صاحب ِ سجادہ الشیخ سیّد محمو داشرف قبلہ کی سربراہی اور بغیر کسی سرکاری امدادکے لاک ڈاﺅن کے 100دنوں کے دوران
وابستگانِ سلسلہ اشرفیہ نے مالیگاﺅں میں25ہزار ضرورت مندافراد تک کھانا پہنچانے کا تاریخی کام کیا
Ashrafi Community Kitchen Center ki Be-Misaal Khidmat || Daily 1000 Food Packet ki Taqseem
اشرفی کمیونٹی کچن سینٹر سے روزآنہ ایک ہزار کھانے کے پیکٹ کی تقسیم
अशरफी लंगर खाना जिसे मुल्ला भी खाये और पंडित भी || हिन्दू मुस्लिम एकता की मिसाल
ضلع کلکٹرسورج مانڈھرے،ایس ڈی ایم وجئے ننداشرما،سپریٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر آرتی سنگھ ،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کے ستائشی پیغامات مختار عدیل کو موصول ہوئے۔اعلیٰ سرکاری افسران نے کہا :ناگہانی حالات میں بلا تفرےق مذہب وملّت انسانےت کے رشتے کو مضبوط بنانے کیلئے اشرفی کمیونٹی کچن سینٹرکی خدمات کی سرکاری انتظامیہ قدر کرتی ہے۔
مالیگاوں
(نامہ نگار ):لاک ڈاﺅن کے دوران تقرےبا پچیس ہزار افراد تک کھانا پہنچانے
کا احسن کام مالیگاﺅں میں وابستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ نے کیا ہے۔خانقاہ
اشرفیہ ریلیف کمیٹی ،انجمن اشرفیہ چیری ٹیبل ٹرسٹ اور اشرفی کمیونٹی کچن سینٹر کے
ذریعے اشرفی لنگر ، نقد امداد اور راشن بیگ تقسیم کاری مختلف مراحل میں ہوئی ۔عالم
انسانیت میں مشہور خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں کچھوچھہ شریف کے سجادہ نشیں الشیخ
سےد محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی کی سربراہی میں لاک ڈاﺅ ن کے ایام میں غریبوں
، مجبوروں ،مسافروں ، مہاجروں اور خانہ بدوشوں کے علاوہ ندیوں کے کنارے آباد مفلس
خاندانوں میں لنگر اور راشن بیگ بانٹے گئے ۔لاک ڈاﺅن کے 100دنوں کے دوران مختلف مراحل میں اس فلاحی مہم
سے تقریباً25ہزار افرادنے استفادہ کیا ۔واضح رہیکہ سرکاری سطح پر نقدی یا اشیاءکی
شکل میں کوئی مدد نہیں لی گئی ۔سرکاری ضابطے کی تکمیل کیلئے جیسے احکامات ملے اس
کے مطابق وابستگان سلسلہ اشرفیہ نے اپنے اکابرین کے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی
کے بغیر کام کیاہے۔
اشرفی
کمیونٹی کچن سینٹر کے مختار عدیل نے بتایا کہ 3اپریل 2020ءسے 5جون 2020ءکے درمیان
رفاہی کاموں کو مختلف مرحلے میں انجام دیا گیا۔کووڈ 19 کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے
پورے ہندوستان میں 24مارچ سے لاک ڈاﺅن نافذ ہوا ۔لاک ڈاﺅن کے آغاز کےساتھ ہی سید محمود اشرف میاں نے بلا تفریق
مذہب وملّت فلاحی کاموں کوشروع کرنے کی دردمندانہ گزارش کی ۔ناگفتہ بہ حالات میں
مالیگاﺅں میں ایک اہم میٹنگ
جس میں مخصوص افراد مدعو تھے،دارالعلوم اہلسنت خانقاہ اشرفیہ خوش آمد پورہ میں ہوئی
۔مشورے سے طے ہوا کہ ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے نمبر 3سے گزرنے والے مہاجروں اور
مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کیاجائے ۔ممبئی ، بھیونڈی ، اگت پوری ، ناسک سے نکل
کرراجستھان ،مدھیہ پردیش ،اترپردیش ،گجرات ،کرناٹک ،دلّی اور بہار جانےوالوں میں
اُن مسافروں کی کثرت تھی جنہیں سواریاں میسر نہیں ۔پورا خاندان پیدل سفر کررہا ۔ایسے
افراد کیلئے بلا تفریق مذہب وملت اشرفی لنگر تیار کرکے فراہم کیاگیا ۔3اپریل
2020ءکو نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر لنگر بانٹنے کی کارروائی شروع ہوئی ۔ اس کام کی
شروعات کیلئے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے ،سب ڈیویژنل مجسٹریٹ وجئے نندا شرما ،ضلع ایس
پی ڈاکٹر آرتی سنگھ اور ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے وڈی وائے ایس پی رتناکر نے خصوصی
طور سے اجازت بھی دی ۔
3سے
8اپریل تک نیشنل ہائی وے نمبر 3کے علاوہ مالیگاﺅں کی مضافاتی بستیاں دیانہ شیوار ، مالدہ شیوار اور
گرناندی کے کنارے بسے ہیرا پورہ و اطراف کے علاقوں میں تیار کھانے بعد نماز عصر
تقسیم ہوئے ۔ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر احباب نے مشورہ کیاکہ راشن بےگ بناکر
ضرورت مند خاندانوں میں دئے جائیں۔اتفاق رائے سے راشن بیگ بنواکر انتہائی خاموشی
سے ضرورت مند گھرانوں میں پہنچائے گئے۔راشن بیگ حاصل کرنے والوں میں یتیم ، بیوہ،یومیہ
اجرت پر کام کرنے والے گھرانے ،ضعیف اور بوڑھے مردخواتےن شامل ہیں۔راشن بیگ دینے
کے بعد یہ تجویز آئی کہ مساجد کے ائمہ وموذنین کیلئے نقد تحائف دئے جائیں ۔لاک ڈاﺅن اور ماہ رمضان کے
پیش نظر آئی ہوئی تجویز کو قبول کیاگیا ۔پچےس سے زائد مسجدوں کے ائمہ اور موذنین کیلئے
بند لفافے نقدتحائف دئے گئے ۔اس دوران ائمہ وموذنین کی دوسری ضروریات کیلئے بھی
انفرادی طور پر کوششیں کی گئیں۔
25مئی
عید سعید کی مناسبت سے لنگر خانے کا دوبارہ آغاز ہوا۔اس مرتبہ خانقاہ اشرفیہ (قیام
:1920ء)سے لنگر بنانے اور تقسیم کاری کا عمل انجام پایا ۔ابتدا میں حاجی شبیر احمد
ایجوکیشنل کیمپس (کھنڈیل وال کمپاﺅنڈ )میں لنگر کی دیگیں تیار کی جاتی تھیں۔عید کے دن
لنگرخانہ شروع ہوا۔31مئی تک لنگر خانے میں خوردنی اشیاءکا اسٹاک موجودتھا۔25مئی سے
31مئی تک لنگر فراہمی کا اعلان کرکے کام شروع کردیا گیا۔کام کی نوعیت اور عوام کی
ضرورت کو دیکھتے ہوئے اہل خیر حضرات نے مزید تعاﺅن اور خوردنی اشیاءکے ذخائر سے نوازااس لئے 31مئی سے
5جون تک اشرفی لنگر دھوم سے تقسیم ہوا۔3اپریل تا5جون 180پائیلی یعنی تقرےبا بارہ
سو کلو چاول کا سبزی پلاﺅ تیار کرکے پیکٹ میں دیا گیا۔ لنگر تیاری اور تقسیم
کاری کے عمل میں شریک سبھی معاونین کو حضور صاحبِ سجادہ الشیخ سید محمد محمود اشرف
اشرفی الجیلانی قبلہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں کچھوچھہ شریف
)نے دعاﺅں سے نوازا ۔
علامہ
افتخار جامعی ،حافظ ساجد حسین اشرفی ، حافظ رفیق اشرفی ، حافظ ساجد اسماعیل اشرفی،علامہ
افتخار صدیقی ، حافظ آصف سالمی ،حافظ رحمت اللہ ، حافظ سفیان اشرفی ، قاری شمس
الحق اشرفی ، شاہ محمد اشرفی ،افتخار پلمبر اشرفی ،اعجازبیگ ،الحاج ذاکر اشرفی
اسٹامپ وینڈر،صابر اشرفی اسٹامپ وینڈر،ڈاکٹر حامد اقبال چشتی ،حافظ ضیاءالرحمان
اشرفی ،ایڈوکیٹ خلیل احمد اشرفی ،ابراہیم اشرفی ،رئیس اشرفی ،نیاز اشرفی ،حاجی
انور اشرفی ،محمد اعظم اشرفی ،حافظ وقاری اسماعیل یار علوی ،حافظ شبیر احمد اشرفی
، حافظ اقبال اشرفی ،حافظ غلام مصطفی اور دیگر اہم افراد نے لاک ڈاﺅن کے دوران انجام
دئے گئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لیا بلکہ پوری دیانت داری کے ساتھ
شریک رہے ۔خانقاہ اشرفیہ ریلیف کمیٹی ،انجمن اشرفیہ چیری ٹیبل ٹرسٹ اور اشرفی کمیونٹی
کچن سینٹڑ کی معرفت انجام دئے گئے فلاحی کاموں میں آمد و اخراجات کا تحریری دستاویز
تیار کیاگیا ہے۔گزشتہ دنوں ہوئی میٹنگ میں گوشوارہ پیش کیاگیا ۔شریک علمائے اہلسنت
وذمہ داروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔مستقبل میں بھی اسی نوعےت کے فلاحی کاموں کو
انجام دینے کے عزم کیساتھ ایماندار اور مخلص افراد کی مضبوط ٹیم تیار کرکے کام
کرنے کا عہد کیاگیا۔
ٹی
آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین
،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر
جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام
سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment