انجم میڈم : پروگریسیو اسکول کی پہچا ن اورپیار و ممتا کی نایاب مثال
دردانہ انجم مس نے مالیگاوں کو بہت کچھ دیا مگر مالیگاوں والوں نے انھیں کیا دیا ؟
از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر)، مالیگاﺅں
7
جولائی 2020ءکو مالیگاوں میں دو الگ الگ خاندانوں میں دو میتیں ایسی ہوئیں کہ بیٹے
کے انتقال کے صدمے میں مائیں بھی انتقال کر گئیں ، دو گھر سے چار جنازوں کی تدفین
عمل میں آئی ۔(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ لِٹِل انجیل اسکول کی وائس پرنسپل نشاط
شیخ میم کے بھائی اور ٹی وی سیریل کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے ”مالیگاوں کا
چنٹو“ کے بڑے بھائی کا رات میں ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوا اور صبح صدمے سے پروگریسیو
انگلش میڈیم اسکول کی محنتی ”اولڈ از گولڈ“ اور ”مدر آف پروگریسیو اسکول“ جیسے
ممتاز القابات سے یاد کی جانے والی انجم میڈم بیٹے کے صدمے سے نڈھال ہو کر انتقال
کرگئی۔دوسرا معاملہ راشن دکان کے کاروبار سے منسلک مشہور شخصیت عبدالرشید راشن
والے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے اور صدمے کی شدت سے نڈھال ان کی والدہ محترمہ بھی
اللہ کو پیاری ہوگئی ۔ ماں کی اسی انوکھی محبت کو خراج پیش کرتے ہوئے معروف شاعر
منور رانا نے کہا ہے
میں نے کل شب چاہتوں کی سب کتابیں پھاڑ دیں
صرف اک کاغذ پر لکھا لفظ ماں رہنے دیا
بیٹے
کے انتقال کے بعد انجم میڈم کی طبیعت نڈھال ہوتی چلی گئی۔ بغرض علاج انھیں ابھینندن
ہاسپٹل لایا گیا، ڈاکٹر سچن جین ، راقم اور دیگر اسٹاف نے طبی مدد پہنچانے کی کوشش
کی مگر طبیعت میں کوئی سُدھار واقع نہیں ہوا۔ آخر کار انجم میڈم بھی دارِ فانی سے
دارِ بقا کی جانب چل بسیں۔ خویش واقربا کی جانب سے کوشش یہ کی گئی کہ پہلے بیٹے
کوشہر خموشاں پہنچا دیا جائے اس کے بعد ماں کی تدفین کے مراحل شروع کیے جائیں گے
مگر مرضی مولیٰ کے مطابق رم جھم بارش میں ماں اور بیٹے کے جنازے مکان سے ایک ساتھ
ہی اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہوئے۔
ایس اے سید سر (ریٹائر ٹیچر پی ای ایس ، مالیگاوں )

انجم
مس کی بنیادی تعلیم بھساول شہر کے Saint Aloysius اسکول میں ہوئی جو کہ مشہور انگلش
میڈیم اسکول ہے۔انجم مس کافی محنتی اور ڈیڈیکیٹیڈ ٹیچر تھی ۔ وہ آج بھی اولڈ بوائز
میں مقبول ترین ہیں ۔ پروگریسیو اسکول کو عروج حاصل کرنے میں ان کا کردار نہایت
اہم ہے لیکن آج لوگ ان کی خدمات سے ناواقف ہیں ۔ جس طرح تاج محل کی بنیاد میں دبے
ہوئے پتھروں کو کوئی نہیں دیکھتا اسی طرح بنیادی ٹیچر انجم مس کی جانب آخری ایام میں
کوئی بھی متوجہ نہیں ہوا ۔ مجھے بھی اس بات کا خوف ہمیشہ رہتا ہے کہ راقم کی خدمت
کو پتہ نہیں یاد کریں گے یا بھول جائیں گے ۔ میں نے پروگریسیو اسکول کی 40 سال تک
بے لوث خدمت کی ہے۔ انجم مس اس معاملے میں مجھ سے بھی زیادہ آگے تھی۔ انھوں نے اپنی
زندگی کے پچاس قیمتی سال پروگریسیو اسکول کی خدمت کی ہے ۔ مجھے اس وقت بہت دلی
صدمہ ہوا جب ان کے انتقال کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے
حالت میں گزریں۔ انھوں نے مالیگاوں کو بہت کچھ دیا مگر مالیگاوں والوں نے ان کو کیا
دیا ؟صد افسوس ! ایسے لوگ جو قوم کو بہت کچھ دیتے ہیں ان کے گھر کے اندھیروں کو
انسانیت نہیں دیکھ پاتی۔
شگفتہ
سبحانی
بسا
اوقات جب ہوائیں بہت تیز چلتی ہیں تو درخت سے صرف پتے نہیں گرتے بسا اوقات پورے
درخت اکھڑ جاتے ہیں۔دردانہ انجم مس کا دنیا سے رخصت ہونا نہ صرف پروگریسو انگلش میڈیم
اسکول بلکہ موجودہ تاریخ میں سرزمین ِ مالیگاوں کے تعلیمی حلقوں کا وہ گراں قدر
علمی نقصان ہے جس کی بھرپائی ناممکنات میں شمار ہے۔بھساول شہر سے تعلق رکھنے والی
نو مسلمہ مس دردانہ انجم شہر عظیم کے لیے وہ مضبوط اور ناقابل فراموش علمی مثال رہیں
گی جنھوں نے آن کی آن پورے شہر کو انگریزی زبان کے گہر ے رنگ سے رنگ دیا تھااور یہ
خلاءتاحیات تعلیمی افق پر محسوس کیا جاتا رہے گا۔ (جاری )
ٹی
آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین
،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر
جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام
سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment