آن لائن اور آف لائن تعلیم :فوائد اور مسائل کے عنوان پر ٹیم ’’امید ‘‘کی جانب سے خصوصی ویبنار
(ممبئی) سنی دعوت اسلامی کی کیرئر گائڈنس ٹیم امید نے
18 جولائی 2020 کو شام 4 بجے سے 5:30 بجے تک "موثر آن لائن اور آف لائن
پڑھائی "کے عنوان پر ایک خصوصی مباحثہ منعقد کیا۔ آج جب کہ کورونا وبا اور
لاک ڈاون کی وجہ سے بیشتر طلبا آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو روایتی تعلیمی
طریقوں سے بالکل مختلف ہے جہاں اس کے کئی فوائد بھی ہیں وہیں کچھ مسائل بھی۔ ٹیم
امید نےان فوائد کو گنانے کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم کی مشکلات کا نہ صرف تذ کرہ
کیا بلکہ ان کا حل بھی پیش کیا۔ اس سلسلے میں جناب سلمان پیٹی والا سر میکینیکل
انجینئر (آئی آئی ٹی چینئ گولڈ میڈلسٹ) اور رضا سر (ایچ آر پروفیشنل) نے طلبا
کو 12 سنہری نکات عطا فرمائے۔ مطالعہ اور امتحان کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی جیسے
گوگل اور یو ٹیوب کا استعمال کرکے اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی صلاح دیتے
ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ آن لائن تعلیم کے دوران اسکرین شاٹ لے کر اہم معلومات
کو اپنے فون یا کمپیوٹر میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور بعد میں حسب سہولت وحسب
ضرورت اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ آن لائن تعلیم کے دوران آنکھوں میں ہونے
والی تکالیف سے بچنے کے کار آمد طریقے بھی بتائے گئے۔
امتحان کی تیاری پر رہنمائی
فرماتے ہوئے سلمان سر اور رضا سر نے سب سے پہلے امتحان کی مکمل جانکاری حاصل کرنے
کی تلقین کی نیز کار آمد ٹائم ٹیبل بنانے فارمولہ چارٹ اور ذہنی نقشہ (mind map)
کے فوائد اور بنانے کا طریقہ بھی بتایا۔ جناب عرفان میگھانی سر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ
نے پولینڈ سے اس ویبینار میں شرکت کی اور طلبا کے سوالات پیش کرتے رہے۔ سلمان پیٹی
والا سر، رضا سر اور الحاج قاری محمد رضوان خان صاحب( پرنسپل ہاشمیہ ہائی اسکول
ممبئی) نے طلبا، والدین اور ناظرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی عطا فرمائے۔
عوامی رابطہ اپلیکیشن زوم، یو ٹیوب ،ایس ڈی آئی چینل اور فیس بک کے ایس ڈی آئی
امید پیج پر یہ ویبینار براہ راست نشر بھی ہوا۔ 500 سے زائد تشنگان علم کی آمد کے
سبب عوامی رابطہ اپلیکیشن زوم اپنی تنگ دامنی کی شکایت کرتا نظر آیا۔ فیس بک امید
پیج اور یو ٹیوب ایس ڈی آئی چینل سے بھی ہزاروں طلبا نے استفادہ کیا۔
امیر سنی
دعوت اسلامی کی تحریک وحکم پر مدارس سنی دعوت اسلامی کے طلبہ نے بھی اس پروگرام
میں شرکت کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔اس طرح کی معلومات سنی دعوت اسلامی کی
کیرئر گائڈنس ٹیم امید کے ایک اہم رکن جناب موسی بھائی مبلغ سنی دعوت اسلامی نے
فراہم کی ۔
ٹی
آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین
،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر
جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام
سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں ۔
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment