی حاجت بر لائے)اللہ تعالیٰ ہر بال کے عوض جنت میں اسکا درجہ بلند فرمائے۔

(7) جو آج کے دن صلہ رحمی کرے وہ حضرت یحیٰی اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کے ساتھ جنت میں ہو گا (اور ان کی خدمت کا شرف پائے گا۔(نزہة المجالس وغیرہ) الغرض عاشورہ کا دن وہ مبارک و بابرکت دن ہے جس کے فضائل سے کتابیں مالا مال ہیں ۔مبارک ہیں وہ بندے جو اس ماہ محرم کا جسے حدیث شریف میں اللہ کا مہینہ فرمایا احترام بجالائیں اور اپنے ظاہر و باطن سے خدا و رسول کی طرف متوجہ ہوں اعمال صالحہ میں بیش از بیش مشغول رہیں۔


    مسلمان بھائیو ! عمر کا کیا اعتبار اور کسے معلوم کہ اسے کب اس دنیا سے کوچ کرنا ہے دنیا میں آدمی آتا ہے تو اپنے مقدر کو اپنے ساتھ لاتا ہے لیکن جب جاتا ہے تو اعمال کے علاوہ اور کوئی اس کا ساتھی نہیں ہوتا ۔اعمال نیک کا توشہ ساتھ ہے تو قبر بھی روشن اور حشر میں بھی منہ اجالا اور بول بالا۔




 ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔

..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw
Noori Academy YouTube Channel

Noori Academy Website Urdu Version
Noori Academy Website Hindi Version

*2️⃣ Special Website for NTA NET Exam Subject Urdu By Noori Academy*


https://www.facebook.com/ataurrahman.noori/

https://www.facebook.com/Noori-Academy-731256287072325
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg
https://www.instagram.com/atanoori92/

 





No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)