مسجد و مدرسہ اہلسنّت احسن العلماء کا افتتاح
شہزادۂ حضور احسن العلماء حضور امین ملت ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد
مالیگاؤں : جامعہ حنفیہ سنیہ کے قریب دریگاؤں مالیگاؤں میں 22 دسمبر بروز بدھ نمازِ ظہر سے "مسجد و مدرسہ اہلسنّت احسن العلماء" کا افتتاح عمل میں آئے گا- جس میں شہزادۂ احسن العلماء امین ملت حضرت ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ (سجادہ نشیں خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ شریف) تشریف لا رہے ہیں- آپ کی آمد شہر کے لیے باعثِ خیر و برکت ہے- واضح رہے کہ مسجد احسن العلماء کا انتساب خاندانِ برکاتیہ مارہرہ شریف کی جلیل القدر شخصیت پیکرِ تقویٰ و استقامت حضور احسن العلماء حضرت مفتی سید محمد مصطفیٰ حیدر حسن میاں مارہروی رحمۃ اللہ علیہ سے ہے- اس بابرکت محفل میں حضور امین ملت اپنے ملفوظاتِ مبارکہ سے نوازیں گے- اس روح پرور موقع پر مولانا محمد عبدالمبین نعمانی کی کتاب "حضور احسن العلماء کی دینی و سماجی خدمات" مطبوعہ نوری مشن تقسیم کی جائے گی- آپ سے شرکت کی گزارش منتظمین مسجد احسن العلماء و ذمہ داران جامعہ حنفیہ سنیہ مالیگاؤں نے کی ہے-
No comments:
Post a Comment