Sheikh Abubakr Ahmad Biography فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد کی حیات و خدمات کے درخشندہ پہلو - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Monday, June 29, 2020

Sheikh Abubakr Ahmad Biography فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد کی حیات و خدمات کے درخشندہ پہلو


فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد کی حیات و خدمات کے درخشندہ پہلو
Sheikh Abubakr Ahmad
Sheikh Abubakr Ahmad

ہندوستان کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونی ورسٹی” جامہ مرکزالثقافة السنیہ“ کے بانی فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد کی حیات و خدمات جن کی مساعی جمیلہ سے اس وقت 35 اسٹوڈنٹس نے ” وکالت“ کی ڈگری حاصل کی۔


از: عطاءالرحمن نوری (ریسرچ اسکالر )مالیگاں
         ہندوستان میں اسلام کی آمد کے شرفِ اوّلین کا درجہ جنوبی ہند کے بحیرہ عرب کے ساحلی علاقہ کیرالا کو حاصل ہے۔تاریخی روایت کے مطابق ہندوستان کی پہلی مسجد کی تعمیر کا شرف بھی کیرالا کو حاصل ہے۔اسی شہر میں بدری صحابہ اور حضرت آدم علیہ السلام کے قد مبارک کے نشان بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اس خاک دانِ گیتی پر کئی اہم اکابر جلوہ نما ہوئے جو اپنے زہد وتقویٰ، عظمت وبلندی کی بنیادپر ممتاز اور قابل تقلید اور مقبولیت کے حامل ہوئے ہیں۔جن کی قائدانہ صلاحیت ،فکری بصیرت اور علمی کارنامے قابل تحسین ہیں۔قمرالعلما،ابوالایتام حضرت شیخ ابوبکر بن احمد کا تعلق بھی اسی سرزمین سے ہے جو اہلسنّت وجماعت کے بڑے ممتاز عالم دین ہیں۔آپ ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں جن کی ذات محتاج تعارف نہیں ۔آپ کے تعمیری، تنظیمی، تحریکی کارناموں سے اربابِ علم اور اہلِ دانش بخوبی واقف ہے۔کیرالامیں آپ کو کانداپورم اے پی ابوبکر استاد کے نام سے جانتے ہیں۔آپ اپنی تنہا ذات میں ہمہ جہت خوبیوں، خدادا دقائدانہ صلاحیتوں ،فکری بصیرتوںاور جماعتی اقدار کی پاسبانی کا جذبہ لیے ہوئے ممتاز اور قابل تقلید شہرت کے حامل ہیں۔دی رائیل اسلامک اسٹراٹے جِک اسٹڈی سینٹر(جارڈن)پوری دنیامیں اثرورسوخ رکھنے والے پانچ سو مسلم افراد پر مشتمل سروے رپورٹ پیش کررہاہے۔ ،14۔2013ئ، 15۔2014ئ،2016ءاور 2017ءکی سروے رپورٹ میں حضرت شیخ ابوبکر میاں کا نام مسلسل آرہا ہے ۔


٭ولادت اور اسم گرامی :

         آپ کا نام شیخ ابوبکر بن احمدہے۔ضلع کالی کٹ سے تقریباً 25کلومیٹر فاصلہ پر ”کانداپورم“نامی مقام پر 22مارچ 1931ءکو ایک علمی گھرانے میں آپ کی ولادت ہوئی۔

٭تعلیم وتربیت:

         ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گھرانے سے حاصل کی،بعدہ کیرالا کے مختلف دینی اداروں میں ثانوی تعلیم حاصل کرتے رہے ،اعلیٰ تعلیم کے لیے جنوبی ہند کی قدیم مشہور ومعروف درس گاہ ”جامعہ باقیات الصالحات“ویلور تامل ناڈو میں داخل ہوئے اور وہاں سے تکمیل کے بعد 1964ءمیں سند فضیلت واجازت سے سرفراز کیے گئے۔آپ نے فراغت کے بعد علماے عرب کے کئی اہم مشائخ اورعلماے کرام سے اکتساب فیض کیا۔

٭اساتذہ کرام :

         جامعہ باقیات الصالحات کے اساتذہ کرام سے حصول علم کے ساتھ آپ نے علماے عرب کے کئی اہم مشائخ وعلماے کرام جیسے ابولیس محمد عیسی فاذانی اورشیخ احمد طہ بن علی حداد وغیرہم سے اکتساب فیض کیا۔

٭تدریسی خدمات:

         تعلیمی مراحل کی تکمیل کے بعد آپ نے جامع مسجد ایسٹیل میں چھ سال اور جامع مسجد کولیکال میں سات سال تک خطابت وتدریس کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیے۔حضرت شیخ ابوبکر احمد تقریباً 25سال سے زائد عرصے سے جامعہ مرکز میں درس بخاری دے رہے ہیں۔اس درس بخاری میں احناف وشوافع طلبا بیک وقت حاضر رہتے ہیں اور شیخ موصوف ائمہ اربعہ کے اجتہاد وفقہ کی تشریح کرتے ہوئے احادیث کے معانی ومفاہیم کوواضح کرتے ہیں۔درس بخاری کا روح پرور منظر نہایت ہی حسین ہوتا ہے۔عربی زبان میں بعد نماز فجر تقریباً تین گھنٹے تک درس بخاری ہوا کرتا ہے۔شمالی طلبہ کے لیے اُردو زبان میں بھی مسائل کی تشریح کرتے ہیں۔اس درس بخاری میں ہر دن طلبہ کے علاوہ مقامی وبیرونی حضرات بھی شریک ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں کثیر تعداد میں لوگ ویب سائٹ پر بھی دیکھتے ہیں۔آپ کے درس بخاری کی جامعیت کااندازہ اس طور سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ وقتاً فوقتاً مختلف خصوصی موضوع پر سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔ہر سال کے اخیر میں بخاری سمیلن کے نام سے عظیم الشان پیمانے پر ختم بخاری اجلاس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں عالم اسلام کی مقتدر شخصیات اور علماومشائخ سمیت سادات کرام بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔ ہندوستان کی منفرد بخاری کانفرنس ہوتی ہے جس میں کم ازکم دس ہزار سے زائد فارغین ثقافی اور معززعلما شریک ہوتے ہیں۔آپ کے سالانہ اجلاس میں بھارت کے گیارہویں صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آزاد ،بارہویںنائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری بھی شرکت کر چکے ہیں جب کہ ہر سال ملک وبیرون ملک کی کئی علمی، سیاسی اور باوقار شخصیات شریک ہوتی رہتی ہیں۔


٭ممتازتلامذہ:

         یقیناآپ سے اکتساب فیض حاصل کرنے والوں کی تعداد سیکڑوں کی تعداد میں ہوگی مگر تلاش ِبسیار کے باوجود راقم کو نام نہیں مل سکے۔حضرت کی شخصیت کے ایسے کئی اہم گوشے ہیں جن پر کام ہوناہنوز باقی ہے۔اہل علم توجہ فرمائیں تو بہت سے تاریک گوشے منظر عام پر آسکتے ہیں جو حال اور مستقبل میں کام کرنے والوں کو ہمت وحوصلہ فراہم کریں گے۔اس سلسلے میں مولاناعبدالکریم امجدی نے فون پر بتایا کہ عنقریب حضرت پر سات سو صفحات پر مشتمل ملیالم زبان میں ایک سوانحی کتاب منظرعام پر آنے والی ہے۔


٭تصنیف وتالیف:

         اللہ رب العزت نے آپ کو وعظ وخطابت،درس وتدریس اور منتظم ورہبر کے ساتھ تحریر کی بھی غیر معمولی قدرت وقابلیت سے نوازا ہے۔دعوت وتبلیغ،دینی وعصری اداروں کی سرپرستی، درس وتدریس اور مختلف اجلاس اور کانفرنسوں میں شرکت کے باوجود ایک درجن سے زائد کتابیں عربی اور ملیالم زبان میں تحریر فرماچکے ہیں۔

٭آپ کی عربی تصانیف حسب ذیل ہیں:

(1)عصمة الانبیاء
(2)الوحدہ الاسلامیہ 
(3)الاتباع والابتداع 
(4) ریاض الصالحین 
(5)السیاسة الاسلامیہ 
(6)فیضان المسلسلات فی بیان الاجازة المتداولة 
(7)طریقة التصوف بین الاصیل والدخیل

٭ملیالمی تصانیف:

(1)البراہین القاطعة 
(2)ضد القادیانیہ 
(3)مقدمة دراسة الاسلام 
(4) صلاة المراة
(5) دراسة عن اھل التعالیش السلمی 
(6)النافورة الفکریہ للعالم الاسلامی

٭وعظ وخطابت:

         آپ ایک عہد ساز خطیب اور فصیح اللسان مقرر ہیں۔ملک وبیرون ممالک میں مختلف علمی ، اصلاحی واعتقادی موضوعات پر آپ پانچ ہزار سے زائد خطبات دے چکے ہیں۔آپ کے خطبات کے ذریعے قوم ترقیات کی طرف راغب ہورہی ہے ۔ مختلف ادیان کے مابین امن عامہ، عصر حاضر میں مسلمانوں کا اتحاد،رسالت ونبوت ،فقہ قانون زندگی،اور سنت نبویہ کی اہمیت جیسے اہم اور حساس عناوین پر عالمی کانفرنسوں میں آپ کے خطابا ت ہوچکے ہیں۔ آپ کے خطابات علمی،فکری اور پُر مغز ہوتے ہیں ۔

٭عالمی کانفرنسوں میں شرکت:

         اپنی تعلیمی ،تعمیری، تحریکی اور تنظیمی خدمات کی بدولت آپ دنیا کے مختلف ممالک کی علمی وتہذیبی ،سماجی وسیاسی مجلسوں اور کانفرنسوں میں بہ حیثیت مندوب وخطیب شریک ہو رہے ہیں۔ چند اہم کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہاہے:
(1)قاہرہ مصر کی وزارت اموراسلامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والی سالانہ میلاد کانفرنس میں آپ 1990 ءسے ہر سال شریک ہورہے ہیں۔

(2)1996ءمیں اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس میں شریک ہوئے جولاس اینجلس (امریکہ)میں منعقد ہوئی اور اس میں آپ نے ہندوستان کے مختلف ادیان کے مابین امن عامہ کے موضوع پر خطاب کیا۔

(3)کولمبیا 1996ءمیں (انگلینڈ)میں منعقد ہونے والے سیمینار میں آپ نے شرکت کی۔

(4)1984ءمیں واشنگٹن (امریکہ)میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی دوسری کانفرنس میں شریک ہوئے اور عصر حاضر میں مسلمانوں کے اتحاد کے موضوع پر خطاب کیا۔

(5)اردن میں مسجد ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے1999ءمیں مدعو ہوئے۔رسالت ونبوت کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شریک ہوئے اور سنت نبویہ کی اہمیت پر خطاب کیا۔


(6)2001ءمیں کولالمپور (ملیشیا)کی ایک کانفرنس میں حاضر ہوئے۔

(7)2003ءمیں جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ میں منعقد ہونے والی فقہ اسلامی کانفرنس میں شریک ہوئے اور ”فقہ قانون زندگی“کے موضوع پر گفتگو کی۔

(8)5۔6۔2007ءکے ماہ رمضان میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے بہ حیثیت مہمان خصوصی مدعو ہوئے۔

(9)2006ءمیں یورپ میں منعقد ہونے والی ازہری کانفرنس میں شریک ہوئے۔

(10)2008ءمیں ملیشیا کی اسلامی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

(11)2009ءمیں دوحہ میں ایک مذہبی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

(12)2010ءمیں اردن کی اسلامی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

(13)2010ءمیں موریتانیا کی اسلامی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

(14)2011ءمیں جامعہ ازہر قاہرہ مصر کے زیر انتظام منعقد ہونے والی تصوف کانفرنس میں شریک ہوئے۔

(15)2012 ءمیں استنبول ترکی میں مسجد سلطان احمد میں قرآن کریم کا نفرنس میں شریک ہوئے۔

٭مناصب :

         آپ کو 1993ءمیں کالی کٹ ضلع کاقاضی بنایا گیا اور 1995ءمیں ویناڈکامنصب ِقضا بھی آپ کے سپرد کیا گیا ہے۔آپ 1998ءسے امریکہ کی مجلس اسلامی کے رکن ہیں اور اسی طرح عمان کے آل بیت یونی ورسٹی کے بھی ایک معزز رکن ہیں۔آپ کو سنّی جمعیة العلما ،آل انڈیا سنّی جمعیة العلما کے جنرل سکریٹری کا عہدہ تفویض ہوا۔حکومت ہند کی جانب سے آپ کو مرکزی حج کمیٹی کا رکن بھی مقرر کیا گیا ہے۔

٭سنّی جمعیة العلما کیرالا کا قیام:

         کیرالامیں علماے اہلسنّت کی ایک متحرک وفعال تنظیم 1936ءمیں قائم ہوئی۔جس کا مقصد مسلمانان کیرالاکے مفادعامہ ،فلاح وبہبود اور دینی تعلیم وتربیت کے لیے نمایاں خدمات کی انجام دہی ہے۔اس تنظیم کی چالیس رکنی ایک مجلس شوریٰ ہے جس میں قابل قدر شخصیتوں اور ذی علم حضرات کو رکنیت دی جاتی ہے۔1976ءمیں حضرت شیخ ابوبکر کو اس مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیا گیا، پھر رفتہ رفتہ آپ اس کے جنرل سکریٹری مقرر ہوئے ۔1975ءمیں حضرت شیخ ابوبکر جمعیة العلما کی ذیلی شاخ ”جمعیة الشان المسلمین“(سمستھا کیرالاسنّی یوجنا سنگم)کے جنرل سکریٹری مقرر کیے گئے اور 1995ءمیں یوجنا سنگم کے منصب صدارت پر فائز ہوئے۔اس کے علاوہ ملک وبیرون ممالک کی کئی تنظیموں کے رکن اعلیٰ کا منصب دیا گیا ۔

٭ جامہ مرکزالثقافة السنیہ:

         امت مسلمہ کی فلاح وبہبود، دینی وعصری تعلیم وتربیت کی خاطر آپ نے کالی کٹ شہر سے 13کلو میٹر فاصلہ پر واقع پُر امن فضا ”کارنتھور“میں 1978ءکومفتی مکہ مکرمہ علامہ سید محمد بن علوی مالکی کے ہاتھوں ہندوستان کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونی ورسٹی” جامہ مرکزالثقافة السنیہ“کی بنیاد ڈالی۔جہاں ملک وبیرون ملک کے تقریباً بیس ہزار سے زائد طلبہ وطالبات علمی تشنگی بجھا رہے ہیں۔اس میں کے جی سے پی جی تک ،انجینئرنگ، میڈیکل ،ثقافتی اسکول ،گریجویشن کے علاوہ ٹکنالوجی ،مینجمنٹ ،پروفیشنل ٹریننگ تک کی تعلیم وتربیت کا معقول نظم ونسق ہے۔جو آج ملک وبیرون ملک میں” ازہر ہند جامعہ مرکز الثقافة السنیہ“ کے نام سے معروف ہے۔
         جنوبی بھارت میں یہ ایک اہم ادارے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس کے ماتحت تقریباً چالیس شاخیں قائم کی گئی ہیں جو پری پرائمری سے لے کر پی جی تک کے کورسیس چلاتے ہیں۔ حال ہی میں شہر دبئی اور دہلی میں بھی اپنی شاخیں قائم کی ہیں۔ اسلامی نشاط ثانیہ کے لیے یہ ادارہ سرگرم ہے۔ یہ مرکز ایک چیرِیٹبل ادارہ ہے جو عوام اور دیگر اداروں کے عطیہ جات پر منحصر ہے۔اس جامعہ کے کورسیس کی نشاندہی جامعہ الازہر قاہرہ نے کی ہے۔

٭تعلیمی سرگرمیاں:

         حضرت شیخ کی تعلیمی تحریک پر ریاست کیرالااور دیگرعلاقوں میں کئی ادارے قائم ہوئے جن میں جدید طرز پر مشتمل دینی وعصری نصاب ونظا م جاری ہے۔ کیرالا میں قابل ذکر اداروں میں جامعہ سعدیہ کاسرکوڈ، جامعہ احیاءالسنہ مالاپورم، جامعہ حسنیہ اسلامیہ پالاکوڈ کے نام خصوصیت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔جہاں دونوں تعلیم یکساں طور پر جاری ہے۔ آپ کی سرپرستی میں ایک ہزار سے زائد مدارس ومکاتب ،تقریباً آٹھ سو سے زائد مساجد ،پانچ سو CBSEانگلش میڈیم اسکول چل رہے ہیں۔مزید ملکی سطح پر ملی ومذہبی نمائندگی وفلاحی خدمات کے لیے ”مسلم آرگنائزیشن آف انڈیا“کے تحت کئی اہم فلاحی تنظیمیں بہ حسن وخوبی کام کررہی ہیں۔یہ ادارے ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کی ملی وفلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


٭ملی خدمات :

         آپ مذکورہ منصب کے ذریعے سے ہندوستانی مسلمانوں کی تعمیری وترقی، اقتصادی ومعاشی بہتری اور تہذیب اسلام کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔آپ ہندوستان کے غربت کے شکار علاقوں کے لوگوں کے لیے ریلیف کا بھی انتظام کرتے ہیں۔مسلمانوں کے قومی وملی مسائل کے حل کے لیے کئی بار ہندوستان کے وزرا اور اربابِ حکومت سے گفت وشنید اور ان سے بات چیت کی۔مسلمانوں کے مطالبات سے اہلِ حکومت کو آگاہ کیا جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئے ۔

         ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق انڈیا میں 97ملین افراد صاف اور میٹھے پانی سے محروم ہیں۔ حضرت موصوف نے پسماندہ علاقوں میں 4179واٹر پروجیکٹس شروع کیے ہیں جن سے بلاتفریق مذہب وملت دیہی علاقوں کے پسماندہ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔گلوبل ہَنگر میں ہندوستان 94 نمبر پر آتا ہے یعنی یہاں بھوکے اور کپڑوں کے محتاج افرادکی تعداد زیادہ ہے۔اس لیے حضرت موصوف کی نگرانی میں مرکز کے احباب حاجت مندوں تک پہنچتے ہیں اور سالانہ ہزاروں فوڈ کِٹ غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور اب تک ستر ہزار سے زائد ڈریس کٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔مرکز نے سینکڑوں غریب فیملی کو گھر باندھ کر دیا ہے اسی کے ساتھ مرکز کے زیر اہتمام ٹیلرنگ گلاس ،اوکیشنل سینٹر اور کمپیوٹر سینٹر جاری ہیں جن میں لوگوں کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ،مرکز نے کئی ضرورت مندوں کو مفت میں رکشا بھی دیے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔مرکز معذوروں میں وقتاً فوقتاً وہیل چیئر بھی تقسیم کرتا ہے اور معذور طلبہ کو عریضہ کرنے پر اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے۔خدمت انسانیت کے باب میں حضرت موصوف کے یہ وہ کارنامے ہیں جو اسلام کے نظام خدمت خلق کو بیان کرتے رہے ہیں۔خدمت خلق وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی۔ کسی انسان کے دُکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنت کا ذریعہ ہے ۔کسی زخمی دل پر محبت و شفقت کا مرہم رکھنا اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔کسی مقروض کے ساتھ تعاون کرنا اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔ کسی بیمار کی عیادت کرنا مسلمان کا حق بھی ہے اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی۔کسی بھوکے کو کھانا کھلانا عظیم نیکی اور ایمان کی علامت ہے۔دوسروں کے کام آنا ہی اصل زندگی ہے، اپنے لیے تو سب جیتے ہیں، کامل انسان تو وہ ہے ،جو اللہ کے بندوں اور اپنے بھائیوں کے لیے جیتا ہو۔ علامہ اقبال کے الفاظ میں
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے

٭صحتی خدمات:

         اس شعبے کے مرکز کے ماتحت کیمپس دواخانہ اور ریسرچ سینٹر میں صحتی خدمات انجام دیے جاتے ہیں۔ مریض طلباکا یہاں مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ایک خصوصی ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے اور یونانی ہسپتال بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ساتھ ہی یونانی طبی کالج بھی قایم کرنے کے لیے ادارہ کوشاں ہے۔آفات ارضی وسماوی کے شکار علاقوں کو حضرت موصوف کی جانب سے امداد فراہم کی جاتی ہے ۔

٭فلاحی خدمات:

         حاجت مندوں اور ضرورت مند طلبا کو مرکز معاشی امداد بھی فراہم کرتا ہے۔ اگر کوئی طالب علم بیرونی ممالک جیسے روس اور مصر میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے معاشی تعاون کے لیے مخصوص فنڈ کا بھی انتظام ہے۔ اسی طرح میڈیکل اور انجینئرنگ طلبا جو دیگر ریاستوں میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی اسکالرشپ دی جاتی ہے۔ اس کام کو انجام دینے کے لیے دہلی میں ایک بہبودی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ اسلامی دعوہ میں اسناد بھی دیے جاتے ہیں، یہ اسناد حاصل کرنے والے مرکز الثقافتی طلبا دنیا بھر میں دعوت کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔

٭بیرون کیرالاکے مراکز:

         مرکز کے کئی ذیلی ادارے، علاقائی مراکز اور شاخیں مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر ذیل کے مقامات پر:
(1) مرکز برائے اسلامی تعلیمات، لونی۔
(2) گلشنِ فاطمہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے نسواں، نیوریا حسین پور، پیلی بھیت،یوپی۔
 (3) مرکز پبلک سکول و مدرسہ، گونڈال، راجکوٹ اور مرکز پبلک سکول و مدرسہ، اپلیٹا،گجرات ۔
(4)النور ایجوکیشن سینٹر، میسور، مرکزالہدیٰ کالج برائے نسواں، کمبرا، پتور۔
(5)خائکہ ہائر ایجوکیشن سینٹر، بنگلور،کرناٹک ۔
(6) مرکز سکول کوتاموڑی، کوڈاگو۔
(7)مرکز برائے اسلامی تعلیمات ،ہبلی۔
 (8) مرکز سینٹر، ڈونگری،ممبئی ۔
(9) مرکز سینٹر،کولکاتا۔
(10) مرکز سینٹر،آسام ۔
(11) مرکز سینٹر،تری پورہ ۔
(12) مرکز سینٹر،تمل ناڈو ۔
(13) مرکز سینٹر،کشمیر ۔
(14) بہار اور لکش دیپ میں علاقائی مراکزوغیرہ۔

٭کتب خانے اور ابلاغی وسائل کتب خانے:

         لائبریریاں، ابلاغی وسائل کتب خانے (میڈیا ریسورس لائبریریز) وسیع ترین وسائل فراہم کرکے تعلیم، مطالعہ اور تحقیقی میدانوں میں ایک نئی جان ڈال رہے ہیں۔اس کتب خانے میںقدیم وجدید کتابوں کے نسخے دستیاب ہیں۔یہاں تقریباًپچیس ہزار کتابیں موجود ہیں۔

٭یتیم خانے:

         پوری دنیا میں تقریبا ایک کروڑ ترپن لاکھ یتیم بچے ہیں جن میں سے بیس لاکھ بچے انڈیا میں ہیں یعنی کل یتیموں کاچار فی صد ۔حضرت موصوف نے مرکز کے زیر اہتمام یتیموں کی پرورش اور تعلیم وتربیت پر خصوصی شیڈول ترتیب دیا ہے۔مرکز کا نعرہ ہے ”نو آرفن وتھاٹ ایجوکیشن“یعنی ایک بھی یتیم اَن پڑھ نہ رہے۔حضرت موصوف سوسائٹی کی ذہنیت کو یتیموں کے حوالے سے تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آپ کے یتیم خانے پر تقریباً نوہزار یتیم بچے آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور مرکز انھیں ہر قسم کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے۔

٭اعزاز:

         حضرت شیخ ابوبکر میاں نے وہ عظیم کارنامے انجام دیے ہیں کہ جنہیں صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ بیرون ممالک خاص طور پر عرب ممالک میں قدرومنزلت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔آپ نے اپنی علمی کاوشوں اور انتھک محنتوں وکوششوں سے دینی ترویج واشاعت ،تنظیم وتحریک اور کفالت ایتام کا جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی آپ بیرون ممالک کی بڑی بڑی اسلامی کانفرنسوں میں ہندوستان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہیں ۔آپ کی انسانی خدمات اور تعلیمی تحریک کی بدولت عرب ممالک نے بہت سے تہنیتی ایوارڈ سے آپ کو سرفراز کیا ہے۔2013ءمیں سلطنت دبئی نے آپ کو پندرہویں صدی کا عظیم مبلغ ”مبلغ اعظم “ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔آپ کی تبلیغی وتعلیمی مساعی جمیلہ کو دیکھتے ہوئے 2009ءمیں جدہ میں آپ کو ”اسلامک ہیرٹیج ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

٭اہم کارنامے:

         قوم مسلم میں اتحاد واتفاق ،پورے ملک میں دینی وعصری تعلیم کا فروغ، یتیموں اور مسکینوں کی کفالت ،ملی ومذہبی قائدین ،روساے اسلامی تنظیم ،ائمہ مساجد ومدارس کو متحد کرکے ایک ہی نظم ونسق کے ذریعہ تعلیم وتربیت ،فلاحی خدمات اور معاشرتی اُمور کی نمائندگی جیسے اہم کارنامے آپ کی ذات سے انجام پذیر ہوئے ہیں۔آپ نے مختلف تعلیمی اور فلاحی ادارے تشکیل دیے ہیں جیسے:

٭کالج اور یتیم خانے

٭مراکز براے اسلامی تحقیق
٭ کالج براے علم شریعہ
٭کالج براے حفظ القران
٭مرکز انجینئرنگ کالج
٭مرکز آرٹس اور کامرس کالج
٭مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی تعلیمی مرکز (اسٹڈی سینٹر)
٭یتیم خانے
 ٭مرکز یتیم خانے براے نسواں

٭حوالہ جات:

(۱)اہلسنّت کی آواز،خلفائے خاندان برکات،ص491تا497،جلد21،2014ئ،از:ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری
(۲)دی مسلم 500،14۔2013ئ،15۔2014ئ،2016ءاور 2017ئ، دی رائیل اسلامک اسٹراٹیجک اسٹڈی سینٹر(جارڈن)
(۲)وکی پیڈیا۔
(۳)http://www.markazonline.com



..:: FOLLOW US ON ::..

https://www.youtube.com/channel/UCXS2Y522_NEEkTJ1cebzKYw



http://www.jamiaturraza.com/images/Facebook.jpg
http://www.jamiaturraza.com/images/Twitter.jpg


2 comments:

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)