اردو والو! خبردار!!
اگر اب بھی نہ جاگے تو پھر اردو کا کبھی سویرا نہ ہوگا
محکمہء تعلیم ،حکومت بہار نے ہائی اسکولوں کے لیے اردو کو لازمی (COMPULSORY) کے بجائے اب اختیاری (OPTIONAL) مضمون بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔(سرکلر نمبر 799،مورخہ 15 مئی 2020)
اس نوٹی فیکیشن کے تحت اب اردو کے لیے الگ سے اساتذہ کی بحالی نہیں ہوگی بلکہ سنسکرت یا بنگلہ یا اردو میں سے کسی ایک مضمون کے لیے اساتذہ کاتقرر ہوگا۔
سیدھی سی بات یہ ہے کہ آئندہ ہائی اسکولوں میں اردو اساتذہ کی بحالی ناممکن ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے فارسی کو اسی طرح مٹایا گیا۔ بہار کی تاریخ میں اردو کے خلاف یہ اب تک کی سب سے بڑی سازش ہے۔
یہ بہار میں اردو کے قتل کا سرکاری اقدام ہے۔ ملک بھر کی اردو برادری سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ اس کے خلاف ہر سطح پر شدت سے آواز اٹھائیں اور اس وقت تک دم نہ لیں جب تک حکومت یہ نوٹیفکیشن واپس نہیں لے لیتی ہے۔
ڈاکٹر خالد مبشر
اسسٹنٹ پروفیسر
شعبہء اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
..:: FOLLOW US ON ::..
![]() |
![]() |
![]() |
No comments:
Post a Comment