سول سروسیس امتحان 2019ء میں 829 امیدواروں کا سلیکشن ، 41 مسلم امیدوار بھی شامل
یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سول سروسیس امتحان 2019 ء کا رزلٹ 4 اگست 2020ء کو ظاہر ہوا - اس مرتبہ 829 امیدواروں کا سلیکشن ہوا ہے جس میں 41 مسلم طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں - جنرل کوٹا سے 304 ، ای ڈبلیو ایس سے 78 ، او بی سی سے 251 ، ایس سی سے 129 ، ایس ٹی سے 67 یعنی کل 829 امیدواروں کا تقرر بطور انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس ، انڈین فارین سروس ، انڈین پولس سروس ، سینٹرل سروسیس گروپ اے اینڈ بی میں ہوا ہے - 829 امیدواروں میں 180 آئے اے ایس ، 24 آئے ایف ایس ، 150 آئی پی ایس ، 438 سینٹرل سروس گروپ اے اور 135 امیدواروں کا سلیکشن گروپ بی میں ہوا ہے - 41 مسلم امیدواروں کی فہرست پڑھنے اور ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نوری اکیڈمی کی لنک پر کلک کریں -
نوٹ : گذشتہ دو سالوں سے سول سروسیس امتحان کوالیفائی کرنے والے احمد نگر کے ہونہار سپوت جناب ذیب زاکر شیخ (آئی پی ایس) آج شام نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن لیں گے جس میں اپنی اسٹراٹیجی اور UPSC کے متعلق ضروری باتیں پیش کریں گے -
No comments:
Post a Comment