اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا 24 واں قومی کتاب میلہ امسال 18 تا 26 دسمبر 2021ء بمقام مراٹھا اسکول مالیگاؤں میں منعقد ہوا ہے، اور اس میلے کے چار روز بحسن و خوبی انجام کو پہنچ چکے ہیں. درایں ایام شہر عزیز کے اہل علم، دینی و عصری تعلیمی اداروں سے اساتذہ کرام و طلبہ و طالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کر کتابی میلے سے علمی فیضان لیا.
150 سے زائد کتب فروش و پبلشرز رعایتی قیمت پر کتابوں کی ترسیل کی خدمت انجام دے رہے ہیں. الحمد للہ شہر عزیز کے دیگر پبلشرز اور کتب فروش کے ساتھ المختار پبلی کیشنز، مالیگاؤں کا بھی اسٹال میلے میں شریک ہے. جہاں سے اب تک سو سے زائد عناوین پر 50٪ رعایت کے ساتھ سینکڑوں کتب کی ترسیل عمل میں آ چکی ہے.
دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور 50٪ رعایت کے ساتھ کتب کی فراہمی پر مشکور ہوئے.اسٹال پر جہاں دیگر عصری و دینی اسکالرز کے مفید لٹریچر فراہم کیے گئے ہیں وہیں، اسلاف کرام و محدثین عظام سے بالخصوص-امام ابن ابی الدنیاابوبکر بن عبداللہ بن محمد بن عبید قرشی بغدادی (208ھ)- امام ابوالقاسم عبدالکریم بن ھوازن قشیری -المعروف امام قشیری (376ھ)- امام حافظ شیخ ابی عبدالرحمٰن محمد بن الحسنی السلمی(412ھ)-امام ضیاء الدین ابی عبداللہ محمد بن عبدالواحد حنبلی مقدسی (548ھ)-امام نجم الدین کبریٰ(618ھ) - امام ابوطاھر مجد الدین محمد بن یعقوب فیروزآبادی (729ھ)-امام حافظ ابوالفرج زین الدین ابن رجب حنبلی بغدادی (736ھ)-امام حافظ عماد الدین ابن کثیر اشعری شافعی (774ھ)- قطب کوکن، فقیہ مخدوم علی بن احمد مھائمی شافعی (776ھ)- امام المحدثین، ابوالفضل احمد بن علی بن محمد بن محمد بن حجر عسقلانی شافعی (772ھ)- امام جلال الدین عبدالرحمٰن سیوطی شافعی (849ھ)-امام علاءالدین علی المتقی (885ھ)- امام نجم الدین محمد الغیطی الشافعی (984ھ)-امام نورالدین علی قاری بن سلطان محمد ھروی حنفی علیہ الرحمہ- المعروف ملا علی قاری (1014ھ)-امام اہل سنت، امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ (1340ھ)- امام یوسف بن اسماعیل نبھانی (1350ھ)
محدث اعظم ہند، علامہ سید محمد اشرفی جیلانی کچھوچھوی(1381ھ)- تاج الشریعہ، امام محمد اختر رضا قادری ازھری علیہ الرحمہ (1439ھ) کے اہم اصلاحی و فکری عربی رسائل کے ترجمے و تالیفات رعایتی قیمت پر دستیاب کیے گئے ہیں. جن میں سے بیش تر رسائل پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں.
ان کے علاوہ سو سے زائد عناوین پر دینی، ادبی، اصلاحی، فکری کتابیں دستیاب ہیں، نیز بزم اطفال کے لیے خصوصی کہانی سیریز کا اسٹاک مہیا کیا گیا ہے، جسے بچوں کی ذہنی و فکری صلاحتوں کے پیش نظر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل بدایونی (کراچی) نے قلم بند کیا ہے.
المختار پبلی کیشنز اردو کے قدر دانوں، شہر عزیز کے تمام دینی و عصری تعلیمی اداروں سے گزارش کرتا ہے کہ آپ بھی کتاب میلے میں تشریف لائیں، اور فروغ اردو زبان و ادب میں اپنا حصہ شامل کریں۔
المختار پبلی کیشنز کے اسٹال پر وزٹ کریں اور علمی تحائف بلا قیمت حاصل کریں.
اسٹال پر المختار کے روح رواں جناب رضوی عبدالخالق مختار احمد، منصور علی محمد طاہر،محمد سعید رضا، شہباز اختر رضوی، محمد صدیق رضوی، وسیم احمد رضوی و ان کے رفقا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہاں درجنوں مدارس کے طلبہ کے علاوہ کالج کے طلبہ بھی بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
📚المختار پبلی کیشنز ، مالیگاؤں
21/12/2021
No comments:
Post a Comment