Beauty Parlors ka badhta Rujhaan مسلمان محلوں میں بیوٹی پارلر وں کا بڑھتا جال۔غورو فکر کا مقام؟ - NOORI ACADEMY

Latest

Noori Academy

Search Now

Thursday, July 16, 2020

Beauty Parlors ka badhta Rujhaan مسلمان محلوں میں بیوٹی پارلر وں کا بڑھتا جال۔غورو فکر کا مقام؟


فیئراینڈ لولی پر 15دنوں میں 94ملکوں کے 13ہزار افراد نے پٹیشن کی حمایت کی: جانیے پوری حقیقت

مسلمان محلوں میں بیوٹی پارلر وں کا بڑھتا جال۔غورو فکر کا مقام؟

حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشید پور

  رب تبار ک وتعالیٰ جو سارے آسمانوں وزمین کا پیدا فر مانے والا ہے۔اُس کا لاکھ لاکھ شکر واحسان ہے کہ اسنے ہمیں انسان بنایا،اِیمان والا بنایا۔ انسان اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کرے کم ہے،اِس بات پرکہ اسنے انسانوں کو اپنی مخلوق میں سب سے اعلیٰ درجہ عنایت فر مایا،بلکہ یہ بھی اعلان فر مایا،ترجمہ: بیشک یقینا ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا۔(القر آن،سورہ والتین:95 آیت4)
اللہ تعالیٰ نے انجیر،زیتون،طور سینا اور شہر مکہ کی قسم کا ذکر فر ماکرکے ارشاد فرمایاکہ ہم نے آدمی کو سب سے اچھی شکل وصورت میں پیدا کیا، اس کے اعضاءمیں مناسبت رکھی، اسے جانوروں کی طرح جھکا ہوا نہیں بلکہ سیدھی قامت والا بنایا، اسے جانوروں کی طرح منہ سے پکڑ کر نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر کھانے والا بنایا اور اسے علم،فہم ،عقل،تمیز اور باتیں کرنے کی صلاحیت سے مُزَیّن کیا۔ یہی عظیم نعمت وعظمت انسانوں کو تمام مخلوقات سے ممتاز کرتی ہے۔ بہترین شکل وصورت والا انسان آج خود سے اپنی تذلیل کرانے میں لگا ہواہے،چمکتا چہرہ نیک صورت پھر کیوں کر اپنے بنا سنگار ،لیپا پوتی کے وہ طریقے استعمال کررہا یا کررہی ہے جو نہ ہی خوبصورتی کے محفوظ طریقے ہیں ،نہ ہی سستے ہیں بلکہ وہ بہت خرچیلے اور نقصان دہ بھی ہیں۔بازارو میک اپ کے سامان اکثر نقصان پہنچاتے ہیں، بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ رواں سال میں دنیا کی مشہور اور سب سے زیادہ بکنے والی کریم فیئر اینڈلولی جو دنیا میں گورے پن کو بڑھاوا دینے کا دعویٰ کرتی ہے۔اس کے خلاف امریکہ میں کئی ہزار کیس ہوئے ہیں،جس کی شروعات تین پاکستانی سہیلیوں نے کی ہے۔:حراہاشمی،انجم چندانی اور ماروی احمداور خواتین کی کئی انجمنوں نے اسی سال9 جون2020ءکو آن لائن ،عرضی (درخواست)، پٹیشن دائر کی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیئر اینڈ لولی اور گورے پن کو بڑھاوا دینے دوسری مصنوعات اور اس کی تشہیرپر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ ہیوسٹن امریکہ میں مقیم انعم چندانی کہتی ہیں کہ امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلائیٹیڈ کی ہلاکت اور اس کے نتیجے میں چلنے والی”بلیک لائیوز میٹر“ یعنی سیاہ فاموں کی زندگیاں بھی اہم ہیں۔
        تحریک کے بعد سے وہ اور ان کی سہیلیاں کافی پریشان تھیں۔وہ کہتی ہیں” مجھے محسوس ہوا کہ ہمیں گروہ کے طور پر اپنے معاشرتی رویوں میں سفید رنگت کو برتر سمجھنے کے خیال پر غور کر ناہوگا اور اس غورو فکر کے دوران مجھے یہ احساس ہوا کہ سفید رنگت کی برتری کو بڑھاوا دینے میں گوری کرنے والی کریم ،خاص کر


” فیئر اینڈ لولی کا بہت بڑا عمل ہے اور یہ ،چمڑا،جلد کے لیے بھی بہت نقصان دہ ہوتی ہے“
انعم حرا ،اور ماروی نے اس پٹیشن کی حمایت کے حصول کے لیے دن رات کوشش کی۔ اور 15دنوں میں 94ملکوں کے 13ہزار افراد نے اس پٹیشن کی حمایت کی،جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے اور دوسری کئی نامور شخصیات شامل ہیں“۔ اس پٹیشن کو دنیا کے کئی نامور جریدوں نے بھی سپورٹ کیا اور دو ہفتے میں ہی یونیلیورکا اعلان سامنے آگیا۔کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جلد کی حفاظت سے متعلق تمام مصنوعات کے اشتہارات اور پیکجنگ میں تبدیلی کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے اور اب کریم سے گورے پن سے جڑے دوسرے کئی لفظوں کا استعمال بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔لفظِ ”فیئر“ حسین،گورا کے بغیر(فیئر اینڈلولی) کا نیا نام طے کیا جارہا ہے۔ اس کریم سے ”فیئر“ ”یعنی گوری رنگت“ کا لفظ ہٹایا جارہاہے۔ اور یہی نہیں کمپنی نے اپنی تمام مصنوعات سے لفظ گورے پن کے تمام الفاظ کو ہٹانے کا فیصلہ لیاہے۔ ترقی یافتہ ملکوں سے جو بیماریاں بنامِ” فیشن“ ہمارے یہاں آئیں انکو ہم نے آنکھ بند کر کے قبول کرلیا،اُنکے مضر اثرات ،نقصانات پر کبھی بھی غور نہیں کیا،نہ ہی کرنے کی سوچتے ہیں۔آج بازاروں میں طرح طرح کی کریم،پاڈر وغیرہ کی بھر مار ہے نئی نسل ان کی دیوانی ہے،ان کے سائیڈ ایفکٹ بھی بہت زیادہ ہیں سینکڑوں مثالیں موجود ہیں۔لوگ خود ہی مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔

رب نے خوبصورت بنایا! بیوٹی سیلون کیا خوبصورت بنائے گی؟:

        جب اللہ نے انسانوں کو عزت و شرف بخشا،تو کوئی خوبصورت یا دولت مند ہونے کی بنیاد پر کیونکر اعلیٰ و برتر ہو سکتا ہے۔فر مانِ الٰہی ہے:ترجمہ:اور بیشک ہم نے اولاد آدم کو عزت دی اور انہیںخشکی اور تری میں میں سوار کیااور ان کو ستھری چیزوں سے رزق دیا اور انہیں اپنی بہت سی مخلوق پر بہت سی برتری دی۔(القر آن،سورہ بنی اسرائیل،17:آیت70) اللہ کی جانب سے انسان کی یہ تکریم کہ انسان کو سب سے بہترین” صورت میں“پیدا فر مایا، انسانوں کو عقل،علم ،قوتِ گویائی وغیرہ وغیرہ سے نوازامتعدد جگہ قرآن مجید میں انسانی خوبصورتی اور دی ہوئی نعمتوں کا ذکر صراحت سے موجود ہے۔سورہ اِفطار،آیت7..8، وسورہ تغابن 3 میں بھی انسانی خوبصورتی کا تذ کرہ فر مایا:” اسی نے تمھاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے“ اسلام کے لانے والے آقا ﷺ نے حج کے دوران عرفات کے میدان میں انسانی حقوق بیان فر مائے:” اے لوگو! تمھارا رب ایک ہے اور تمھارے باپ آدم بھی ایک ہے،کسی عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں کسی عجمی کو کسی عربی پر فضیلت نہیں،کسی کالے کو کسی گورے پر اور کسی گورے کو کسی کالے پر فضیلت نہیں فضیلت کا میعار صرف تقویٰ ہے۔(مسند احمد،حدیث:22978) جب قر آن و احادیث سے واضح ہوگیا کہ گورا ہونا کوئی عزت کی علامت، نشان، symbol, نہیں،کوئی گورا ہے تو عزت والا ہے یا کوئی کالا ہے تو اس کی کوئی عزت نہیں،یہ سرا سر جاہلیت ہے۔

لیڈس بیوٹی سیلون کے چلن کا عام ہونا،بے حیائی بے شرمی کا عام ہونا:

        ڈھائی،تین دہائی پہلے1995 میں ہندوستان کے بڑے شہروں میں لیڈیز بیوٹی پارلروں کا چلن بڑھا پہلے کہیں کہیں اکا دُکا دکھائی پڑتے تھے۔پھر، beauty & cosmetics parlor, کے نام پر،herbal, جڑی بوٹیوں کے نام پر عورتوں کے چہرے میں میک اپ(لیپاپوتی) کرنا اور منھ مانگے دام وصول کرنا شروع ہو گیا۔دولت مند لوگوں نے اسے اپنا اسٹیٹس بنالیا،حرام کی کمائی والوں نے بھی اسے خوب بڑھاوا دیااورپھر یہ2010 کے بعد سے کینسر کی طرح ہر گلی ،ہرمحلہ میں پھیل گیااور2010 کے بعد سے تو ہر ایرا غیرا بیوٹیشن بن گیااور اس کار شر میں شریک ہوگیا جگہ جگہ پارلروں کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں امیر تو امیر غریب بھی اس لیپا پوتی کے بغیر جی نہیں پارہا ہے،حد تو یہ ہوئی جو چندہ کرکے بچی کی شادی کررہا ہے وہ بھی بستی کی نو سیکھیا بیوٹیشنوں سے دلہن کو تھوپ تھاپ کراکر بندروں کے چوتڑوں کی طرح گال لالو لال کرا کر 3 سے چار ہزار روپئے دے کر اپنے کو بہت بڑا خوبصورت سمجھ رہا /رہی ہے۔ قاضی سے نکاح پڑھاتے وقت بچی کے غریب ہونے کا رونا رویا جاتا ہے،گاڑی سجانے میں کم ازکم دو ہزار سے تین ہزار،دلہن کا میک اپ کرانے میں کم سے کم تین ہزار خرچ کرنے والے وہاں غریبی کی دُہائی اور رونا نہیں روتا۔کلیجہ پھٹتا ہے تو صرف نکاح پڑھانے والے امام،قاضی کو نذرانہ دینے میں؟ بے شر می بے حیائی کی حد ہوگئی،اللہ توبہ اللہ توبہ۔

مسلم محلوں میں بیوٹی سیلون یہ کیا ہورہا ہے؟:

         ماہ رمضان المبارک کا مہینہ افطار سے آدھا گھنٹہ پہلے بیوٹی پار لر بند کرکے گھر جاتے ہوئے لڑکی بولتی ہے روزہ افطار کرنے کا وقت ہورہا ہے، میں روزے سے ہوں گھر افطار کرنے جارہی ہوں کل آنا۔بیوٹی سیلون میں آنے والی لڑکی بولتی ہے پلیز،پلیزاِبرو ، بھنو یں،Eyebrow, بنادو پھر آنا مشکل ہوگا۔آنے والی بچی نقاب میں،بیوٹیشین بچی بغیر نقاب اور انتہائی معیوب وبے شرمی کے لباس میں،لباس زیبِ تن کرنے کے بعد بھی دس گنا زیادہ ننگا پن کا مظاہرہ(ناچیز کا مضمون: لباس کے بنیادی مقاصد،کا ضرور مطالعہ فر مائیں) الحمد للہ ایمان کی رمق باقی ہے،روزہ کھولنے جلدی میں جا رہی ہے۔ میں فکر مند ہوگیا،کسی طرح اس کی اصلاح کی جائے دودن اسی فکر میں گزرے،فرمان الٰہی،ترجمہ: اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔(القرآن،سورہ ال عمران:3 آیت104 ) اور فرمانِ رسول ﷺ پیش نظر: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فر مایا: مومن اپنے بھائی کا آئینہ ہے،جب وہ اس میں کوئی برائی دیکھتا ہے تو اس برائی کی اصلاح کرلیتا ہے۔(اخرجہ البخاری فی ا لٓادب المفرد،1/93،حدیث:238، والمزی فی تھذیب الکمال،11/428، حدیث:2515،3256،) اسی فکر میں تیسرے دن میں روزہ کھولنے سے ٹھیک پون گھنٹے پہلے بیوٹی پارلر کے قریب 300 میٹر دور ڈرا سہما کھڑا ہوگیا بچی نکلی اور دوکان بند کرنے لگی، میں لمبے لمبے قدم سے اُس تک جا پہنچا بیٹی پلیز صرف پانچ منٹ آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں،جی بولیئے،میں نظریں جھکائے ،بیٹی آپ مسلمان ہو روزہ سے ہو جی انکل ہم روزہ سے ہیں ہم نے کہا الحمد للہ! آپ کا ایمان ابھی سلامت ہے،بیٹی پلیز پلیز خدا کے واسطے آپ ایسا لباس نہ پہنیں آپ مسلمان ہیں آپ کے اندر ابھی ایمان کی رمق موجود ہے ”اُسنے کہا انکل میں اپنی آپ بیتی آپ کو کیا بتاں میں نے کہا نہیں سننی آپ کی آپ بیتی صرف میری اس گزارش پر آپ عمل کرو“ مجھے اس نے اپنا موبائل نمبر دیا اور کہا میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کل سے اپنا لباس بدل دوں گی لیکن؟ آپ میری ”آپ بیتی“ فون پر ضرور سنیں۔ اہلیہ حجن صاحبہ سے اس کی بات کرائی ،استغفراللہ، استغفراللہ! یہ کیا ہورہا ہے کیا کیا باتیں ہوئیں الامان والحفیظ اس نے یہ بھی بتایا کہ یہ صرف میری ہی کہانی نہیں۔زیادہ تر بیوٹی سیلون ، پار لروںمیں کام کرنے والی لڑکیوں کی ہے۔ گھروں میں بیوٹی پارلروں کا قیام بھلے آپ کو چند روپئے جمع کرنے کا موقع دیتے ہیں، پیسہ ہی کمانا کمال نہیں انسانیت،ایمان،عزت بہت بڑی چیز ہے۔”عزت بڑی ہے روپیہ نہیں؟ عزت پیسے سے بہت بڑی ہوتی ہے“۔ مسلم محلوں میں بیوٹی پارلروں،لیڈس سیلون کے کھلنے سے مسلم بچیوں کے اخلاق و کردار پر بہت خراب اثر پڑ رہا ہے۔اچھی بھلی خوبصورت،قبول صورت بچیاں عام کوسمیٹک کریموں،ہربل نام کی کریموں کی لیپا پوتی سے اپنے قدرتی حسین چہروں کو خراب کرا رہی ہیں،کچھ ہی دنوں بعد انکے چہرے لٹک جاتے ہیں چہرہ بدنما ہوجاتا ہے اور پھر بیوٹی پارلر جائے بنا کسی پارٹی میں جانے کے لائق نہیں رہتیںاورخرچ الگ سے بڑھ جاتا ہے۔
 فیشن کے نام پر مسلمانوں میں بڑھتی بے حیائی: بڑھتی بے شر می،سماجی وبے دینی برائیاںخدارا ،خدارا توجہ فر مائیں ورنہ اللہ کی پکڑ سے کوئی نہیں بچ پائے گا،رب العا لمین نے مسلمانوں کے لیے ہی یہ حکم دیاہے۔ تر جمہ:اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کوآگ سے بچا جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت کرّے(طاقتور) فرشتے مقرر ہیں جو اللہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں۔(القرآن،سورہ التحریم:66آیت6) اس آیت کریمہ کی بہت لمبی تفسیر ہے اس کی روشنی میں بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے،مسلمان سماج کی ذمہ داری ہے کہ آنکھ بند کرکے دنیا میں تو رہ سکتے ہیں،بعد مرنے کے تو احکم الحا کمین کے آگے حاضری کے وقت کیا جواب دیں گے،سوچئیے پلیز ضرور سوچئیے۔سماج میں پھیلی برائیوں پر کچھ نہ کچھ کرئے اللہ سب کو سمجھ کی توفیق عطا فر مائے آمین ثم آمین۔
خطیب و امام مسجد ہاجرہ رضویہ                                     
اسلام نگر، کپالی،پوسٹ:پارڈیہہ،مانگو،                      
جمشیدپور(جھارکھنڈ)پن ۰۲۰۱۳۸                 
Mob.: 09386379632

No comments:

Post a Comment

Popular

Categories

’’یو جی سی نیٹ‘‘ کی تیاری کیسے کریں؟ (1) ” نیکی کر سوشل میڈیا پر ڈال “:پُرانی کہاوت کا نیا وَرژن (1) 31 December (2) 5807 اسامیوں پر ٹیچرس بھرتی ، اُردو کے لیے 917 اسامیاں مختص (1) 8 Interesting Facts About Saturn (1) A One-Day National e-Workshop on AN APPROACH FOR BONSAI CULTIVATION (1) A One-Day National Webinar on "Balanced Diet and Health Issues During Covid-19" (1) Aala Hazrat (1) Aashura ke Waqiaat (1) Aazadi (10) Advocate Momin Musaddique Ahmed (2) Air Pollution (1) Al Mukhtar Magazine (1) Allama Peer Md Tabassum Basheer Owaisi (12) Allama Qamruzzama Aazmi (1) Ameer Sunni Dawateislami (1) AMU (2) Announcement (71) ANSAR SHAIKH IAS BIOGRAPHY (1) Arfa Khanum Sherwani Artcile (2) Article (148) Asthma Day (1) ATAURRAHMAN NOORI (54) Azmate Mustafa (1) Bachcho ko Sudhara kaise Jaye ? (1) Bahar-E-Sunnat 2012 (6) Bahar-E-Sunnat 2013 (26) Bahar-E-Sunnat 2014 (6) Baitul Muqaddas (1) Baqra-Eid Article (2) Biography (1) Biography of Maulana Shakir Ali Noori (1) Biography of Mirza Asadullah Khan Ghalib (2) Book (42) Book Ijra News (40) Book on Ertugrul Ghazi (2) Book on Sultanat-E-Usmania (2) Books (33) BOOKS OF AMEER SUNNI DAWAT-E-ISLAMI (23) BOOKS OF ATAURRAHMAN NOORI (19) BOOKS OF OTHER ULMA (4) Books of Sayyed Ameenul Qadri (8) Breaking News (80) CAA (6) CAB (6) Competitive Exams (9) Competitive Exmas (9) Condolence Letter from Allama Qamr-Uz-Zama Khan Aazmi (1) Corona Malegaon Pattern (4) CORONA VACCINE (1) Corona Virus (2) Corona Virus ki Waba Aur Qaum-E-Muslm By Allama Qamruzzama Aazmi (2) Corona Warrior Certificate (1) Crash Course (1) Cricket (4) Cronan Virus (16) CSE (9) CTET (2) Current Affairs (17) Darul Uloom Sultaniya (1) Democracy (1) Dr Aamir ENT (1) Dr Hamid Iqbal DCH. ڈاکٹر حامد اقبال (1) Editorial Articles (41) Editorial Articles of Bahar-E-Sunnat (4) Education (83) Educational News (4) Election and Governance (1) Electronic Media Association of Maharashtra (1) EMAM (3) Ertugrul Ghazi (1) Event (1) Exam (28) Fateh Makkah (1) Fatma Ka Laal Maidan E Karbala Mein (1) Feature (112) Features (45) Ghazal (4) Ghazala Fatma Research Scholar (1) Government and Administration Failure (1) Gulam Mustafa Naeemi (1) Gulam Mustafa Razvi (5) Hafiz Gufran Ashrafi (6) Hafiz Hashim Qadri (15) Haj Ki Fazilat (1) Haqqa ki Bina La Ilaha Ast Husain (1) Harappa And Mohenjo-daro (1) Hayatul-Mawat Book (1) Hazrat Abu Huraira (1) Hazrat Fatema Book (1) Hazrat Ibraheem (1) Hazrat Khalid Bin Waleed (1) Hazrat Salimul Qadri ka Inteqal (1) Hazrat Umar Farooque (2) Hazrat Zainab ke Karbala me Khutbaat (1) Health (4) Hindustan Ki Fazeelat (1) HISTORY (6) History of Malegaon (2) Ideal Teacher by Google (1) Image (3) Imam Ahmad Raza (1) Imam Husain Karbala Me (9) Imran Jameel (1) Indian History in Urdu (2) Intekhab-E-Mustafa : Hazrat Umar Farooque (1) Inteqal (1) ISLAM (1) Islamic Article (1) ISLAMIC HISTORY (6) Islamic Scholar aur TV Debates (2) J.A.T. Arts (1) Jahez Mangna Chor do : Khanqah-E-Barkatiya ka Paigham (1) Jang-E-Aazadi 1857 me Ulma ka Kirdar (1) JAT Campus News (1) JAT Campus News. (1) Kanzul Iman Monthly Magazine May June 2020 (1) Kanzuliman (6) KANZULIMAN 2016 (8) Kanzuliman 2022 (3) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine February 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine March 2021 (1) Kanzuliman Delhi Monthly Magazine May 2021 (1) KANZULIMAN MAGAZINE 2017 (11) Kanzuliman Monthly Magazine (1) KANZULIMAN MONTHLY MAGAZINE 2018 (8) Kanzuliman Monthly Magazine April 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine December 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi April 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi June 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi March 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine Delhi May 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine February 2022 (1) KanzulIman Monthly Magazine January 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine January 2022 (1) Kanzuliman Monthly Magazine October 2021 (1) Kanzuliman Monthly Magazine September 2021 (1) Khalid Ayyub Misbahi (10) Khandesh (1) Khanqah-E-Ashrafiya (1) Khanqah-E-Barkatiya (4) Khanqah-E-Qadriah Badaun (1) Khawaja Gareeb Nawaz (2) Khudkushi (2) Latest Corona News of Maharashtra (5) Lock Down aur Madarsa (1) Love Jihad (1) Magazine (7) Mah-E-Moharram ki Fazeelat aur Aamaal (4) MAHA-TET (2) Malegaon Corona (6) Malegaon District Nashik (5) Malegaon Freedom Fighters (1) Malegaon Municipal Corporation Recruitment 1006 Posts (1) Malegaon Suicide Case (2) Masjid Aqsa (1) Masjid News (2) Maualana Mohsin Raza Ziyai (5) Maula (1) Maulan Md Shakir Ali Noori (3) Maulana Sadique Raza Misbahi (1) Maulana Sayyed Ameen-Ul-Qadri (1) Maulana Shakir Ali Noori (1) Meelade Mustafa (1) Meere Arab ko aayi Thandi hawa jaha se (1) Meraj (3) MH SET SEPTEMBER 2021 Paper Urdu (1) MH-SET EXAM (13) MHRD (2) Mid-Day Meal (1) Moharram (9) Momin Faiyyaz Ah (1) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine (11) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2013 (10) Monthly Sunni Dawat-E-Islami Magazine 2014 (6) MONTHLY SUNNI DAWATEISLAMI MAGAZINE 2017 (12) Mubarak Kapdi (1) Mufti Nizamuddin Razvi (2) Mukhtar Adeel Article (2) Neki kar Social Media par Daal (1) Net_Set_Exams_0Repeated_Questionss (1) News (109) News18 Anchor Amish Devgan (2) Nooh Siddiqui IRS (1) Noori Academy (101) Noori Academy Vlog (1) Noori Mission (4) NPR (1) NRC (26) NTA NET (11) NTA NET SUBJECT URDU (7) NTA NET URDU (9) One Day National Webinar on Urdu Ghazal Samt-O- Raftar (1) Online Education (5) Online Line Tariqa-E-Taleem Masayel aur Hal (1) Ottoman Empire (2) Paighamat-E-Noori (1) Payame Barkaat (1) Personality (1) Pet Exam (1) Ph.D. (1) Poetry (1) Prime Time (3) Prof. Mohammed Baig Ehsas (1) Prof. Saghir Afraheim (1) Prof. SharfunNihar (1) Program Reports (29) PROTEST (10) Qari Riyazuddin Ashrafi ka Inteqal (1) Rajab (6) Rajab Ke Fazayel (1) Ram Janam Bhumi Babri Masjid ka Sach By Shitla Singh (1) Ramzan Article (5) Ramzan ki Aamad par Huzur Alahissalam ka Isteqbaliya Khutba (1) Ramzan Ul Mubarak Kaise Guzare (1) Raza Academy (4) Research Article (1) Ruhani taur par Mazboot bane (1) Saday-E-Qalam (77) Safar Nama (4) Science (1) Science and Commerce College (1) Seerat (1) Sehra Kalam By Gulam Mustafa Asar Siddiqui Malegaon (1) SET (3) SET Question Papers (1) Shagufta Subhani (2) SHAIKH SALMAN PATEL (2) Shakeel Subhani (2) Sheikh Abubakr Ahmad Biography (1) Special Interview (1) SPEECH OF AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) SPEECH OP AMEER SUNNI DAWATE ISLAMI (1) Sports (4) SPPU (1) SPPU Ph.D. Entrance Test Qualifier (1) Suicide aur Islam (2) Suicide Cases (1) Sunni Dawat-E-Islami (4) Sunni Dawateislami 2016 (12) SUNNI DAWATEISLAMI MONTHLY MAGAZINE 2018 (5) Supreme Court (2) Syed Faooq Miya Chishti (1) Tafseer-O-Hadees me Hindustan ka Tazkira (1) Tajalliyat-E-Noori (1) Tajush Sharia Number (2) Teacher's Day (1) TET (3) The Wire (2) The World's 500 'Most Influential Muslims 2022 (1) The World's 500 Influential Muslims (2) Top Story (19) TV Debate (2) UGC NET (12) UGC NET Dec 2020 & June 2021 Subject Urdu Claim File (1) UGC NET URDU (8) UGC NET URDU SYLLABUS (6) Ummeed Team By SDI (1) UPSC (15) UPSC URDU. (7) Urdu ke Mashhoor Naqid Gopichand Narang (1) Urdu Kitab Mela (1) Urdu_Adab (1) Vacancies (5) Wadaye Tajush Sharia Book (1) Wali Aurangabadi (1) Wali Deccani (1) Webinar (4) West Bengal State Eligibility Test Subject Urdu (1) www.markazlawcollege.com (1) Zakat Ke Mustahiq (1) Zarb-E-Qalam (13) آئی اے ایس افسر شاہ فیصل (1) آمد ماہِ رمضان پر حضور اکرم کا استقبالیہ خطبہ (1) آن لائن طریقہ تعلیم :مسائل اور حل (1) ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے (1) اتحاد امت وقت کی ضرورت (1) اجمیر سے آگرہ کے سفر کی پُر لطف داستان (1) ادیب و ناقد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کا انتقال (1) اردو قومی کتاب میلہ میں بیرون شہر مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری (1) ارضِ اقصٰی کی بربادی کا المیہ (1) اسٹوڈنٹس آبجیکشن داخل کر کے دس مارکس حاصل کریں (1) اسریٰ اور معراج کا سفر :سائنسی تحقیقات کی روشنی میں (1) اسریٰ اور معراج کے سفر کی منفرد حکمتیں:مختلف اسفار کے تناظرمیں (1) اسلام اور ہندوستان کا تعلق (1) اسلام کا سرمایہ افتخار: سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ (1) اشرف الفقہامفتی مجیب اشر ف صاحب علیہ الرحمہ (1) اعلیٰ حضرت اور مشائخ چشتیہ (1) الحاج ہارون احمد انصاری : شہر مالیگاﺅں کی سیاست کے سالارقافلہ (1) امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغامِ تسلیم و رضا (1) امیر سنی دعوت اسلامی کی خدمت میں درگاہ انتظامیہ نے ایوارڈ پیش کیا (1) انتخاب مصطفےٰ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ (1) انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: اکشر پٹیل نے گلابی گیند سے تاریخ رقم کی (1) اَنوارِ تاج الشریعہ نمبر (1) بچوں کو سدھارا کیسے جائے ؟ (1) بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر (1) پانچ چیزوں کوغنیمت جانیں! . مولانا محمّد شاکرعلی نوری صاحب (1) پانچ سو سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی فہرست (1) پروفیسر بیگ احساس کا انتقال (1) پروفیسر شرف النہار : دکن کے ادبی اُفق پر علی گڑھ کا ایک بلند اور روشن ستارہ (1) پروفیسر شرف النہار صاحبہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب کی ترتیب (1) پروگریسیو اسکول (1) پری پی ایچ ڈی کورس میں عطاءالرحمن نوری کی ممتاز کامیابی (1) پہلی سے بارہویں جماعت تک ٹیچر بننے کے لیے اب ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنا لازمی (1) تاریخی تناظر میں فضائل و مسائل یوم عاشورہ (1) تجلیات نوری (1) تعلیم کا مقصد اخلاقیات، شعور اوربہتر اقدارہیں یا محض روزگار ؟ (1) تفسیر و حدیث میں ہندُستان کا تذکرہ (1) تھرٹی فرسٹ :احتساب کادن (1) تھرٹی فرسٹ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس طرح منائیں (1) تہذیب کی ہے بزم چلے آئیے جناب (1) ٹی ای ٹی امتحان میں اُردو زبان کے نصاب پر مشتمل دو اہم کتابیں (1) ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اعلان کردیا (1) جمہوریت ، الیکشن اور حکومت پر نیشنل ویبینار (1) جے اے ٹی کیمپس کی ایم ایچ سیٹ امتحان میں منفرد کامیابی (1) جے اے ٹی ہارون انصاری بی ایڈ کالج کی طالبہ نے شہری سطح پر ”بی ایڈ“ میں ٹاپ کیا (1) جے جوان ،جے کسان (1) حافظ محمد قمرالدین رضوی صاحب پر کنزالایمان کا خصوصی شمارہ (1) حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی (1) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیاں (1) حضرت الشیخ عبدالحمید محمد سالم القادری کی حیات کے چند درخشاں پہلو (1) حضرت علی المرتضیٰ کر م اللہ وجہہ کی خلافت اور اہم کارنامے (1) حقا کہ بنا لاالہ است حسین رضی اللہ عنہ (1) خاتون جنت رضی اللہ عنہا: عطاء الرحمن نوری کی ساتویں کاوِش (1) خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ (1) خدارامسلمان ہوش کے ناخن لیں! (1) خصوصیات اہل بیتِ نبوت (1) خواجہ غریب نواز کے فیض کی جلوہ باریاں (1) خود کشی ایک سماجی مسئلہ ہے (1) دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح (1) دردانہ انجم مس (1) دعوت توحید (1) دنیا کی 500 با اثر شخصیات (2) دھولیہ شہر کے خان عاصم کفایت اللہ خان نے اُردو میڈیم سے کامیابی درج کی۔ (1) دینی کتابوں کے قدیم ناشر حافظ محمد قمرالدین رضوی سپرد خاک (1) ڈاکٹر سید محمد امین میاں مارہروی صاحب قبلہ کی مالیگاؤں آمد (1) ڈاکٹر فرید زکریا مولانا آزاد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نئے چیرمین (1) ڈاکٹرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت (1) ڈپریشن اور مایوسی کی سب بڑی وجہ مادی نظریات کا فروغ (1) رام جنم بھومی بابری مسجد کا سچ (1) رب تعالیٰ کی رحمت (1) رشبھ پنت میچ میں اکشر پٹیل کو وسیم کے نام سے کیوں بلارہے تھے ؟ (1) روحانی طورپرمضبوط بن جائیے (1) زحل کے بارے میں 8 دلچسپ حقائق (1) زکوٰة کا پیسہ اداروں اور تنظیموں کو دینے کی بجائے غربا ومساکین کو دیں (1) زنا کاری بدفعلی،بے حیا انسان ،اندھا قانون یہ کیسا زمانہ آیا؟ (1) سدرشن ٹی وی کے پروگرام ” یو پی ایس سی جہاد“ پر سپریم کورٹ کی پابندی (1) سہ ماہی پیام برکات میگزین شمارہ جولائی تا ستمبر2020ء (1) سید فاروق میاں چشتی کے تاثرات (1) سیدناابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام (1) سیدناامام جعفر صادق: خانوادہ نبوت کے عظیم چشم وچراغ (1) سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے حکیمانہ خطبات (1) شعیرہ غزل کو کامیابی مبارک (1) شہزادۂ حضور احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں قادری علیہ الرحمہ کی رحلت (2) طلبا کی کامیابی و ترقی میں اُستاذ کا کردار (1) عاشقان اہل بیت۲۲رجب المرجب کوقرآن خوانی ونیاز کا اہتمام کریں (1) عامری عظمت اقبال گوگل کی جانب سے مثالی استاد منتخب (1) عزیمت حج (1) علامہ قمرالزماں خان اعظمی کی جانب سے تعزیت نامہ (1) غم خوارِ اُمت مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار پر ایک نظر (1) فاطمہ کا لال میدان کربلا میں (1) فتح مکہ (1) فتوی نویسی سے متعلق قانونی رہنمائی (1) فضائل رجب المرجب (1) فضائل ہند کی روایتیں (1) فضل ملت کا وصال ملک وملت کے لیے عظیم خسارہ : مولانا محمد شاکر علی نوری (1) فضیلة الشیخ حضرت ابوبکر احمد (1) قاری ریاض الدین اشرفی کا انتقال : عظیم خسارہ (1) قافلے منزل مہتاب کی جانب ہیں رواں (1) کتاب ”این آر سی: اندیشے ،مسائل اور حل“ (1) کچھ باتیں بیٹوں کی ماٶں کےنام (1) کچھ باتیں بیٹیوں اور بیٹوں کی ماٶں کے نام (1) کچھ باتیں بیٹیوں کی ماٶں کےنام (1) کرونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر (1) کرونا وائرس کی وَبا اور قومِ مسلم (1) کرونا ویکسین لینے والے تمام لوگ 2 سال میں مرجائیں گے (1) گُل کی سرفرازی کو آگئی موجِ حناء (1) گلہائے اُردو (2) گیسوئے اُردو (2) لبیک اللَّھم لبیک (1) لمبے عرصے تک تعلیمی اداروں کا بند رہنا تباہ کن (1) لَوجہاد: سیاسی کرسی کی بحالی اور اسلام کو بدنام کرنے والا ہتھکنڈہ (1) مالیگاﺅں شہر میں مرزا اسداللہ خاں غالب کی آمد و قیام کی تاریخی تفصیلات (1) ماہ محرم الحرام کی فضیلت اور اعمال (1) ماہِ محرم میں کھلونوں کی دکانوں پر ” گن کلچر “ (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اپریل 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ اکتوبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ دسمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ ستمبر 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ فروری 2021 (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مئی 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی ، شمارہ مارچ 2021ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ اپریل 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جنوری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ جون 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ فروری 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مئی 2022ء (1) ماہنامہ کنزالایمان دہلی شمارہ مارچ 2022ء (1) محفل میلاد ونعت خوانی کا احترام اور موجودہ صورت حال (1) مرزا اسد اللہ خان غالب کی شخصیت کا اجمالی جائزہ (1) مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ماہ ِرمضان کیسے گزاراکرتے تھے؟ (1) مظلوم اِمام!!! (1) مظلوم! کی حمایت کرنا، ظالم کے آگے کھڑے ہونا، اسلامی تعلیم کا حصہ!!! (1) معمولات عاشورہ اور اعمال صالحہ (1) منصبِ تحقیق کا نادر نمونہ : ”غالب باندہ اور دیوان محمد علی “ (1) مہا ٹی ای ٹی امتحان 2021 کی تاریخ میں تبدیلی (1) موجودہ صدی میں ہمارا دینی حال : ایک تجزیاتی مطالعہ (1) مولانامحمد شاکر نوری کا عورتوں کے آن لائن سالانہ سنی اجتماع سے خطاب (1) نسیان یعنی بھولنے کی شکایت دور کرنے کے لیے ترکِ گناہ کی وصیت (1) نیشنل ٹیلنٹ سرچ اسکالر شپ امتحان (1) نیشنل ویبینار بعنوان : اُردو غزل : سمت و رفتار (1) ہڑپہ ، موہن جودڑو اور مالیگاﺅں (1) ہم ماہ رمضان المبارک کیسے گزاریں ؟ (1) ہندوستان میں شرحِ خواندگی : چند حقائق (1) ہندوستانی جیلوں میں مسلمانوں کا بڑھتا تناسب (1) واقعات عاشورہ : تاریخ ِاسلام اور احادیث نبویہ کی روشنی میں (1) واقعہ معراج سے ستم رسیدہ اہل اسلام کے لئے خصوصی پیغام (1) وَداعِ تاجُ الشریعہ (1) وقفی اور غصبی زمین کا شرعی حکم (1) ووٹ ڈالنا ایک اہم فریضہ (1) یو پی ایس سی امتحان، نصاب اور اختیاری مضمون اُردو کی انفرادیت اور نصاب (1) یو پی ایس سی سول سروسز مینس امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان (1) یو جی سی نیٹ امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ (1) یوسف پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا اعلان کیا (1) खानकाहे बरकातिया मारहरा (1) ख़ुदकुशी के पांच मुख्य कारण (1) न्यूज़ 18 टीवी चैनल (1) मालेगाव महानगरपालिकेत 1006 पदांची भर्ती (1)