آج ہمارے نظام تعلیم میں آن لائن ٹیچنگ کا انقلاب آچکا ہے۔ وسائل اور مواد کے اعتبار سے بھی اور ذرائع و طریقہ کار کے اعتبار سے بھی۔ مجلد کتابیں ای بکس میں تبدیل ہوگئیں، پروجیکٹ فائلیں گوگل کلاس روم پر منتقل ہوگئیں، بورڈ کا مقام اسکرین اور اسمارٹ بورڈ نے لے لیا ہے ۔ آن لائن تعلیم کا رواج اس عالمی وبا سے پہلے بھی رہا ہے مگر وہ صرف ایک اضافی سہولت تھی جس کے ذریعے وسیع تعلیمی مواد تک طلبہ کی رسائی کا مقصد حاصل کیا جاتا تھا۔ آن لائن تعلیم کبھی بھی تعلیم وتعلم کا بنیادی طریقہ کار نہیں رہا ہے ،خاص طور پر پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے آن لائن تعلیم کا تصوربھی امکان سے پرے تھا۔ سماجی دوری اور لاک ڈاﺅن نے آن لائن کلاسوں کو تعلیمی میدان کی بنیادی ضرورت بنادیا ہے اور اب ہر عمر کے طلبہ آن لائن تعلیم سے استفادہ کر رہے ہیں۔ آن لائن طریقہ اساتذہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنجنگ کام اور انوکھا تجربہ رہا جس نے انھیں بہت سی نئی چیزیں سکھائی ہیں، والدین اور اساتذہ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی صلاحیتیں پیدا ہوئیں۔
”آن لائن طریقہ تعلیم: مسائل اور حل“ نامی کتاب کے مصنف عطاءالرحمن نوری نے اپنی کتاب میں گلوبلائزیشن کے دور میں ٹیچنگ کو بہتر ، مفید ، پرکشش اور دلچسپ بنانے کے لیے آن لائن نظامِ تعلیم کے لیے لازمی سافٹ ویئرز ، اپلی کیشنز اور لوازمات کی معلومات فراہم کی ہے۔ اس کتاب میں مائیکرو سافٹ پاورپوائنٹ پریزنٹیشن ،زوم، گوگل میٹ ، گوگل ڈاکس ، گوگل کلاس روم، کورل ویڈیو اسٹوڈیو، ونڈر شیئر فلمورا، یوٹیوب چینل، اسٹریم یارڈ، او بی ایس، لائیو اسکرین کیپ چر، آڈے سٹی، ٹیچ منٹ، اینی موٹو، اسکرین ریکارڈر اپلی کیشنز اور ویڈیو ایڈیٹنگ اپلی کیشنز کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہے ۔
اس کتاب کا اجراءجے اے ٹی کیمپس میں سات دنوں پر مشتمل ”پروفیشنل اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام فار ٹیچرس“ کے اختتامی پروگرام میں الحاج انصاری نہال احمد صاحب (چیئرمین جدید انجمن تعلیم ٹرسٹ) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ہر خاص و عام تک رسائی اور موجودہ وقت میں کتاب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے عطاءالرحمن نوری نے اسے اینڈرائیڈ اپلی کیشن کی صورت میں گوگل پلے اسٹور پر نشر کر دیا ہے۔ اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد گوگل پلے اسٹور کی درج ذیل لنک سے اس کتاب کو انسٹال کر کے استفادہ کر سکتے ہیں۔
اس کتاب کے علاوہ گوگل پلے اسٹور پر عطاءالرحمن نوری کی درج ذیل کتابیں دستیاب ہیں :
(1) معروضی ادب پارے
(2) اُردو اصنافِ ادب
(3) مقالہ نگاری کے مراحل /مضمون لکھنا سیکھیں
(4) این آر سی : اندیشے، مسائل اور حل ۔
مذکورہ تصانیف کو اپلی کیشنز کی صورت میں ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://play.google.com/store/apps/dev?id=8010337103136739288
ٹی آر پی اور افواہوں سے دور،سچائی ، دیانت اور انصاف سے قریب ، مبنی بر حقیقت مضامین ،مقالات ، تعلیمی ، انقلابی ، معیاری اور تحقیقی و تفتیشی ویڈیوز کے لیے غیر جانبدار ادارے نوری اکیڈمی کے یوٹیوب چینل ، ویب سائٹس اور سماجی رابطے کی تمام سوشل سائٹس پر اپڈیٹ پانے کے لیے نوری اکیڈمی کو سبسکرائب ، فالو اور لائک کریں۔
..:: FOLLOW US ON ::..
No comments:
Post a Comment